شوکت پرویز
محفلین
خدا رکھے زباں ہم نے سنی ہے میر و مرزا کی
کہیں کس منہ سے ہم اے مصحفی اردو ہماری ہے
(غلام ہمدانی مصحفی)
کہیں کس منہ سے ہم اے مصحفی اردو ہماری ہے
(غلام ہمدانی مصحفی)
میرے خیال سے طالب سے اشارہ طالب آملی کی جانب ہے اور اصل شعر میں غالباََ نظیری نہیں ظہوری ہے۔اب نظیری ہے اور نہ طالب ہے
اسداللہ خان۔۔۔۔۔ غالب ہے
مرزا کا خراج تحسین مرزا ہی کے نام (تعلّی) ۔۔۔۔ کمال کا استعمال ہے نظیری نیشاپوری اور ابو طالب کلیم جیسے اساتذہ کے ناموں کا اپنے نام کے ساتھ۔
جی ہاں یاد آتا ہے کہ ظہوری کا ذکر ہے۔ اور طالب سے میں کلیم ہمدانی ہی سمجھتاتھا۔ شکریہمیرے خیال سے طالب سے اشارہ طالب آملی کی جانب ہے اور اصل شعر میں غالباََ نظیری نہیں ظہوری ہے۔
ویسے یہ شعر ایسے بهی سنا ہےمیر کی تعلیوں میں سے ایک:
گئی عمر در بند فکر غزل
سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے
ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دئیےہیںملک سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم
جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دیے ہیں
اس پر ارشاد فرما دیں کہ یہ شعر اعلی حضرت کا اپنا ہے یا جو مشہور ہے کہ داغ نے آپ کی نعت پرکہا۔ اصلاح درکار۔
سر یہ معلوم ہے کہ یہ اس نعت کا مقطع ہے. لیکن ایک رائے سنی تھی کہ یہ شعر داغ نے اعلی حضرت کے لیے فرمایا ہے