شرکاء کا تعارف

اس کورس میں خوش آمدید

غلطی ہونے کی صورت میں یہاں درگذر کی سزا دی جاتی ہے۔ :grin:

اور جن احباب کو جو جو مسائل ہیں سب تحریر کرتے رہیں میں ان شاء اللہ ایک ساتھ دیکھوں گا۔
 
وجی

لائبریرین
تمام ساتھی جنکوں میل نہیں ملی وہ
اپنے جنک اور اسپام فولڈر چیک کریں
ہوسکتا ہے میل اس فولڈر میں چلی گئی ہو
مجھے بھی میل جنک فولڈر میں ملی تھی
 
اطفر بھائی آپ کا تو خیر رابطہ ہی بدل گیا۔ جبکہ شاکر بھائی کو جنک میل وغیرہ چیک کرنے کا مشورہ دوں گا۔

ویسے جن لوگوں نے پہلے تعارف کرا دیا تھا اور کسی وجہ سے انھین انویٹیشن نہیں ملی وہ اپنا حالیہ ای میل ایڈرس مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔
 
نام میرا محمد عمران لطیف الحسینی ہے ، محفل پر عمران حسینی کے آئی ڈی سے آن لائن ہوتا ہوں۔ آئی کام کا طالب علم ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ ویب ڈیزائننگ کا شوق ہے۔ چند ایک ویب سائٹ ڈیزائن کر چکا ہوں ۔ کچھ عرصہ تک کچھ اور ویب سائٹس لانچ کرنے پروگرام ہے۔ انشاء اللہ ۔ ڈیزائننگ ٫کےلیے مائیکرومیڈیا ڈریم ویور استعمال کرتا ہوں زیادہ تر۔ کیونکہ سب سے بہتر مجھے یہی پروگرام محسوس ہوتا ہے۔ اس فورم سے مجھے پروگرامنگ کا شوق ہوا ہے۔ روبی آن ریلز کا اردو کورس قابل تحسین اورمیری خوشی کا باعث ہے۔روبی آن ریلز کے اس کورس کے ذریعے اردو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی و ترویج کےلیےجو کر وں گا وہ میرے لیے غرور اور فخر کا باعث ہو گا۔ انشاء اللہ
 
میں اپنی کچھ مصروف تھا اس وجہ سے میرا تعارف لیٹ ہو گیا۔ میرے سسٹم کو مسئلہ بن گیا تھا اس وجہ سے بھی میری توجہ بٹی رہی۔ اب میں سسٹم کو بہتر کروا لیا ہے۔ انشاء اللہ رابطے میں رہوں گا۔ کورس میں شامل ہونے والوں کو میر ی طرف سے دلی مبارکباد۔ فی امان اللہ
 
میں نے ہرکو گارڈن پر جا کر انہیں اپنا ای میل( دوسرا والا وہ نہیں جو آپ کو دیا تھا )دیا تو انہوں نے آج شام کو ہی مجھے انویٹیشن بھیج دیا اور میں نے اپنا اکاونٹ بنا لیا ہے

آپ مجھے اپنی وہ آئی ڈی مہیا کرا دیں جس سے آپ نے اکاؤنٹ بنا لیا ہے تاکہ آپ سے ایپلیکیشن شئیر کر سکوں۔ آئی ڈی ذاتی پیغآم میں ہی بھیجیں۔
 
ابرار صاحب آپ کے ساتھ ایک ایپلیکیشن شئیر کا لیا ہے۔

عمران الحسینی صاحب، عمار بھائی اور کچھ اور احباب کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔
 
ٹیپو سلطان

محفلین
میرا نام سلطان علی ہے۔ گھر والے ٹیپو کہتے ہیں۔ پروگرامنگ میں ویژول بیسک میں کام کیا ہوا ہے۔ ڈیٹا بیس بھی کسی حد تک نظروں سے گذرتا رہتا ہے۔ایچ ٹی ایم ایل اور ویب ڈیزائننگ بھی مناسب حد تک آتی ہے۔ اُردو ویب سے منسلک ہونے کے بعد اُردو یونی کوڈ میں کام کرنے کا اتفاق ہوا بعض چھوٹی چھوٹی اپیکیشنز بنانے کا اتفاق بھی ہوا انشاء اللہ روبی آن ریلز کورس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کروں گا۔
 
aamir zulfiqar

محفلین
سلام پیش کرتا ہوں۔
میرا نام محمد عامر ذوالفقار ہے۔
عرصہ پانچ سال سے ساہیوال میں ممی پاپا ساتھ رہائش پزیر ہوں۔
بی کام کر چکا ہوں
ایم کام حالات کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔
اب دو عدد ملازمتوں سے وابستہ ہوں۔
ساتھ ہی ساتھ انٹرنیٹ پر بلاگنگ بھی کرتا ہوں جس میں افسانے، مزاح، معاشرتی مسائل، نثر وغیرہ شامل ہیں۔
ایک سیاسی پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری ہوں اور اپنی پارٹی کو مستحکم کرنے میں لگا ہوں۔
اخبارات میں کالم نویسی کا بھی شغف ہے۔ اب تک چار عدد کالم لکھ چکا ہوں۔ معیشت پر، نجکاری پر، دھاندلی پر، اور قادری صاحب پر۔ اگلا کالم جو کل شائع ہونے کی امید ہے وہ اقتدار تک غریبوں کے حصول کے حوالے سے ہوگا۔ روزنامہ انصاف میں لکھتا ہوں۔
فیس بک پر ہر وقت پایا جاتا ہوں۔
ٹویٹر بھی استعمالتا ہوں۔
اور یہ سب کام میں یقینا" کر بھی رہا ہوں، اللہ پاک ہمت عطا کرنے والی ذات ہے۔
او ہاں!!! یاد آیا۔۔۔۔ میں غیر شادی شدہ ہوں۔ عمر چھبیس سال دو ماہ ہے۔۔
۔۔۔ بور کرنے کے لیے معذرت۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

اور یہ بتانا تو بھول ہی گئے کہ "مذکر" بھی ہیں؟ :)
 
Top