شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
ظاہر شاہ تاریخ اشاعت 01 جولائ, 2014

53b25e6066c3d.jpg

53b25e6066c3d.jpg

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران سیکورٹی فورسز گشت پر ہیں۔—۔فائل فوٹو
شمالی وزیرستان : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوسرے دن آج بروز منگل یہ واقعہ پیش آیا۔

فوجی ذرائع نے بھی گاؤں کاجوری اور اپی کے درمیان سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حملے کے وقت فوجی کانوائے پیش قدمی میں مصروف تھا کہ اسے پہاڑوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1006515/t...-in-mir-ali-tehsil-of-north-waziristan-agency
 
طالبانی دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔طالبان دہشتگردوں کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد ان دہماکوں سے پاکستان کو تباہ اور پاکستانی شہریوں کو بلا دریغ ہلاک کر رہے ہیں۔ اسلام میں خود کش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے۔پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں.مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنااسلامی شریعہ کے مطابق احسن طریقہ ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے. مسجدوں،امام بارگاہوں، مزاروں، اسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے ۔
................................................................................................
دہشت گردوں کی من مانیاں
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top