شعر مکمل کریں

ایم اے راجا

محفلین
عزیز صاحب وارث بھائی بالکل ٹھیک فرما رہے ہیں، ایسا کرنا بہت غلط ہے، آپ فورن دونوں نام مٹائیں، اور اگر ہو سکے تو پروین شاکر مرحومہ کا نام لکھیں۔ شکریہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حسن بھائی وارث بھائی بالکل ٹھیک ہیں یہ شعر پروین شاکر مرحومہ کا ہی ہے انکی کتاب صد برگ کے صفحہ نمبر 108 پر موجود غزل کا ہے جسکے چند اشعار عرض ہیں،

مشکل ہے کہ اب شہر میں نکلے کوئی گھر سے
دستار پہ بات آگئی ہوتی ہوئی سر سے

برسا بھی تو کس دشت کے بے فیض بدن پر
اک عمر مرے کھیت تھے جس ابر کو ترسے

اس بار جو ایندھن کے لیئے کٹ کے گرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے

یہ خوبصورت غزل آٹھ اشعار پر مبنی ہے۔

بہت شکریہ راجا بھائی یہ شعر تو پروین شاکر کا بہت مشہور شعر ہے اکثر ٹی وی پر بھی سنایا جاتا ہے
 

مجاہد چاند

محفلین
کس کس کو شعروں میں دل چسپی ھے یہ شعر تو مکمل کریں؟ یہ جو کٹ کہ گرا
یہ جو کٹ کے گرا ہے
کس کس کو شعروں میں دل چسپی ھے یہ شعر تو مکمل کریں؟ یہ جو کٹ کہ گرا
رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہے

چڑیوں کو بہت پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
 
Top