محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
اس دھاگے میں شعرائے کرام کے ان اشعار اور نظموں کو پوسٹ کیا جائے گا جن میں انھوں نے کسی شاعر کی شان میں اظہارِ خیال کیا ہو۔
اقبال کی یہ نظم ذوق کے حوالے سے ہے یا غالب کے حوالے سے؟؟؟اقبال کی پوری نظم! استاد ذوق کے حوالے سے:
ع: گیسوئے اردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے۔۔۔
اور بہت ساری نضمینات ! نہ صرف اقبال کی بلکہ بہت سے دیگر شعرائے کرام کی بھی!
اسی دھاگے میں اوپر کے مراسلے میں محمد اسامہ سَرسَری نے اقبال کی اس کونظم غالب کے حوالے سے لکھا ہے
جی آسی صاحب، ذوق تو اقبال کی ولادت سے بھی بہت پہلے فوت ہو چکے تھے بلکہ جنگِ آزادی سے بھی پہلے یعنی 1854ء میں۔ اقبال نے داغ کو اپنی غزلیں اصلاح کے لیے بھیجی تھیں جس پر داغ نے کہا تھا کہ ان پر اصلاح کی ضرورت نہیں۔
ع - گیسوئے اردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے
اقبال کا یہ مصرع انکی غالب کے بارے میں نظم سے ہے اور یہاں اوپر ہی یہ مکمل نظم بھی موجود ہے۔