شرانگیز تقریر کرنے پر امام مسجد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

فاتح

لائبریرین
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شرانگیز تقریر کرنے پر امام مسجد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قاری اسرار کو یہ سزا سنائی ہے جس نے شکریال میں جمعہ کے خطبہ کے دوران شرانگیز تقریر کی تھی۔
ماخذ: http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/31-Mar-2016/357004

راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت نے شر انگیز تقریر کرنے پر امام مسجد کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج آصف مجید اعوان نے ملزم قاری اسرار کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم قاری اسرار پر شکریال میں نماز جمعہ کے خطبے میں شرانگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔

مجھے تو لگتا ہے کہ یہ حکومت کا سٹینڈ ہے دھرنے کے جواب میں۔
 
زیک

مسافر
پاکستان میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر اس ملزم نے ڈائریکٹلی تشدد کی ترغیب دی تھی تو ٹھیک ہے ورنہ میرے خیال میں اظہار رائے کی آزادی میں قابل نفرت مواد کو بھی تحفظ ہونا چاہیئے۔
 
فاتح

لائبریرین
پاکستان میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر اس ملزم نے ڈائریکٹلی تشدد کی ترغیب دی تھی تو ٹھیک ہے ورنہ میرے خیال میں اظہار رائے کی آزادی میں قابل نفرت مواد کو بھی تحفظ ہونا چاہیئے۔
دراصل ہمارے ہاں قابل نفرت مواد اور تشدد اور فساد کی ترغیب دلانے والے مواد کے درمیان پائی جانے والی باریک لکیر موجود نہیں ہے۔
 
یاز

محفلین
دراصل ہمارے ہاں قابل نفرت مواد اور تشدد اور فساد کی ترغیب دلانے والے مواد کے درمیان پائی جانے والی باریک لکیر موجود نہیں ہے۔

اس لکیر کے نہ ہونے کے باوجود ہمارے ہاں بے شمار لوگ لکیر کے فقیر بنے پھرتے ہیں۔ اگر یہ لکیر موجود ہوتی تو نجانے کیا معاملہ ہوتا۔
 
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ حکومت کا سٹینڈ ہے دھرنے کے جواب میں۔
بہت ہی اچھا سٹینڈ ہے۔ مذہب کے نام پر سیاست چمکانے اور دوسرے سیاست دانوں کو مذہب کی مدد سے نیچا دکھانے کی اس پرانی کہانی کا کچھ نا کچھ علاج ہونا چاہئے
 
Top