شمالی وزیرستان:دو گروپوں میں جھڑپیں،8 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان:دو گروپوں میں جھڑپیں،8 افراد ہلاک
wazirstanclash_6-17-2014_151058_l.jpg

spacer.gif

June 17, 2014 - Updated 1725 PKT
New 0 0 0
میران شاہ.....شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کے دوران 8 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے میں کالعدم طالبان کے سجنا اور شہریار گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔دونوں گروپوں میں اختلافات کے بعد سے جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=151058
 
تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)خونی بھیڑیوں ، ٹھگوں اور مجرموں کی جماعت ہے, جو القائدہ کی اتحادی ہے اور جس کی بقا ،پنپنا اور پھلنا پھولنا پاکستان میں افرا تفری، بدامنی ،بد نظمگی ،لاقانونیت اور قتل و غارت گری و مار دھاڑ پھیلانے میں مضمر ہے۔
طالبان کے دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی، طالبان کے متحارب گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کا حصہ ہے اور اب یہ لڑائی تھمنے والی نہ ہے کیونکہ سجنا گروپ اب اصل تحریک طالبان ہونے کا دعویدار ہے۔ ویسے بھی یہ لڑائی پاکستان کے حق میں ہے کیونکہ یہ خونی دہشت گرد آپس میں لڑ مر کر اپنی طاقت ضائع کر دیں گے۔
اب چونکہ سجنا نے تحریک طالبان سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا علیحدہ گروپ بنا لیا ہےجس سے طالبان کی تنظیم کمزور ہو گئی ہے اور طالبان کی اندرونی لڑائی و شکست و ریخت مزید تیز تر ہو جائے گی۔اس طرح دہشت گرد گروپوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ طالبان ،طالبان سے لڑیں گے۔اس اندرونی چپقلش سے طالبان کی ریڑہ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور ان کا خاتمہ یقینی ہو گیا ہے۔ طالبان کے یہ اختلافات طالبان کے لئے بڑا دہچکا ثابت ہونگے اور یہ عضو معطل ہو کر رہ جائیں گے اور ان کے حملہ کرنے کی طاقت کو زبردست نقصان پہنچے گا اور طالبان ایک مربوط و مضبوط تنظیم کی حثیت کھو دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمالی وزیرستان آپریشن شروع
https://awazepakistan.wordpress.com

 
Top