شعر برائے اصلاح

RAZIQ SHAD

محفلین
فعولن مفاعلن فعولن مفاعلن
صفِ دشمناں میں تجھ کو شہرت جو مل گئی
ترے دوست اس حسد میں کیوں جل رہے ہیں شادؔ

تری دھوم ان دنوں صفِ دشمناں میں ہے
ترے دوست اس حسد میں کیوں جل رہے ہیں شادؔ

کون سی صورت زیادہ بہتر ہے
اساتذہ کرام اس کی اصلاح فرمادیں ممنون ہوں گا
 
الف عین

لائبریرین
دوسرا شعر اس ساختہ بحر میں بھی تقطیع نہیں ہو رہا ہے۔
مانوس اورمستعمل بحروں کا استعمال کریں تو بہتر ہے
 
RAZIQ SHAD

محفلین
دوسرا شعر اس ساختہ بحر میں بھی تقطیع نہیں ہو رہا ہے۔
مانوس اورمستعمل بحروں کا استعمال کریں تو بہتر ہے
محترم الف عین صاحب
دوسرے شعر کا پہلا مصرع
فعولن مفاعلن فعولن مفاعلن
جبکہ دوسرے مصرع کوعمل تسبیغ کے تحت مفاعلن کو مفاعلان میں تبدیل کیا ہے
فعولن مفاعلن فعولن مفاعلان

اسی بحر میں اگر اس کی یہ صورت ہو تو کیا درست ہوگا

بڑی دھوم ہے تری صفِ دشمناں میں اب
ترے دوست اس حسد میں کیوں جل رہے ہیں شادؔ

RAZIQ SHAD

محفلین
دوسرا شعر اس ساختہ بحر میں بھی تقطیع نہیں ہو رہا ہے۔
مانوس اورمستعمل بحروں کا استعمال کریں تو بہتر ہے
آئندہ اس بات کا خیال رہے گا کہ مستعمل بحروں کا استعمال کروں
آپ نے اس طرف توجع دلائی میں آپ کا بے حد ممنون ہوں سلامت رہیں
 
RAZIQ SHAD

محفلین
دوسرا شعر اس ساختہ بحر میں بھی تقطیع نہیں ہو رہا ہے۔
مانوس اورمستعمل بحروں کا استعمال کریں تو بہتر ہے
محترم الف عین صاحب آپ کے کہنے کے مطابق بحر مضارع میں اسی شعر کو تبدیلی کے ساتھ پیش کر رہا ہوں اصلاح فر ما دیجئے گا
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
چرچے ہیں شادؔ تیرے صفِ دشمناں میں کیوں
جلتے ہیں سارے دوست حسد کی اس آگ میں
 
RAZIQ SHAD

محفلین
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
جلتے ہیں سارے دوست حسد کی اس آگ میں
چرچے ہیں شادؔ تیرے صفِ دشمناں میں کیوں

کون سی صورت بہتر رہے گی
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
چرچے ہیں شادؔ تیرے صفِ دشمناں میں کیوں
جلتے ہیں سارے دوست حسد کی اس آگ میں

RAZIQ SHAD

محفلین
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
جلتے ہیں سارے دوست حسد کی اس آگ میں
چرچے ہیں شادؔ تیرے صفِ دشمناں میں کیوں
 
RAZIQ SHAD

محفلین
اب شعر تو درست ہے، مکمل غزل کہو
محترم الف عین صاحب آپ جیسے لوگوں کی رہنمائی رہی تو غزل کہنا بھی مشکل نہ رہے گا
اللہ پاک آپ جیسے اساتذہ کرام کا سایہ ہمیشہ سر پر قائم رکھے ۔آپ لوگوں کی رہنمائی سے ہم جیسے مبتدیوں کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا کرے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلامت رہیں آباد رہیں
 
Top