شریر بیوی- ص 39

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200039.gif
 

جاویداقبال

محفلین
غرض دن رات اس کواب کونین کےمذاق سوجھتےرہےوہ کہتی تھی کہ میرابس نہیں۔جوتمام بازارکی مٹھائیوں میں کونین ملادوں۔غرض کونین خورانی کی مشق آج کل زوروں پرتھی۔مگرہم نہ جانتےتھےکہ کونین خولیاکیاکیارنگ لانےوالاہے۔
(3)
ہم نےچاندنی سےکہاکہ اگرتجھ کوواقعی نینی تال جاناہے۔توکونین خورانی کم کر۔ورنہ تیراوہاں جانامنسوخ ہوگا۔اس پراس نےکہااگرکہیں ایساہوگیاتوپھرسمجھ لوکہ سارےگھرمیں کونین ہی کونین نظرآئےگی۔نینی تال جانےکی تیاری اس نےبڑےزورسےکی۔اسباب گومختصرتھا۔مگرکچھ کپڑےگرم بھی تھے۔چلتےوقت بجائےایک ڈبیہ پان بنانےکےہم نےدیکھاکہ پان کی دوڈبیاں تیارہورہی ہیں۔ہمیں معلوم نہ تھاکہ ایک میں کڑوےپان ہیں۔ورنہ ہم اس شرارت کوروک دیتے۔محض پانوں کی وجہ سےدراصل گاڑی میں اتنی دیرہوئی کہ ہم ٹکٹ تک نہ خریدسکے۔اوربمشکل چلتی گاڑی میں اسباب وغیرہ جس طرح بنارکھواکرایک مردانہ ڈیوڑھےدرجےمیں بیٹھ گئے۔جواتفاق سےسامنےہی تھا۔اس میں کافی گنجائش اورچاندنی نےفورابچھونےکھولنےکاکہا۔ہم نےکہایہ انٹرکلاس ہے۔اس وقت خالی ہے۔مگرآگےچل کرشایدبھرجائے۔مگراس نےکہانہیں جب جگہ کافی ہےتوخواہ مخواہ کیوں زیادہ دام خرچ کئےجائيں اوریہ واقعہ تھاکہ یہ ڈبہ بہت بڑاتھا۔اورصرف تین ہی آدمی تھےاس سےزیادہ کیاجگہ ملتی۔مگرہم جانتےتھے
کہ آگےچل کرضرورمسافرآئيں گےاورعجب نہیں کہ سونابھی نہ ملےاس نےکہاکہ بچھونےاوپرکی معلق بنچ پرلگالوتاکہ پھرسب جھگڑاہی جاتارہےچنانچہ ہم نےیہی کہاکہ ایک پراسکابچھونالگایااوراس نیچےجوسیٹ تھی اس پرہم بیٹھ گئےکیونکہ ہم کوبھی ابھی اگلےاسٹیشن پرٹکٹ خریدناتھے۔بیوی کوتوہم نےاوپرچڑھادیااوروہ مزےسےتکیہ لگاکرلیٹ گئی۔اگلےاسٹیشن پرموقع نہ ملا۔مگرہم نےگارڈسےکہدیا۔دوسرےاسٹیشن پرہم ٹکٹ لےکرجوواپس آئےتوکیادیکھتےہیں کہ ایک بھاری بھرکم لالہ صاحب ہماری سیٹ پرقبضہ کئےدرازہیں۔تمام اسباب ان کاڈھیرکاڈھیراوپرتلےرکھاتھا۔ہم نےکہاحضرت آپ کانام تواس جگہ پرلکھانہ تھااورنہ آپ نےاپنی جگہ رجسٹرکرائي تھی۔جتناحق آپ کوہےاس سےزیادہ مجھ کوہےہم چپ ہوگئے۔
گوڈبہ کافی بڑاتھامگررفتہ رفتہ مسافروں کاہجوم ہوناشروع ہوگیا۔ہم نےدیکھاکہ ہمیں نیندآرہی ہےاورہم نےسوچاکہ اگرمسافروں کی آمدکایہی سلسلہ جاری رہاتوہم نیچےآرام سےنہ سوسکیں گے۔لہذاہم نےاس اوپروالی معلق بنچ پربچھوناکیا۔جوچاندنی کی جگہ سےبالکل ملی ہوئي تھی۔دراصل ایک کھڑکی کافاصلہ بیچ میں تھا۔ہمیں نیندآنےوالی تھی کہ نیچےکچھ سیاسی معاملات پرگفتگوہونےلگی۔چونکہ ہمیں بھی سیاسیات میں کافی"خلل"ہےلہذاہم بحث
 
Top