نےاس کواپنی جیب میں رکھااورچلنےکاہوئے۔حامدایک دم سےبولے"یادرکھنادوگنےلےلوں گا۔"ہم رک گئےاورہم نےحامدسےکہا"دوست یہ جھوٹی بات ہے۔ہم توایک طرفہ شرط بدتےہیں۔پان لےآئیں تونوٹ ہماراورنہ اپنانوٹ جوں کاتوں واپس لےلینا۔"حامداس پرراضی ہوگئے۔ہم نےدونی شرط اس وجہ سےبدی کہ کہیں حامدکوشبہ نہ جائےاورمعاملہ بگڑجائے۔
(3)
ہم پہلےآہستہ آہستہ کھڑکی کےسامنےسےبیوی کودیکھتےہوئےنکل گئےہماری بیوی بھی گویاپھلجڑی ہےکہ ہربات میں اس کومذاق ہی نظرآتاہے۔ہمیں اس طرح بے تعلق جاتےہوئے دیکھ کرمسکرائی اوردیرتک ہمیں دیکھتی رہی۔حتی کہ ہم بھیڑمیں مل کرغائب ہوگئے۔گھوم کرہم حامد کےپاس آئےاورکہاکہ بولواب کیاکہتےہو۔
"ارےیاتوبھی غضب کاآدمی ہے۔ہماری توعقل چرخ ہوگئی ہےتم نےتوصرف ایک ہی مرتبہ اس کوسراٹھاکردیکھامگروہ تم کوبرابردیکھتی رہی۔اورپھرستم یہ کہ سن رہی تھی۔"
ہم نےذرااکڑکرکہاکہ"بھئی ہم تمہاری طرح احمق تھوڑاہی ہیں۔اب کہ مرتبہ ہم بات کریں گے۔
حامدنےکہنےلگےکہ معلوم ہوتاہے۔تمہاری قسمت دھکاکھارہی ہےاورگداگری کےچندارمان دیکھناچاہتےہو۔اچھاجاؤتوسہی یادرکھنابری طرح مارے