شریر بیوی۔ ص 33

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200033.gif
 

جاویداقبال

محفلین
دوسرےاسٹیشن پرمیاں حامدنےکہاہم توپان کھانےجاتےہیں ہم نےکہا"میاں زیادہ چونچ نہ لال کروورنہ پچھتاؤگے۔"حامداترگئے۔وقت تھوڑاتھا۔فوراہی پان منہ میں دابےواپس آئے۔ابھی اچھی طرح بیٹھنےبھی نہ پائےتھےکہ منہ بناناشروع کردیا۔اوربری طرح کھڑکی کےباہرمنہ کرکےتھوکناشروع کیا۔ہمارےمارےہنسی کے براحال تھا۔کیونکہ ہم جانتےتھےکہ کہ کونین کی پڑیاحامدکےمنہ گھلی ہوئي ہے۔ہم نےہنس کرکہاکہ بھائی کیامصیبت آئی۔کچھ توبتاؤ۔توتھوک تھوک کرکہتےجاتےتھےکہ بڑی شریرہےمیراتمام حلق تک کڑواہوگیا۔معلوم ہوتاہےکہ اس نےکونین ملادی۔ہم نےکہابھائي بعض پان خودایساکڑواہوتاہے۔بہت ممکن ہےکہ تمہاراخیال غلط ہو۔دوسرےاسٹیشن پرحامدتواپناحلق صاف کرنےمیں اورکلیاں کرنےمیں لگے۔اورہم اپنی بیوی سےکہہ آئےکہ اب جوحامدصاحب آئيں توکھڑکی بندکردینا۔
اب جوحامدصاحب وہاں پہنچےتوکھڑکی بند۔مجبورالوٹ آئے۔دوتین مرتبہ اگلےاسٹیشنوں پربھی کوشش کی اورناکام رہے۔اب ہم نےکہاکہ حضرت وہ آپ سےقطعی بات نہ کرےگي۔اورخودجاکراوربات کرکےلوٹ آئےحامدنےتعجب ہےکہ اب تک نوٹ کاتذکرہ ہی نہ کیاتھا۔ہم نےخودجیب سےنوٹ نکال کرحامدکودکھایااورکہاکہ بھئی وہ توہمارےاوپرجان فداکئےدیتی ہےاوریہ نوٹ اس نےزبردستی دےدیااورتم سےتووہ اب گفتگوبھی کرنےکی روادارنہیں ہے

حامدنےکچھ چونک کرکہاکہ یہ نوٹ تومیراہےاورقاعدہ سےمجھےواپس ملناچاہیئے۔ہم نےحامدسےکہابھائی قا‏عدہ سےتویہ ہماراہےکیونکہ ہماری چاہنےوالی نےہمیں دیاہے ۔لیکن اگرتم سچ کہتےہوکہ تمہاراہےتوہم توکوضرورواپس کردیں گے۔بشرطیکہ اس نےواپس لیا۔ہم نےحامدسےدوبارہ کہاکہ بھئی جاؤکچھ اپنےنوٹ کی ہی کوشش کرآؤتووہ بولےکہ اب نہیں جاسکتاکیونکہ وہ اب تمہاری چیزہےجوتم کوچاہتی ہے۔میں اس سےمحبت نہیں کرسکتا۔ہاں عزت کرسکتاہوں۔
ہم نےاپنےپیارےکی پیٹھ ٹھونکی اورشکریہ اداکیا۔حامدایک دم سےبولاکہ یاریہ توبتاؤکہ اب کروگےکیا۔کیااس سےشادی کروگےاگرشادی کروگےبھلاکیسے۔ہم نےکہاہم اس شریرلڑکی سےشادی وغیرہ نہیں کریں گےاورنہ ہم ضرورت خیال کرتےہیں۔ہم توفی الحال اس کوگھیرکرلکھنؤلئےجاتےہیں۔حامدنےہم سےکہااگرواقعی ایساارادہ ہےتوبہت ہی خراب ہےکہ ایک لڑکی کی عمربگاڑکراس کوراہ بدپرلگارہےہوہم نےکہامیاں ہم اس کی عاقبت درست کردیں گے۔تم کیاجانو۔مگرحامدیہی کہےگئےکہ اگرخراب نیت سےتم اس کولئےجارہےہوتوتم قطعی قابل نفرت ہو۔ہم دل ہی دل میں اپنےدوست کی پاکبازی کےضرورمداح تھے۔مگرباتوں سےپتہ نہ چلنےدیااوریہ کہہ کہہ کرخوب لطف لیاکہ چونکہ تم ناکام رہےلہذاہم کوپندونصائح کاشکاربناناچاہتےہو۔
 
Top