شمالی وزیرستان:پاک فضائیہ کی بمباری،35 عسکریت پسند ہلاک

میر انیس

لائبریرین
میرے بھائی ایچ اے خان ذرا تحمل سے میری بات سنیں اگر آپ دوسروں پر تف کہنے کے بجائے کوئی منطقی بات کرتے تو سب کے سمجھ میں آجاتی ٹھیک ہے ہم ان ظالمان کو مسلمان کہنے کی آپ کی بات تسلیم کر لیتے ہیں لیکن پھر بھی آپ غور کریں تو ان پر افسوس کیسا فرض کریں اللہ نہ کرے ثمہ اللہ نہ کرے کوئی شخص آپ کے بھائی والد یا کسی بھی رشتہ دار کو قتل کردیتا ہے تو آپ کا بحیثیت وارث سب پہلا مطالبہ یہی ہوگا کہ میرے عزیز کے قاتل کو فوراَ َ گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ویسے تو معاف کرنا بھی ایک اختیار ہے لیکن جسکو اپنے کسی عزیز سے والہانہ محبت ہوتی ہے وہ چاہتا ہے کہ میرے بھائی یا باپ کے قاتل کو بھی اسی طرح موت کی سزا دی جائے اور کوئی رحم نہ کیا جائے اور یہ عین اسلامی عمل ہے اب اگر کوئی شخص 10 قتل کردیتا ہے اور اسکو سزائے موت دی جارہی ہو تو کوئی یہ واویلا نہیں مچائے گا کہ آہ یہ بیچارے مسلمان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے آنحضرت ﷺ نے اپنے دور میں مسلمانوں کو ہی سزائیں دلوائی تھیں جس عورت کا ہاتھ کاٹنے کا مشہور واقعہ موجود ہے وہ بھی مسلمان ہی تھی۔ اب آپ نے خود دیکھا کہ امن مذاکرات جب سے شروع ہوئے تھے نہ تو کوئی ڈرون حملہ ہوا نہ کوئی پاکستانی فوج کی کارروائی لیکن یہ لوگ ہمارے عوام اور فوجیوں کو قتل کرتے رہے اور ذمہداری بھی قبول کرتے رہے تو کیا پاکستانی فوج خاموشی سے اپنے لوگوں کا قتل برداشت کرتی رہے جبکہ یہ انکے فرائض میں شامل ہے کہ اپنے ملک کے عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے طالبان نے جن جن لوگوں کا ان تیئس دنوں میں خون بہایا ہے وہ کافر نہیں تھے وہ بھی مسلمان ہی تھے اسطرح تو یہ آپ کا دوغلا رویہ ہوگیا کہ ایک طرف کے مقتول تو آپ کو مسلمان نظر آرہے ہیں جب کہ دوسری طرف کے مقتول آپ کو مسلمان نظرنہیں آرہے۔ دوسرے ان میں سے اکثر پاکستانی بھی نہیں ہیں یہ غیر ملکی تاجکستانی ازبک ترکمانی اپنے اپنے ملک چھوڑ کر یہاں کیوں موجود ہیں جائیں اپنے ملک میں جاکر اسلامی نظام کیلئے جدو جہد کریں۔
 
آخری تدوین:

میر انیس

لائبریرین
اس وڈیو میں دیکھیں مولانا عبدالعزیز ہم کو طالبان سے ڈرا رہے ہیں یا بیوقوف بنا رہے ہیں آخر میں بھائیوں کا لفظ سن کر مجھ بہت ہی ہنسی آئی یا شاید اب ہم پاکستانیوں کی ڈکشنری میں بھائی کے معنی ہی ایک دوسرے کا گلا کاٹنے والا ہوگئے ہوں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اس وڈیو میں دیکھیں مولانا عبدالعزیز ہم کو طالبان سے ڈرا رہے ہیں یا بیوقوف بنا رہے ہیں آخر میں بھائیوں کا لفظ سن کر مجھ بہت ہی ہنسی آئی یا شاید اب ہم پاکستانیوں کی ڈکشنری میں بھائی کے معنی ہی ایک دوسرے کا گلا کاٹنے والا ہوگئے ہوں۔
یہ بزدل برقع پوش بھگوڑا دہشت گرد بھی مولانا ہو گیا؟
 
Top