شریر بیوی- ص 37

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200037.gif
 

جاویداقبال

محفلین
پانی نکلناچاہیے۔
انہوں نےجوعلاج کیاوہ ہمیں بہت پسندآیاایک چارپائی انہوں نےمنگائی اوراوراسکی پائنتی خوب اونچی کردی۔پھرچاندنی سےکہاکہ اس پرلیٹو۔اس کواس طرح لٹکایاکہ منہ سرہانےلٹکائےرہےاوراوندھی پڑی رہے۔پیٹ کےنیچےایک تکیہ رکھ کرہم اس پرتعینات کئےگئےکہ وقتافوقتااس کواوپرسےدباکرتےکرائیں۔ڈاکٹرصاحب کےجاتےہی ہم نےکہاکہوہم نہ کہتےتھےکہ الٹی لٹکائي جاؤگی۔
قصہ مختصردوتین گھنٹہ تک تھوڑی تھوڑی دیربعداس کودباتے۔پھرقےہوتی رہی اوراتناپانی نکلاکہ ہمیں بڑی حیرت ہوئی۔قےکرتےکرتےپریشان ہوگئی اورہلکان ہوکرحرارت سی ہوگئي۔ اس کوبڑی بےچینی تھی اورنیندنہ آتی تھی اورگھبراہٹ اورپیاس تھی۔ہم نےبڑی مشکل سےاس کوتھپک تھپک کراورسرسہلاسہلاکرسلایا۔صبح اٹھی توطبیعت رات کی تکلیف کی وجہ سےبہت کسمنداوربہت کمزورتھی۔
ہم کچہری سےواپس آئےتودیکھاکہ چارپائی پرچادراوڑھےلیٹی ہوئی ہے۔ہم جانتےتھےکہ ضرورجاگ رہی ہوگی اوربنی پڑی ہےچنانچہ ہم نےآتےہی گدگدایا۔اس نےہنستےہوئےچادرکوجومنہ سےسرکایاتوہم کیادیکھتےہیں کہ چہرہ تمتیایاہواہےاورسرخ ہورہاہےہم نےماتھےپرہاتھ رکھاتوبخارتھا۔
اب چاندنی کوباری سےبخارآنےلگا۔بخار بندہواتوپھراورطبیعت

خراب رہنےلگی۔ہم نےحکیم کاعلاج تجویزکیا۔وہ نہ معلوم کیوں حکیموں کےعلاج کےخلاف تھی۔بمشکل راضی ہوئی۔حکیم صاحب کودوسرےروزہم نےبلوایا۔یہ حکیم واقعی کچھ یونہی سےتھے۔چاندنی نےجوان کودیکھاتواوربھی خراب رائےقائم کی حکیم جی نےحال پوچھااورمفصل کیفیت سنی۔ہاضمہ کاجوحال پوچھاتواس کوشرارت سوجھی۔اس نےان سےکہا۔ہاضمہ تومیراآجکل ایساہےکہ جوکھاؤں وہ سب ہضم ہوکرپوراپوراخون بن جاتاہے۔حتی کہ فضلہ تک نہیں بنتا۔حکیم صاحب کی سمجھ میں نہ آیاکہ وہ اس کوتجاہل عارفانہ خیال کریں یاواقعی یہ سمجھیں کہ مریض مغالطہ میں ہے۔بہرحال انہوں نےاول توقبض کےمتعلق اعادہ کیا۔پھرنسخہ لکھا۔چاندنی اٹھ کردوکھوٹےروپےنکال کرلائی جوہم نےان کی نظرکئےہمیں اس کاعلم بعدمیں ہوا۔اورہم نےکھوئےروپےواپس لےلئے۔حکیم ہی کانسخہ اس نےفوراپھاڑڈالا۔
پھرڈاکٹری علاج شروع کردیا۔جس میں کونین کااستعمال زیادہ رہا۔مگرجلدہی آرام آگیا۔ڈاکٹرصاحب نےہم سےکہاتھاکہ اگرنینی تال ان کولےجاؤتوبہت جلدطبیعت درست ہوجائےگی چنانچہ ہم نےاس سےوعدہ کرلیاکہ تجھ کوضرورنینی تال کی سیرکرائيں گے۔
(2)
ان دنوں کونین کےاستعمال سےنہ معلوم چاندنی کوکیاہوگیا۔پہلےہی کیااپنی شرارتوں میں کونین کااستعمال کرتی تھی۔اوراب تووہ گویادیوانی ہوگئی۔ایک بڑی سی بوتل میں اس نےسیکڑوں گرین کونین گھول کرنہایت تیز
 
Top