چیزمیری آنکھیں دیکھیں کہ ہے۔ مگرتم کہوکہ نہیں ہےتومیری آنکھیں جھوٹی اورتم سچے۔شایدمیری آنکھوں نےبھی نوکرانیوں کی طرح دھوکاکھایاہولہذاایک دفعہ اورآزمالوں۔یہ کہکراٹھی اورکھڑکی سےباہرجھانکا۔انگلی سےہمیں اشارہ کیاہم بھی گئے۔
"وہ دیکھو!میری آنکھیں تواب بھی مجھےدھوکادےرہی ہیں؛اشارہ سےبتاتےہوئےکہا۔ہم نےجوکھڑکی سےباہرکونظرڈالی توبیشک اپنی بیوی کاکہناٹھیک پایا۔کیادیکھتےہیں کہ برآمدےمیں ایک عورت کھڑکی کی طرف سےپشت کئےہوئےکھڑی آئینہ دیکھ رہی ہے۔اس کےلمبے لمبےبال اس کی کمرتک لٹک رہےہیں جن کووہ اپنےنازک اورگورےہاتھوں سےسلجھارہی ہےاورجھٹک رہی ہے۔سفیدساڑھی باندھےسراورکہنیوں تک ہاتھ کھلےہیں جن سےپتہ چلتاہےکہ بہت حسین ہوگي ہم نےیہ نظارہ دیکھ کربیوی کی طرف دیکھاتواس نےعجیب اورپردردومغموم لہجہ میں کہا"کیابتاؤں میرااس وقت کیاحال تھا۔جب میں نےاپنی آنکھ سےدیکھاکہ تم ہنس ہنس کراس کےبالوں میں ہاتھ ڈال کرکھیل رہےہو۔"
بجائےاس کے ہم کچھ جواب دیتےہم نےبیوی کاہاتھ پکڑااورکمرہ میں لائےگلےسےلگاکربیوی سےخوشامدکرکےاپنی خطاکااعتراف کیااورہاتھ جوڑکرمعافی مانگی۔
"خداکےلئےمجھےگہنگارنہ کرو۔میں بھلااس لائق ہوں کہ تم مجھ سےمعافی مانگو۔"
"یہ کوئی بات نہیں،جب ہماری خطاہےتوہم کیوں نہ معافی مانگیں۔"
راضی ہوکربیوی نےکہا۔اچھایہ بتاؤکہ تم مجھ سےرات کوہی کیوں نہ کہدیا۔
"محض حماقت اوربےوقوفی۔یہی خیال تھاکہ تم ناگوارگزرےگا۔
"میں پھرکہتی ہوں کہ جس میں تم خوش اس میں میں خوش اورمیراخداخوش۔خداکےواسطےمجھ سےکوئی بات نہ چھپاؤ۔
ہم نےوعدہ کرلیااورکہاکہ "ہم توتم سےاصل واقعہ خودہی کہنےوالےتھے،کیونکہ ہمیں تم کواس عورت سےملاناہےاب ہم تم سےایک بات کہتےہیں اور وہ یہ کہ تم اس سےچل کرابھی مل لوتاکہ ہمارادل ہلکاہوجائے۔"
"ملنےمیں مجھےکوئی انکارنہیں۔مگرابھی؟
"ہاں ابھی اوراسی طرح۔اگرتم کومجھ سےمحبت ہےتوپھرمیں جوکہوں وہ کرولواٹھو۔"
یہ کہہ کرہم نےبیوی کاہاتھ پکڑکراٹھایااورکہا"وہیں باہرہی چل کرمل لواورسوائےاس کے اوراس وقت کوئی نہیں ہے۔"
ہماری شریرمگرمعصوم اوروفاداربیوی ہمارےاشارےپرچلتی تھی۔سیدھی ہمارےساتھ ہولی۔ہم بجائےدروازےپرآنےکے اس