شمالی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم حملہ،3 سیکیورٹی اہلکار شہید،5 زخمی

شمالی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم حملہ،3 سیکیورٹی اہلکار شہید،5 زخمی
میران شاہ.......شمالی وزیرستان میںریمورٹ کنٹرول بم حملے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ غلام خان کے علاقے بانگی دار روڈ پر کیاگیا۔ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں تین اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=150932
 
دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں اور غیروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد ان دہماکوں سے پاکستان کو تباہ اور پاکستانی شہریوں کو بلا دریغ ہلاک کر رہے ہیں۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیںمعصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوںاور امام بارگاہوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے۔پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں.مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے. مسجدوں،امام بارگاہوں، مزاروں، اسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔ بے گناہ طالبات، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے اور مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے. انتہا پسند پاکستان کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.دین اسلام میں تو دوران جنگ بھی بچوں اور عورتوں کو نقصان پہنچانے سے منع کیا گیا ہے تو مساجد اور درس گاہوں میں خود کش دھماکے جائز سمجھنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا. دہشتگردی فرقہ واریت اور انتہا پسندی پاکستانی قوم کےلئے ایک ناسور کی حثیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان آپریشن شروع
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top