ماتھا تو بالکل آپ سے ملتا ہے بلکہ ناک اور دہانہ کی ساخت بھی کچھ آپ سے ملتی ہے۔
اصغر نے ہنس کر کہا ’’آپ بھی عجیب آدمی ہیں یہ سب باتیں اور پھر وہ بھی اس کے باپ کے سامنے جو عجیب نہیں حرف بحرف سنتا ہو۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ میں نے آج تک ایسا پیارا بچہ کبھی نہیں دیکھا ‘‘
چاندنی نے جھانک کر اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا ’’ آپ بھی کیا باتیں کرتے ہیں یہ اس کا بچہ کسی طرح نہیں:
اصغر نے اس سے پوچھا کیوں بھئی یہ تمارا بچہ ہے۔‘‘
’’ جی ہاں میرا ہی سمجھئیے‘‘ اس شخص نے کہا ۔
تمہارے کسی عزیز کا ہوگا اصغر نے کہا ۔
جی ہاں
’’تم کون اور کہا جا رہے ہو ۔‘‘
میں سکندر ہ جا رہا ہوں اور میرے یہاں کپڑے کا کام ہوتا ہے ۔ اصغر کو یہ بچہ ایسا اچھا معلوم ہو رہا تھا کہ ان کا بس نہ تھا کہ اسے لے لیں اور اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں جیسے کھائے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے رومال میں مٹھائی لے کر اس شخص کو دی کہ یہ بچہ کےلئے ہے اس نے کہا ’’واہ صاحب یہ آپ نے کیوں تکلیف کی ، کہکر وہ مٹھائیہ ہاتھ میں لینے لگا کہ اتنے میں ریل نے سیٹی دی اور چلنے کو ہوئی اور اصغر تھے رومال دے دیا کہ اس کی ماں کو دے دو ۔ وہ کسی برتن میں کر لے گی۔
میں آپ کا رومال اگلے کسی اسٹیشن پر دے جائوں گا یہ کہہ کر وہ بچے کو گو د میں لے کر زنانہ درجہ کے پا س گیا اور مٹھائی دے کر جھٹ سے اپنے درجہ میں بیٹھ گیا۔
(۲)
رومال کا کچھ خیال بھی نہ ھتا کہ دوسرے اسٹیشن پر وہی شخص آیا۔ جس کا نام حسین بخش تھا ۔ اصغر کو اس نے ایک سفید انگوٹھی دے کر کہا کہ دیکھئیے یہ شاید آپ کی ہے جو رومال میں لپٹی ہوئی چلی گئی۔ رومال آپ کا ذرا دھولوں تو ابھی لاتا ہوں ۔ اصغر آرام سے تکیہ لگائے بیٹھے تھے انہوں نے لاپرواہی سے انگوٹھی لی اور حسین بخش رومال دھونے گیا ۔ انگوٹھی کو دیکھتے ہی اصغر صاحب اچھل پڑے اور انہوں نے کہا’’ ارے ‘‘ وہ ہکا بکا رہ گئے اور ان کے ہاتھ سے انگوٹھی چھوٹ پڑی ۔ ہم نے اور چاندنی نے متعجب ہو کر اصغر صاحب کو دیکھا۔ جن کی حالت ہی عجیب تھی انہوں نے انگوٹھی اُٹھائی’’خیر تو ہے۔‘‘ ہم نے اور چاندنی نے پوچھا اور یہ کہتے ہوئے چاندنی نے اصغر صاحب کے ہاتھ سے انگوٹھی کو لے کر دیکھا ۔
یہ ایک پلاٹینیم کی قلعی کی نہایت ہی سب مہر انگوٹھی تھی اور اس پر عراقی خط میں کچھ خوبصورت عبار ت کندہ تھی ۔ غور سے پڑھا تو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ اس پر لفظ ’’معصومہ‘‘ کندہ تھا ۔
یہ کیسی انگوٹھی ہے ؟ چاندنی نے پوچھا ۔
اصغر صاحب نے کہا ’’میری گمشدہ اہلیہ کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ یہی