کرنےنیچےآگئے۔ہم توسیاسیات پربحث کررہےتھے۔مگرہماری شریربیوی حسب معمول کچھ اورہی کررہی تھی۔دراصل اس کواپنےنیچےکی منزل میں رہنےوالےمسافرپربہت غصہ آرہاتھا۔اوروہ بدلہ لینےکی فکرمیں تھی۔ان حضرت نےایک اسٹیشن پرکچھ کھانےکاانتظام کیاسب سےپہلےاپنےلوٹےمیں پانی بھرکررکھا۔چاندنی نےجبیب سےچھوٹی شیشی نکال کرچپکےسےاس میں کونین مقطراس صفائی سےاوپرہی سےٹپکادی کہ انہیں کانوں کان خبرنہ ہوئی۔کیونکہ یہ خریدوفروخت میں لگےتھےوہ اٹھ کرباہرگئےاورکھڑکی میں سےاپنی جگہ پوریاں اورترکاری خریدکررکھی اورمٹھائی والےسےگفتگومیں لگے۔اتنےمیں شریرنےپوریاں کےساگ کوبھی کڑواکیا۔لوگ ایسےباتوں میں مشغول تھےکہ اس نےاوپرسےچپکےسےشیشی میں سےبوندیں ٹپکادیں۔اورکسی کوپتہ بھی نہ چلا۔
ہم بڑےمزےسےپالٹیکس پربحث کررہےتھےکہ زورسےتھوکنےاورخاخاکی آوازآئي۔مڑکردیکھاتولالہ صاحب چلتی گاڑی سےسرباہرنکالےتھوک رہےہیں۔لوٹالےکرکلی جوکی تواوربھی مزہ آگيا۔بری طرح کھنکارکرتھوک رہےتھے۔ہم نےپوچھاکہ حضرت یہ کیامصیبت ہےتووہ سخت پریشان ہوکرتھوکتےہوئےبولےکہ صاحب پوری والےنےمجھےمعلوم ہوتاہےکہ زہردےدیا۔مگرپانی کیسےکڑواہوگیا،یہ معماکسی کی سمجھ میں نہ آیا۔
ہم نےدل میں کہاارےغضب ہوگیاکیونکہ ہم جان گئےیہ کس کی کارستانی
ہےوہ اپنی چادرکےایک گوشےسےجھانک کرتماشادیکھ رہی تھی۔جیسےہی ہم نےاس کی طرف دیکھااس نےمنہ بندکرلیا۔لالہ صاحب نےپوریاں اورساگ پھینک دیا۔اورپانی بھی پھینک دیا۔کسی کی سمجھ میں نہ آتاتھاکہ یہ کیامعاملہ ہے۔لالہ صاحب نےمٹھائی پراکتفاکرکےرومال سےمنہ پونچھ کرلیٹ گئے۔لالہ صاحب کےسرہانےایک بکس رکھاتھا۔اس پرایک بنڈل تھا۔اوراس کےاوپرایک ٹوکری رکھی تھی۔وہ اٹھےاورانھوں نےاس میں سےایک بڑاسانہایت ہی خوشگوارامرودنکال کرکھایااورپھراسی طرح لیٹ گئےہم پھرباتوں میں مشغول ہوگئےجب تھک گئےاورنیچےکافی مسافربھرگئےتوہم اپنی جگہ سےسونےکی نیت سےاٹھےنیچےکی بنچ پرلالہ صاحب بےخبرسورہےتھےہم چاندنی کےپاس آئےاورہم نےاس کےکان میں انگلی ڈال کرکہااگرتوشرارتوں سےبازنہ آئی توضروراس سفرمیں کہیں ماری پیٹی جائےگي۔
ہم اپنی جگہ پرچڑھ گئے۔ہم لیٹےہی تھےکہ ہماری پیٹھ میں کوئي چیزگول گول گری ہم نےجواٹھ کردیکھاتوتین بڑےبڑےالہ آبادی امردوپائےہم فوراجان گئےکہ اس نےاس ٹوکری میں سےیہ امردوچرائےہم نےجوادھردیکھاتووہ چپکےچّکےہنس رہی تھی اورانگلی کےاشارہ سےچاقومانگ رہی تھی۔وہ دراصل چادرمیں منہ لپیٹےامردوکترکرکھارہی تھی ہم نےچاقونکالااورامردوحلال کرکےبیوی کودیا۔امردوکی ٹوکری اس کی پائنتی کےپاس تھی اوراب اس نےاپناسرادھرکرکےچپکےچپکےٹوکری سےامرودنکالناشروع