شریر بیوی- ص 38

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200038.gif
 

جاویداقبال

محفلین
مکسچرتیارکرایا۔اورپڑیاں علیحدہ تھیں۔شکرمیں کونین ملی ہوئی علیحدہ رکھی گئی اوریہ سب محض شرارت کی نینت سےتختہ مشق ہمارےدوست ہی موقع بموقع نہیں بنتےتھے۔بلکہ ہم اوراکثردوسرے لوگ بھی شرارت کانشانہ بنتےتھےاورپھران میں کچھ ایسےبھی ہوتےتھےجن سےمذاق مقصودہی نہ ہوتاتھا۔ہماری باہرکی الماری میں کھانےپینےکی چیزیں رکھی رہتی تھیں۔ہم توصرف وقت پربیوی کےساتھ ہی کھاتےتھے۔اوروہ خودہی نکالتی تھی مگرہمارےدوست احباب اکثربے وقت اس پرڈاکہ زنی کرتےتھے۔
ایک روزکاذکرہےکہ ایک صاحب اس الماری پرحملہ آورہوئےایک بسکٹ لےکرانہوں نےکچھ رس بھری کاجام اس پرلگاکرجوکھایاتوبس بل کھاگئے۔اورتھوکتےپھرےدوڑکربرآمدےسےصراحی لےکرجوکلی کی تواوربھی لطف آیاوہاں ایک کی بجائےآج دوصراحیاں رکھی تھیں اوران میں سےایک میں کونین گھلی ہوئی تھی۔ہم نےدیکھاکہ اس صراحی پرلیبل لگاہےکہ یہ پانی پینےکانہیں ہے۔ہم اندرپہنچےکہ بیوی سےاس نالائقی کاسبب دریافت کریں۔تووہاں اورہی رنگ تھا۔وہ مرغیوں کوکھڑی ہوئی آہستہ آہستہ گھیرکرپانی کےکونڈےکی طرح لارہی ہےہم جوآتےتومرغیاں کودکربھاگ گئیں۔قبل اس کے ہم کچھ کہیں وہ ہم سےخفاہونےلگیں کہ مرغیاں کیوں بھگائیں۔ہم نےکہاآخرکیاہواتووہ کہنےلگی۔ہم انہیں پانی پلانےلائےتھےہم نےوجہ پوچھی تووہ ہنسنےلگی۔معلوم ہوا کہ مرغیوں کےکونڈےمیں کونین ملارکھی گئي ہے۔ہم نےاس سےکہاآخریہ کیوں تواس قدرموذی ہوگئی ہےکہ

جانوروں تک کوپریشان کرتی ہے۔اورپھرشکایت کی کہ آخریہ کیاحماقت ہےکہ کھانےکی چیزوں اورپینےکی پانی میں کونین ملائی۔اس نےکہااس لئےکہ ہرکوئی نہ کھائےاورصراحی میں اس لئےملائی کہ دیکھوں دن میں کتنےعلقمندآتےہیں۔اورکتنےبیوقوف۔کیونکہ صراحی پرلکھاہواہےکہ یہ پانی پینےکانہیں۔پھربھی لوگ نہ مانیں توکیاکیاجائے۔
ہم کھڑےباتیں ہی کررہےتھےکہ ملازم لڑکاکتےکوبلاکرلایااس کاکھانااس کےبرتن میں رکھاہواتھا۔ہم نےکہایہ کیامعاملہ ہےکہ کتےکواس وقت کھانادیاجارہاہےتووہ کہنےلگی۔"تم رہنےدو"ہم ہنسی سےسمجھ گئے۔غریب کتےنےجوتیزی سےروٹی اوردودھ کھایاتووہ بھی تھوکتاپھرااورچاندنی تماشہ دیکھ کردیوانوں کی طرح ہنسی کےمارےلوٹتی پھری۔ہم بھی ہنسنےلگےکہ کیاتماشہ بیوی ہمیں ملی ہے۔
اتنےمیں دوڑی گئی اورایک رکابی لائی۔ اس کوکھول کرجودکھایاتوہم کیادیکھتےہیں کہ بہترین انڈوں کاحلواہے۔زعفران اورکیوڑہ کی مہک سےدماغ معطرہوگیا۔چاندی کےورق لگےہوئےہیں۔اوربادام اورپستہ کی ہوئی چھڑکی ہوئي ہے۔ہم نےکہایہ توبڑےزورکامرغن تم نےتیارکیاہمیں بالکل خيال نہ آیاکہ اس نالائق نےاتنےدام خراب کرکےاس کوبھی کڑواکرڈالاہے۔فوراایک لقمہ لےہی تولیا۔وہ پلیٹ رکھ کربےدم ہوکمرہ میں پلنگ پرہنسی کےمارےلوٹ پوٹ ہوکرجاپڑی۔ہم نےفوراحلق کڑواہونےسےپہلےہی تھوک دیااورپھراس کی شرارت کی سزاپرگداگداکربیدم کردیا۔
 
Top