ذاتی کتب خانہ شرلاکینز کے لیے ایک خوشخبری: شرلاک ہومز: قاتل نظم اور دیگر کہانیاں

محمد امین

لائبریرین
آرتھر کونن ڈوئل کے گھر سے یاد آیا پچھلے دنوں ابنِ صفی کے صاحب زادے نے ابنِ صفی صاحب کے گھر کے بارے میں ایسا ہی واقعہ شیئر کیا فیس بک پر۔ تصاویر کے مطابق کسی بلڈر نے یہ گھر خرید کر فلیٹس کے لیے توڑدیا ہے۔ ابنِ صفی کا خانوادہ 1998-99 میں علاقے میں کشیدہ حالات، فائرنگ اور ڈکیتیوں کی وجہ سے گھر بیچ چکا تھا۔ اور اب ان کو گھر ٹوٹنے کے بعد علم ہوا، کیوں کہ سب ہی کراچی یا ملک سے باہر ہیں۔
 
اس مرتبہ کراچی انٹرنیشنل بُک فیئر سے جناب ظفر عمر کی کتاب “بہرام کی گرفتاری” اردو اکیڈمی سندھ مطبوعہ 1994 ہاتھ لگا۔

کتاب کا پہلا ایڈیشن 1919 ء میں شائع ہوا تھا۔

جناب ظفر عمر اس کتاب کے دیباچے میں کچھ یوں رقمطراز ہیں:

“نیلی چھتری جس میں بہرام کے حیرت انگیز کارنامے اوّل بار شائع ہوئے ماسیو لبلان فرانسیسی افسانہ نگار کی کتاب پولی سوئی ہندوستانی زبان اور ہندی تاریخ و طرزِ معاشرت کا جامہ پہناکر اہلِ ملک کی تفریح کے لیے پیش کی گئی تھی۔اس کتاب نے امید سے کہیں زیادہ خراجِ تحسین حاصل کیا اور نیلی چھتری کئی بار شائع ہوچکی ہے۔ بہرام کی گرفتاری جو اسی مصنف کی دوسری کتاب نمبر 318 کے افسانہ کو ہندوستانی لباس میں پیش کرتی ہے، نیلی چھتری کے ساتھ ساتھ معرض تحریر میں آئی ، لیکن ختم نہ ہونے پائی تھی کہ مولف کو حادثہ بندوق پیش آیا جس کی وجہ سے ٹانگ گھٹنے سے اوپر قطع کی گئی اور مہینوں اس کے اثرات اور دیگر ترددات سے اطمینان نصیب نہ ہوا۔ نیلی چھتری کے صدہا ناظرین کے اصرار نے بہرام کی گرفتاری کی تکمیل پر مجبور کیا۔ اُمید ہے کہ مؤلف کے مصائب اور تکالیف کا اثر بہرام کی عجیب و غریب شخصیت پر نہ پڑے گا اور اس کے کارنامے اس کتاب میں نیلی چھتری سے بھی زیادہ دلچسپ پائے جائیں گے۔
ظفر عمر
ہمیر پور
24 جولائی 1919ء
 
ظہیراحمدظہیر

خلیل بھائی ، رشک آتا ہے آپ پر ۔ کبھی ہم بھی پرانی کتابوں میں یونہی خزانے ڈھونڈا اور پایا کرتے تھے ۔ وہ دن تو کب کے ہوا ہوئے ۔
اللہ آپ کو اپنی امان میں ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔
 
محمد امین

لائبریرین
اس مرتبہ کراچی انٹرنیشنل بُک فیئر سے جناب ظفر عمر کی کتاب “بہرام کی گرفتاری” اردو اکیڈمی سندھ مطبوعہ 1994 ہاتھ لگا۔

کتاب کا پہلا ایڈیشن 1919 ء میں شائع ہوا تھا۔

جناب ظفر عمر اس کتاب کے دیباچے میں کچھ یوں رقمطراز ہیں:

“نیلی چھتری جس میں بہرام کے حیرت انگیز کارنامے اوّل بار شائع ہوئے ماسیو لبلان فرانسیسی افسانہ نگار کی کتاب پولی سوئی ہندوستانی زبان اور ہندی تاریخ و طرزِ معاشرت کا جامہ پہناکر اہلِ ملک کی تفریح کے لیے پیش کی گئی تھی۔اس کتاب نے امید سے کہیں زیادہ خراجِ تحسین حاصل کیا اور نیلی چھتری کئی بار شائع ہوچکی ہے۔ بہرام کی گرفتاری جو اسی مصنف کی دوسری کتاب نمبر 318 کے افسانہ کو ہندوستانی لباس میں پیش کرتی ہے، نیلی چھتری کے ساتھ ساتھ معرض تحریر میں آئی ، لیکن ختم نہ ہونے پائی تھی کہ مولف کو حادثہ بندوق پیش آیا جس کی وجہ سے ٹانگ گھٹنے سے اوپر قطع کی گئی اور مہینوں اس کے اثرات اور دیگر ترددات سے اطمینان نصیب نہ ہوا۔ نیلی چھتری کے صدہا ناظرین کے اصرار نے بہرام کی گرفتاری کی تکمیل پر مجبور کیا۔ اُمید ہے کہ مؤلف کے مصائب اور تکالیف کا اثر بہرام کی عجیب و غریب شخصیت پر نہ پڑے گا اور اس کے کارنامے اس کتاب میں نیلی چھتری سے بھی زیادہ دلچسپ پائے جائیں گے۔
ظفر عمر
ہمیر پور
24 جولائی 1919ء

میں نے ان کی کتب اردو اکیڈمی سے کافی عرصہ قبل خریدی تھیں مگر نیلی چھتری نہ ملی۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
کیا “بہرام کی گرفتاری” کے علاوہ کچھ اور کتب بھی ملی ہیں آپ کو؟

جی صرف نیلی چھتری نہیں ہے باقی تینوں کتب ہیں۔ اس دفعہ والے کتب میلے میں نہیں تھیں یہ کتب، کہہ رہے تھے کہ ختم ہوگئی ہیں اور کچھ بارش کے پانی کا مسئلہ بھی تھا جس سے کافی اسٹاک ضایع ہوگیا۔۔
 
Top