شریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا باعث ہو سکتے ہیں۔

کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں؟
اگر ہاں تو بری خبر ہےکہ ایسا کرنا آپ کیلئے موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔:(

امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو فعال کردیتا ہے جو ہمیں بازاری کھانے یا پھر جنک فوڈ کے استعمال پر راغب کر سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والے ہارمون گیریلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے لیکن اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہوں۔

تحقیق میں کچھ جوڑوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عدم اطمینان اور خوراک کے ناقص انتخاب کے درمیان تعلق موجود ہے، لڑائی جھگڑے کے بعد لوگ ایسی غذا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں چکنائی، مٹھاس اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو۔
روزنامہ جنگ
 
کہاں کہاں سے ڈھونڈ لاتے ہیں ایسی لرزہ خیز خبریں۔۔۔
طرفہ تماشہ یہ کہ اسے یہاں شیئر بھی کردیتے ہیں!!!
:confused3::confused3::confused3:
بھائی محفل کے سناٹے کو توڑنا چاہتا ہوں۔اس لیے ضروری ہے کہ کچھ نہ کچھ شیئر ہوتا رہے۔:)
 
سہی بہت اچھا کر رہے پہلے مجھے یہ اسمئیلز، کیسے آئیں گی بتا دیں محترم:sneaky:
اسمئیلز کے آپشن کو کھولیں اور اس میں محترک کا انتخاب کریں ۔وہاں آپ کو کافی تعداد میں حرکت کرتی اسمائلس ملیں گے ۔وہاں سے آپ اپنی پسند کی اسمائلس کا انتخاب باوقت ضرورت کر سکتے ہیں۔:nerd:
 
محمد وارث

لائبریرین
عجیب اُلٹی تحقیق ہے کہ لڑائی کے وجہ سے زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے جب کہ یہاں زیادہ تر لڑائیاں کھانے کی وجہ ہی سے تو ہوتی ہیں، دونوں کو جمع کر لیا جائے تو

کھانا==>لڑائی==>کھانا===>لڑائی۔۔۔۔۔۔

عجب گورکھ دھندا ہے بھیا۔
 
سید عمران

محفلین

جب کھانا توری ٹنڈے پکا۔۔۔
تو شوہر بیوی سے لڑا۔۔۔
نتیجتاً ہوٹل کا مرغن کھانا کھایا۔۔۔
اور پھول کر کُپّا ہوا۔۔۔
یوں آخر کار موٹا ہوا!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
جب کھانا توری ٹنڈے پکا۔۔۔
تو شوہر بیوی سے لڑا۔۔۔
نتیجتاً ہوٹل کا مرغن کھانا کھانا پڑا۔۔۔
اور پھول کر کُپّا ہوا۔۔۔
یوں آخر کار موٹا ہوا!!!
حالانکہ جب
دال کدو پکا تو شوہر بیوی سے لڑا کہ کیا پکا لیا
اور جب
کدو دال پکا تو بیوی شوہر سے لڑی کہ پیسے ہی کتنے دیتے ہو۔
 
حالانکہ جب
دال کدو پکا تو شوہر بیوی سے لڑا کہ کیا پکا لیا
اور جب
کدو دال پکا تو بیوی شوہر سے لڑی کہ پیسے ہی کتنے دیتے ہو۔
سر اس واقع سے تو یہی پتہ چلتا ہے کہ مظلوم شوہر ہی ہوتا ہے یعنی ہر صورت شامت شوہر ہی کی آتی ہے۔:)
 
ہادیہ

محفلین
کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں؟
اگر ہاں تو بری خبر ہےکہ ایسا کرنا آپ کیلئے موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔:(

امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو فعال کردیتا ہے جو ہمیں بازاری کھانے یا پھر جنک فوڈ کے استعمال پر راغب کر سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والے ہارمون گیریلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے لیکن اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہوں۔

تحقیق میں کچھ جوڑوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عدم اطمینان اور خوراک کے ناقص انتخاب کے درمیان تعلق موجود ہے، لڑائی جھگڑے کے بعد لوگ ایسی غذا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں چکنائی، مٹھاس اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو۔
روزنامہ جنگ
آپ کا آج کل بی بی سی نیوز چینل والوں کے ساتھ رابطہ ہے کیا؟؟ :eek:۔۔
میں نہیں مانتی اس تحقیق کو۔۔:p
میاں بیوی کی لڑائی جب بھی ہوتی تو کھانا غصہ میں چھوڑ دیتے(ڈراموں میں ایسے ہی دکھاتے ۔۔ غصہ سے پلیٹ سائیڈ پر کر کے اٹھ جاتے ہیں)۔۔ :p
 
Top