شعر برائے اصلاح

سید عاطف علی

لائبریرین
سلسلہ رہا در بدر اسے ڈھونڈنے کا
راہ کے کانٹوں سے ہی صرف حوصلہ ملا
وسیم جی
کونسی بحر میں کہا ہے ؟ بحر کا پابند کریں پہلے شعر کو۔۔۔

ویسے آپ کے اس شعر پر ایک اپنا شعر زبان پر آگیا۔
آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ
کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر
 
نوید خان

محفلین
محمد وسیم جی میری ناقص تجویز کے مطابق اگر اس شعر کو کچھ اس طرح بیان کیا جائے۔

در بدر ڈھونڈنے کا رہا سلسلہ
راہ کے کانٹوں سے ہے ملا حوصلہ

تو شائد شعر فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن کے وزن پر آ جائے گا۔ محض تجویز ہے۔ اصلاح اور رہنمائی تو یقینا اساتذہ ہی کریں گے۔
 
اس طرح محض پہلا مصرع بحر میں آیا ہے ۔ اگر یہی بحر اختیار کر نی ہے تواس طرح کر سکتے ہیں
رَہ کے کانٹوں سے مجھ کو ملا حوصلہ۔
 
نوید خان

محفلین
راہ کے۔ فاعلن
کانٹوں سے۔ فاعلن
ہے ملا۔ فاعلن
حوصلہ۔ فاعلن

تقطیع اگر کہیں صحیح نہ ہو تو رہنمائی کا طلب گار ہوں۔ آپ کا تجویز کردہ مصرعہ بہر طور زیادہ موزوں ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
راہ کے۔ فاعلن
کانٹوں سے۔ فاعلن
ہے ملا۔ فاعلن
حوصلہ۔ فاعلن
تقطیع اگر کہیں صحیح نہ ہو تو رہنمائی کا طلب گار ہوں۔ آپ کا تجویز کردہ مصرعہ بہر طور زیادہ موزوں ہے۔
جی ہاں اس طرح مذکورہ متدارک بحر میں آرہا ہے میں نے غلطی کی۔ معذرت قبول کیجیے۔
دراصل میں "کانٹوں" میں سے و کے اسقاط کا ادراک نہیں کر سکا تھا یا یوں کہیے کہ اس کو قبول نہیں کرسکا تھا شاید اس کہ یہ اس بحر کی روانی میں حائل ہوتا محسوس ہوا تھا ۔
آداب۔
 
آپ کے تجویز کردہ مصرعے میں زیادہ روانی ہے۔ میں اسی پر اتفاق کرتا ہوں۔

در بدر ڈھونڈنے کا رہا سلسلہ
رَہ کے کانٹوں سے مجھ کو ملا حوصلہ

یہ تو محض ایک تجویز تھی لیکن سب کچھ شاعر پر منحصر ہے کہ وہ اپنے شعر کو کس جانب لے جاتے ہیں۔ آپ کا تجویز کردہ مصرعہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔
مشکور و آداب۔
 
نوید خان صاحب آپ کی تصیح پسند آئی

در بدر ڈھونڈنے کا رہا سلسلہ
راہ کے کانٹوں سے ہے ملا حوصلہ

دوسری جگہ آپ نے مجھ کو.... لکھا وہ کچھ مناسب فقرہ نہی بنتا
 
نوید خان

محفلین
نوید خان صاحب آپ کی تصیح پسند آئی

در بدر ڈھونڈنے کا رہا سلسلہ
راہ کے کانٹوں سے ہے ملا حوصلہ

دوسری جگہ آپ نے مجھ کو.... لکھا وہ کچھ مناسب فقرہ نہی بنتا
تجویز کی پسندیدگی کا شکریہ۔
محمد وسیم جی یہ دونوں محض تجاویز ہیں۔ ایک عاطف بھائی نے دی ہے اور ایک میں نے۔ آپ کو جو پسند آئے رکھ لیں یا اپنی مرضی سے ترتیب دے دیں۔ فیصلہ آپ کا اپنا ہے۔
 
Top