Cui Jian (دو اگست ۱۹۶۱ء) بیجنگ کے ایک کورین نژاد چینی گلوکار، گیت نگار، ٹرمپٹ اور گٹار بجانے والے ہیں۔ وہ چینی راک موسیقی کے بانی مانے جاتے ہیں۔ اور راک موسیقی کے پہلے گیت نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔انہیں Father of Chinese Rock بھی کہا جاتا ہے۔
ان کا باپ ایک trumpet بجانے والا اور ماں کورین ڈانس گروپ کی رکن تھی۔ Cui Jian نے ٹرمپٹ چودہ سال کی عمر میں بجانا شروع کیا۔ اور وہ ۱۹۸۱ء Beijing Philharmonic Orchestra میں شامل ہوئے جب ان کی عمر بیس برس تھی۔ ۱۹۸۴ء میں انہوں نے Seven Ply Board دیگر چھ موسیقاروں کے ساتھ مل کر بنایا۔ یہ بینڈ Beatles, Rolling Stones اور Talking Heads سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا اور ہوٹلز یا بارز وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے۔
ان کی شہرت کی ابتداء ۱۹۸۵ء میں ایک ٹی وی ٹیلنٹ شو سے ہوئی۔ اگلے سال انہوں نے آرکیسٹرا چھوڑ دیا اور اپنے بینڈ کا نام بدل کر ADO رکھ دیا۔ ۱۹۸۶ء میں ان کی پہلی البم Rock and Roll on the New Long March ریلیز ہوئی۔ ان کا ابتدائی اور بہترین کام مغربی موسیقی سے متاثر ہے۔
۱۹۸۹ء میں
Tiananmen Square کے مظاہروں میں وہ اپنی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے جب ان کا ایک گانا Nothing to My Name طالبعلموں کا ترانہ بن گیا۔ وہ ان مظاہروں میں طلباء کے ساتھ شامل رہے ۔ بعد میں حکومت کی پابندیوں کے باعث وہ کچھ عرصہ روپوش بھی رہے۔ ۱۹۹۰ء کے آغاز میں انہوں نے اپنا پہلا ملکی دورہ New Long Mach کے نام سے کیا۔ وہ اکثر A Piece of Red Cloth گاتے ہوئے اپنی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ لیا کرتے تھے جس سے حکومت نے ان کے دورے کا آخری حصہ زبردستی منسوخ کر دیا۔
۹۰ کی پوری دھائی Cui Jian پر بیجنگ کے مختلف مقامات پر پرفارم کرنے کی پابندی رہی۔ ۲۰۰۰ء میں ایک ٹی وی نے ان کی پرفارمنس کو براہ راست دکھا کر اس پابندی کو توڑا۔
انہوں نے یورپ اور امریکہ کا چار دفعہ دورہ کیا اور جاپان ، کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا میں کئی شوز کیے۔ انہیں معاشرے پر مثبت طور پر اثرانداز ہونے کے لئے کئی انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔
۲۴ستمبر۲۰۰۵ء کو انہیں بیجنگ کیپیٹل سٹیڈیم میں شو کرنے کی اجازت دی گئی جس سے راک میوزک پر حکومتی رویے میں تبدیلی کا اظہار بھی ہوا۔
Cui نے آخر کار ۸ اپریل ۲۰۰۶ء کو شنگھائی گرینڈ سٹیڈیم میں The Rolling Stones کے ساتھ پرفارمنس دی۔
۸ جولائی ۲۰۰۷ء کو بہت سی کوششوں کے بعد آخر کار وہ تائیوان میں بھی شو کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ستمبر ۲۰۰۷ء کو انہوں نے بیجنگ پاپ فیسٹیول میں بھی پرفارم کیا جس میں ان کے ساتھ ایک امریکن ریپ گروپ Public Enemy نے بھی پرفارم کیا۔
۳ مئی ۲۰۰۸ کو انہوں نے ساوتھ ہال San Jose, California میں ۱۵ سال بعد پرفارم کیا۔