شرکاء کا تعارف

السلام علیکم!

رب یسر ولا تعسر و تمم بالخیر۔ رب زدنی علما

میں سعود عالم محفل میں ابن سعید کے نام سے (بہت کم کم) جانا جاتا ہوں۔ فی الحال ہندوستان کے دہلی شہر میں سکونت اختیار کر رکھی ہے۔

حال ہی میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنئیرنگ میں بی ٹیک مکمل کیا ہے۔ اور ان دنوں ایک سافٹوئیر کمپنی میں کمپیوٹر سائنٹسٹ کے عہدے پر قائم ہوں۔ فارغ اوقات میں محفل گردی، اردو کمپیوٹنگ اور روبی آن ریلز نیز دوسری پروگرامنگ زبانوں سے شغل کرتا ہوں۔

اردو محفل کی پیشکش روبی آن ریلز کے اس کورس میں میں آپ کو آپ ہی کی مدد سے گائڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔ امید ہے کہ نظام الاوقات سے خاصی تاخیر کے باوجود آپ اس سفر میں ہمارے ساتھی ہونگے اور پوری طرح محظوظ اور مستفید ہونگے۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ باری باری اپنا تعارف کرائیں اور اس طرح باقاعدہ کورس کا آغاز کیا جا سکے۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرا نام نبیل ہے۔ میں جرمنی میں بسلسلہ ملازمت مقیم ہوں۔ محفل فورم کی نظامت کی ذمہ داریاں بھی نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ آئی ٹی اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ سے شغل جاری رہتا ہے۔ میرے خیال میں روبی آن ریلز کا یہ آن لائن کورس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا آن لائن کورس ہے جو کہ اردو میں آفر کیا جا رہا ہے۔ اس سے محفل فورم کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ میرا اس کورس میں شمولیت کا مقصد نہ صرف روبی آن ریلز فریم ورک کے بارے میں سیکھنا ہے بلکہ میں اس کورس کی آرگنائزیشن سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔ اردو میں اعلی درجے کی آئی ٹی اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کی تعلیم فراہم کرنا میرا ایک پرانا خواب ہے۔ ابن سعید نے روبی آن ریلز کورس کے اجرا کا اعلان کرکے میرے ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ چونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے تو اس سلسلے میں کچھ رکاوٹیں اور مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں، لیکن اس سے ہمیں آئندہ کے لیے سیکھنے کا موقع ہی ملے گا۔
والسلام
 

دوست

محفلین
محمد شاکر عزیز، لسانیات کا طالب علم ہوں۔ اردو محفل پر پچھلے تین سال سے رکن ہوں‌ یہیں سے پروگرامنگ کا چسکا پڑا۔ سی شارپ کو اپنی مدد آپ کے تحت سیکھا اور اس میں ہاتھ پیر مار لیتا ہوں۔ زیادہ تر اس کو ٹیکسٹ پروسیسنگ کے لیے استعمال کیا ہے۔ امید ہے روبی آن ریلز میرے علم میں اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔
 

اظفر

محفلین
اردو سافٹ ویرز

السلام علیکم
میرا نام محمد وقاص اظفر ہے لیکن انٹرنیٹ پر اظفر کے نام ہی ہوں‌۔ 2004 میں کالج سے فارغ ہو کر یونی ورسٹی آف فیصل اباد سے بی ٹیک ٹیلی کمیونیکشن کیا ، اس کے بعد HND electrical engineering Edxcel Intl. Uk کرنے کی خاطر کراچی آنا پڑا اور اس کے بعد اپنے کورس کے مکمل ہونے کے بعد پاکستانی آنرز ڈگری لینے کیلیے دوبارہ سے یونی ورسٹی جواین کر رکھی اور ابھی BE electronics کے آخری سال میں ہوں ۔ اردولنک کی بنیادی ذمہ داریان سنبھالنے کیساتھ ساتھ اردو محفل میں بھی حرکت میں رہنے کی کوشش کرتا ہون‌۔ پروگرامنگ سافٹ ویرز کے طرز نہیں بلکہ مائکرو کنٹرولز سنبھالنے کیلیے کرتا ہون‌۔ ویب سایٹس میں دلچسپی کے باعت روبی آن ریلز کی طرف دھیان دینا شروع کیا تھا مگر کسی استاد کے بغیر اس کو سیکھنا ناممکن نظر آیا اسلیے ڈراپ کر دیا اور سعود عالم کی آفر دیکھتے ہیں پرانے خواب کی تعبیر کیلیے اس طرف رجوع کیا ۔
میرے خیال میں ہم لوگوں‌کیلیے اردو میں اس کو سیکھنا شاید زیادہ آسان نہ ہو کیون‌ڈیٹا سٹرکچرز انگلش میں ہوتے ہیں اور ہم پڑھتے بھی انگلش میں ہیں ۔ لیکن اگر ایسے کورسز کو کامیانی سے چلا سکیں تو بہت سے لوگوں‌کا فایدہ ہے ۔
میں نے اپنے طور پر کافی نیو سافٹ ویرز کے ڈھانچوں کو ڈیزائین کیا ہے اور ملی دلی خواہش ہے کہ میرے ساتھ کوئی پروگرامر ہو تو میں اردو سافٹ ویرز کیلیے کام کروں‌۔ فالوقت میں اردولنک کیلیے سافٹ ویرز کے سٹرکچر کی حد تک کام کرتا اور اس کے بعد اس سافٹ ویر کی ہر طرح سے جانچ کیلیے اس کو پرکھتا ہون‌ ۔ لیکن براہ راست تبدیلی نہیں‌کر سکتا صرف رپورٹ بنا سکتا ہوں‌:crying3:
میں سمجھتا ہون‌ کہ اس کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد یہاں اس قسم کے دوسرے کورس بھی چلاے جا سکیں گے ۔اس لیے اس میں میرے لیے دلچسپی پیدا ہونا ایک قدرتی امر ہے ۔
اردو او سی آر میں دلچسپی رکھنے کے باعث سعود عالم کی میری دلچسپی کا باعث بن گیے ہیں :peacesign:
مجھے معلوم نہیں اتنا کچھ لکھنا چاہیے تھا یا نہیں :biggrin:
اللہ حافظ
 

فخرنوید

محفلین
فخرنوید

میٹرک سائینس

گوجرانوالہ

جاب: سکول میں کمپیوٹر اپریٹر

ویب ڈائیزائیننگ تھوڑی بہت
باقی اب یہاں سیکھ لوں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی کے نام سے جانا جاتا ہوں

کسی زمانے میں‌پروگرامنگ کی تھی اور اس ضمن میں ڈیٹا بیس بھی سامنے سے گذرا تھا۔ فی الوقت تقریباً صفر ہوں

فن لینڈ میں رہائش ہے
 

محمد امین

لائبریرین
محمد امین نام ہے، یہی نام انٹرنیٹ پر بھی ہے میرا۔۔۔بی ای الیکٹرونکس کا طالبعلم ہوں، دوسرے سال میں ہوں۔ سی کی تھوڑی پروگرامنگ جانتا ہوں، ایچ ٹی ایم ایل سے تھوڑی بہت واقفیت ہے۔ کراچی میری جائے سکونت ہے۔۔
 

حسن مغل

محفلین
السلام علیکم،

میرا نام محمد حسن لطیف ہے۔ زیادہ تر فورمز پر حسن مغل کے نام سے جانا جاتا ہوں۔ میری تعلیم ایف اے تک ہے۔ میری رہائش اوکاڑہ میں ہے اور یہاں میرا اپنا انٹرنیٹ کیفے ہے۔ چونکہ تقریباََ پورا دن آن لائن رہتا ہوں اسی وجہ سے کچھ پنگے شنگے بھی لیتا رہتا ہوں۔ کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
پی سی دنیا فورمز
میری بیاض
ایچ ایس این بلاگ
mi9e blog

ملاحظہ کیجئے اور بتائیں کہ میری کوششیں آپکو کیسی لگی۔

کمپیوٹر میں بیسک سا ایک ڈپلومہ کیا تھا لیکن استاد محترم نے کچھ دیکھتے ہوئے میرے کورس سے ہٹ کر کچھ میکرومیڈیا فلیش 5، مائیکروسافٹ ویژول بیسک 6 کی بھی تھوڑی سی تربیت دے دی تھی۔ وہ تو اصرار کررہے تھے کہ حسن تم سی کرلو لیکن میں نے کہا سر میں سرپھرا سا بندہ ہوں سی سے میرا کیا واسطہ! میرے سے یہ حساب کتاب نہیں ہوتے۔ اب انہیں یاد کرتا ہوں کہ اے کاش میں انکی بات مان ہی لیتا۔ خیر یہ تو ماضی ہے۔ اب جو محفل پر روبی آن ریلز کی تربیتی ورکشاپ کا پتا چلا تو فوراََ ہی شامل ہونے کی درخواست کرلی جوکہ قبول کرلی گئی تھی۔ اب دیکھیں میں کیا سیکھ پاتا ہوں کیا نہیں۔ یہ تو اللہ میاں جی کو ہی معلوم ہے۔


باقی واللہ اعلم بالصواب۔

والسلام
حسن مغل
 
میرا نام ذوالفقار احمد ہے۔ قطر میں بسلسلہ روزگار موجود ہوں ۔ یہاں ایک ڈیٹا بیس سسٹم کو سنبھال رہا ہوں‌۔ اس سے پہلے پاکستان میں گرافک اور ڈیسک ٹاپ ڈیزائیننگ کا کام کرتا رہا ہوں۔ کسی حد ویب ڈیزائیننگ بھی۔
امید ہے آپ دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے علم میں مزید اضافہ کر پائوں گا۔
شکریہ
خوش رہو
 

منصور احمد

محفلین
میرا نام منصور احمد ہے۔۔ بی کام کا طاالب علم ہوں‌۔۔۔ پاکستان کے شہر پشاور میں رہائش ہے۔۔
کمپیوٹر کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات ہے لیکن لینگویج کی الف ب تک نہیں‌سیکھ پایا۔۔۔۔ ڈپلومہ کرتے وقت سی، سی پلس پلس، وی بی کی طرف دھیان دیا تھا لیکن یہ سوچ کر کہ میرے بس کا کام نہیں ان کو منہ ہی نہیں لگایا
امید ہے یہاں سے بہت کچھ سیکھ پاوں‌گا۔۔۔۔
 
میرا نام علی عمران ہے اور میں عمران قصوری کے نام سے جانا جاتا ہوں -اردو سوفٹ ویر بہت عرصے سے استعمال کر رہا ہوں اور اب خود اردو کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں- سوفٹ ویر ڈویلپمنٹ میرا شوق ہے اور میں Vb میں ڈویلپمنٹ کرتا ہوں- امید ہے کہ میں بھی اس کورس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکوں گا- میں اس وقت لاہور میں سوفٹ ویر کی ایک کمپنی میں ویب ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہوں-
 

فخرنوید

محفلین
میرا رجسٹریشن نمبر uwror109

شکریہ جناب ابن سعید
میں آپ کی امیدوں پر پورا اترتا ہوا ، انشاللہ پہلی تین پوزیشن میں سے ہوں گا۔
لیکن آپ کو میرے ساتھ تھوڑی سی مغز ماری بھی کرنا ہو گی۔
 

ابو کاشان

محفلین
میرا نام عمران ضیاء ہے۔ محفل پر ابو کاشان کے نِک سے ہوں۔ کراچی میں رہتا کھاتا پیتا ہوں۔ ایک کارگو فورورڈنگ کمپنی میں بہت ساری جابز کرتا ہوں۔ ( تنخواہ صرف ایک کی ملتی ہے۔:( )

کمپیوٹر کے بارے میں قیصرانی بھائی کا یہ قول مستعار لیتا ہوں کہ:
کسی زمانے میں ‌پروگرامنگ کی تھی اور اس ضمن میں ڈیٹا بیس بھی سامنے سے گذرا تھا۔ فی الوقت تقریباً صفر ہوں۔
 

باذوق

محفلین
ابن سعید نے کہا:
نمبر شمار | اندراج نمبر | نام طالب علم | درجہ مہارت
19 | Uwror119 | باذوق | ماہر
باذوق - سعودی عرب سے۔ بنیادی طور پر گریجویٹ سول انجینیر۔ کیڈ (cad) منیجمنٹ / جی-آئی-ایس (gis) پروگرامنگ کے میدان سے تعلق۔ ایچ۔ٹی-ایم-ایل اور جاوااسکرپٹ پروگرامنگ پر کسی حد تک عبور۔
جدید علوم کے سہارے نیٹ پر اردو میں اسلامی تعلیمات کی پیشکشی ترجیحی مقاصد میں شامل ہے۔
 

وجی

لائبریرین
uwror101 - وجی
وجاہت خالد عرف وجی ، سوفٹویر انجینیئرئینگ کے آخری سال میں ہوں
سی ، جاوا ، ایچ ٹی ایم ایل بہت پہلے کی تھیں
سی شارپ ابھی چل رہی ہے
اگر وقت نے ساتھ دیا تو اچھا کورس جائے گا انشاءاللھ
 

اکرم

محفلین
میرا نام محمد اکرم ہے ۔ پاکستان کے رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع راجن پور میں شہر کوٹ مٹھن کی کچی آبادی میں رہائش پزیر ہوں ۔ قریب ہی ایک انڈس شوگر مل ہے جس میں بطور کمپیوٹر سپروائیزر کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔وی بی ،اوریکل،سی کیو یل ،ایج ٹی ایم ایل میں تھوڑی بہت معلومات رکھتاہوں۔سمال بزنس کمپنیوں کیلئے چھوٹے موٹے سافٹ وئیر بنائے رکھتا ہوں۔مجھے پروگرامنگ اور ویب ڈئزاننگ کا بڑا شوق ہے۔ ابن سعید بھائی نے روبی آن ریلز کورس کا اجرا ء کرکے بہت اچھا کیا ہے۔ ہمارے لئے تو یہ بلکل نئی چیز ہے۔انشاء اللہ امید ہے کہ سعود بھائی کی اس کوشش کو ضرور کامیاب کریں گے۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامیوں وناصر ہو(امیں)

محمد اکرم
 

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم

میرا نام محمد تنویر ماجد ہے اور جنوبی پنجاب کے شہر بوریوالا کا رہائشی ہوں۔ پاکستان واٹر اینڈ پاور اتھارٹی کے ساتھ روزگار کے سلسلے میں منسلک ہوں۔ کمپیوٹر کا صرف بنیادی سا علم ہے پروگرامنگ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہوں لیکن کچھ سیکھنے کا شوق موجود ہے۔ ابن سعید صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقعہ عطا کیا کہ میں انکی شاگردی میں آ سکوں۔ کوشش کروں گا کہ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں ہوں شاہینوں کے شہر سرگودہا سے طلحہ
کافی دنوں سے انتظار تھا کورس کے شروع ہونے کا۔
انشاء اللہ بھر پور شرکت کروں گا۔
 

Raheel Anjum

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ!
میرا نام راحیل انجم ہے۔ پاکستان کے شہر لاہوراور سرگودھا سے تعلق ہے۔ تعلیم بی۔ای- الیکٹرونکس اینڈ کمیونیکیشن ہے۔
یہاں سعودی عرب میں گزشتہ 9 سال سے ٹیلی کام کے فیلڈ میں کام کر رہا ہوں۔
کمپیوٹرکا شوق ہے۔لیکن پروگرامنگ کوئی خاص نہیں آتی۔بس کچھ ہاتھ پاؤں مار لیتا ہوں۔
ابن سعید بھإئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ کورس شروع کیا۔وقت دینا بعض اوقات بہت مشکل ہو جا تا ہے لیکن انشاء اللہ جس حد تک ہو سکا شرکت کرنے کی کو شش کروں گا
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
میں بھی تعارف کروا ہی دوں اگر ابن سعید صاحب چاہیے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام محمد عویدص بن عاصم عموماً و خصوصاً محمد عویدص عطاری لکھتاہوں۔ بی ایس سی کمپیوٹر کے ساتھ کر چکا ہوں۔ا سلام آباد میں جاب بھی کرتا ہوں اور رہائش بھی یہی پر ہے۔
کافی عرصہ پہلے Turbo C پر کام کیا تھا ۔ ایچ ٹی ایم ایل کا بھی تجربہ ہے لیکن کبھی اس زبان کو عملی طور پر نہیں آزمایا۔
الحمد اللہ عزوجل دین کی تعلیم سیکھنے اور دوسرے تک پہنچانے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ (ان شاء اللہ عزوجل)۔
مزید آئی ٹی کے تعلیم سعود بھائی سے سیکھنے کا اشتیاق ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
:):):)
 
Top