مدیرِ 'نقوش'، محمد طفیل کی 1986ء میں وفات کے بعد 'نقوش' ان کے بیٹے جاوید طفیل کی ادارت میں نکلتا رہا، انہوں نے جولائی 1987ء میں دو جلدوں پر مشتمل ایک 'محمد طفیل نمبر' شائع کیا (شمارہ نمبر 135)۔ یہ نمبر محمد طفیل کی زندگی کا صحیح معنوں میں احاطہ کرتا ہے، اس میں انکی شخصیت اور فن کے علاوہ انکی تخلیقات اور نقوش کے متعلق خوبصورت مضامین ہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ اس میں محمد طفیل، جنہیں انکی زندگی ہی میں محمد نقوش کہا جانے لگا تھا، کی مشاہیر کے ساتھ بہت اچھی تصاویر بھی ہیں، وہی یہاں پیش کر رہا ہوں۔