شمشاد
لائبریرین
آپ سب شعیب شوبی کو تو جانتے ہوں گے۔ مزے مزے کا کارٹون کیسے بنائے جا سکتے ہیں، فلیش میں کیسے کام کیا جا سکتا ہے، یہ سب شعیب شوبی ہی تو سکھاتے ہیں۔ پہلے تو بہت فعال رکن تھے، آجکل کچھ نجی مصروفیت کی وجہ سے کم کم آتے ہیں لیکن آتے ضرور ہیں۔ اور ہاں اس کے ساتھ ساتھ لکھنے لکھانے کا کام بھی کرتے ہیں اگرچہ کم ہی کرتے ہیں لیکن ان کی تحریریں پڑھ کر مزہ آتا ہے۔
آج ان کی اردو محفل میں دوسری سالگرہ ہے۔
آج ان کی اردو محفل میں دوسری سالگرہ ہے۔
شعیب شوبی آپ کو اردو محفل پر دوسری سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔