جیا میرے نزدیک انسان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، شعیب اگر سونے کا بھی جائے اور بولے بدتمیزی سے تو میرے نزریک کوئی اہمیت نہیںہے۔
اب اگر وہ اچھا کھیلنے لگے تو کیا اس کی سب غلطیوں سے درگزر کیا جاتا رہے؟ اتنی بار وارننگ دی گئی ہے، سزا ملی ہے، اس کے باوجود اس نے کچھ نہ کچھ الٹے سیدھے کام کرتے ہی رہنے ہیں۔ کبھی کسی کو بلا ماردے تو کبھی کچھ کردے۔
السلام علیکم:
آپ سب کی رائے اپنی جگہ مقدم مگر میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ جب 70 ہزار تماشائیوں، لاکھوں ٹی وی ناظرین کے سامنے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان شعیب سے چمٹے ہوئے تھا۔ جب اسے سونے کا تاج پہنائے جا رہا تھا، جب پوری ٹیم اسے کندھوں پر اٹھائے میدان کا چکر لگا رہی تھی۔جب پورے میدان سے صرف ایک آواز آرہی تھی شعیب شعیب شعیب
توصرف یہ احساس باقی تھا کہ یہ پاکستانی ہے۔یہ ھمارا سپوت ہے۔ یہ ھمارا ہیرو ہے جسے گلے لگانے کے لیئے کنگ خان بیتاب ہے
آہا۔۔ دل خوش کر دیا آپ نے تو
جیتے رہیئے۔
(ویسے مجھے شاہ رخ خان نہیں پسند )
السلام علیکم:
شکریہ۔
میں تو یہ واضح کرنا چاہ رہا تھا کہ خواہ وہ کیسا ہی ہو مگر جب اس کی باہر عزت افزائی ہورہی ہو تو نام تو یہ آئے گا کہ وہ پاکستانی ہے اس میں ھماری سربلندی ہے۔ ھمیں پھر ایسی بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
تو اس بیچارے کو جوائنٹس کا پرابلم بھی تو ہے
اب اس کے جوڑ ڈھیلے ہیں تو کیا کرے؟
واقعی جے سوریا کی بیٹنگ لاجواب تھی۔ مجھے سنتھ جے سوریا بہت پسند ہے کیونکہ وہ ایک طویل عرصہ سے کھیل رہا ہے اور اس عمر میں آنے کے باوجود اس کی پرفارمینس قابل رشک ہے۔یہاں بھی پاکستانی سیاست!!!!
آدھے سے زیادہ آئ پی ایل ٹورنامنٹ گزر گیا لیکن کسی نے یہاں کوئی موضوع شروع نہیں کیا۔ دو چار بار میں نے سوچا بھی کہ پہلے شمشاد اکثر شروع کیا کرتے تھے۔
اس میں کوئ شک نہیں کہ شعیب اختر نے دھواں دھار طریقے سے ٹورنامنٹ میں پہلی شرکت کی جب کہ سچِن ناکام ہو گیا۔
لیکن میرا خیال ہے کہ اس تورنامنٹ کا سب سے زیادہ مثبت پائنٹ جیا سوریا کا رول رہے گا۔ جس نے 48 گیندوں میں 114 رن بنائے ، اگر رنوں کی تعداد میں بھول نہیں رہا ہوں تو۔۔ اس میں شاید 11 چھکے اور 7 چوکے تھے۔ یہ پرفارمینس تو کم از کم متقاضی تھی کہ کرکٹ کا کوئی بھی تماشائی یا دلچسپی لینے والا اس کا ذکر کرتا۔۔
یہاں بھی پاکستانی سیاست!!!!

جوڑ ڈھیلے ہیں یا ہو جاتے ہیں
ممبئی. . . فاسٹ بولر شعیب اختر کے مسائل ختم ہونے کانام نہیں لے رہے ، پابندی کی رنجیروں سے عارضی چھٹکارا پانے کے بعدوہ آئی پی ایل میں دوسرے میچ کے دوران ہی انجرڈ ہوگئے ۔چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے شعیب اختر صرف دو اوور ز ہی کراپائے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے ، جبکہ انہیں یہ میچ کھلانے کافیصلہ بھی آخری لمحات میں کیا گیا تھا ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا اگلا میچ راجھستان رائلز سے ہونا ہے۔ اس میچ میں شعیب کے کھیلنے کافیصلہ ان کی فٹنس دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا ، ایک طرف کولکتہ نائٹ رائیڈ ز خود مشکلات سے دوچار ہے اور اس کے لیے آئندہ تمام میچز جیتنا لازمی ہیں ۔دوسری جانب ٹیم شعیب اختر بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ ان فٹ شعیب کی جگہ مکمل فٹ عمر گل کو کھلانے کے آپشن پر غور کررہی ہے ۔