شریں رحمان ایک اور عہدے سے فارغ

زینب

محفلین
شریں رحمان کو پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔۔خبر کے مطابق پی پی کے چیئر مین زرداری شریں رحمان کو ہٹا کے فوزیہ وہاب کو اس پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات بنا دیا ہے ۔۔


پارٹی کے ارکان شریں رحمان کی کارکاردگی سے خوش نہین تھے لانگ مارچ کے دوران فوزیہ وہاب نےمختلف ٹی وی چینلز پر زرداری کا جاحارانہ انداز میں دفاع کیا تھا ۔۔جب کہ شریں رحمان سنجیدہ طرز گفتگو کی وجہ سے اس میں ناکام رہیں ۔اسی لیے جیو کی بندش کا بہانہ بنا کے استعفیٰ لیا گیا اور اب پارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تو فوزیہ وہاب جیالی لگتی ہیں کیا؟ اور جیالی تو شیری رحمان کسی طرف سے بھی نہیں لگتی تھی۔
 

زین

لائبریرین
شیری رحمن تو پوری کی پوری بیوٹی پارلر ہیں ۔ :grin:

ویسے میں‌خبر رساں ادارے این این آئی کی ایک رپورٹ دیکھی تھی اس میں‌کہا گیا تھا کہ محترمہ نے رحمن ملک کا ان کو ’’ آپا‘‘ کہنے اور ان کی وزارت میں‌مداخلت پر استعفیٰ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رحمن ملک کے ’’آپا‘‘ کہنے کے جواب میں‌شیری رحمن نے ان کو ’’بڈھا‘‘ کہا تھا ۔
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، کہیں انہوں نے یہ گانا تو نہیں گایا تھا کہ " میں کیا کروں رام مجھے بڈھا مل گیا"
 

علی ذاکر

محفلین
پی پی میں دو بدتمیز خواتین ہیں اور ان میں سے ایک فوزیہ وہاب ہےبات کرنے کا انداز ایسا ہےجیسا برہمن شودر سے کرتا ہے!
ماسلام
 

زینب

محفلین
میں پی پی میں‌نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔اب میرا نام نا جڑ دینا ان دو میں سے ایک میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل چیف جسٹس کے گھر پر جھنڈا لہرانے کی تقریب میں ایک خاتون کا بیان سننے والا تھا جس کی ناہید سے لڑائی ہوئی تھی۔

یہ ٹی وی والے بھی خوب چُن کر کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔
 
Top