اقبال جہانگیر
محفلین
شمالی وزیرستان: ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک
ڈان ۔ کام تاریخ اشاعت 08 مئ, 2014
فائل فوٹو—
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر جمعرات کی صبح ایک ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان تحصیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
شدت پسندوں نے بم سڑک کنارے نصب کیا تھا، جبکہ دھماکے سے فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
واقعے کے بعد مزید سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سمیت کئی غیر ملکی شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی موجود ہیں۔
http://urdu.dawn.com/news/1004738/12-soldiers-killed-in-ied-attack-in-nortwaziristan-agency