شفیق خلش شفیق خلش ::::: دردِ غمِ فِراق سے روتے نہیں ہیں ہم ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
khalish_small.jpg


دردِ غمِ فِراق سے روتے نہیں ہیں ہم
لیکن سُکوں سے پل کو بھی سوتے نہیں ہیں ہم

لمحہ کوئی وصال کا کھوتے نہیں ہیں ہم
تنہا تِرے خیال سے ہوتے نہیں ہیں ہم

دامن تو آنسوؤں سے بھگوتے نہیں ہیں ہم
یوں کاش کہہ سکیں بھی کہ، روتے نہیں ہم

بدلِیں نہ عادتیں ذرا پردیس آ کے بھی !
دُکھ کب تِرے خیال سے ڈھوتے نہیں ہیں ہم

اب، دسترس میں جب نہیں اِک دِید تک رہی
کب چشمِ اِلتفات کو روتے نہیں ہیں ہم

چاہت کسی کی جاں کو نہ آجائے سوچ کر
دل میں خود اپنے بیج یہ بوتے نہیں ہم

جس نے کبھی نہ پیار سے دیکھا ہمیں، خلش
اُس کی طلب سے ہاتھ بھی دھوتے نہیں ہیں ہم

شفیق خلش
 
آخری تدوین:

الفاروق-013

محفلین
شفیق خلش، صاحب کی غزل پڑھی، بہت عمدہ اور بہت خوبصورت غزل، گو مجھے زیادہ میم میخ نکالنا نہیں آتا۔ ہاں اچھا اور عمدہ کلا م پڑھنے کا شوق ہے، سو اس غزل کی تشنگی ختم ہوئی۔۔
 
Top