شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،2 ایف سی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،2 ایف سی اہلکار شہید
Pakistan-nw-suicide-attak_6-24-2014_151760_l.jpg

spacer.gif

June 24, 2014 - Updated 1425 PKT
New 0 0 0
میران شاہ.....شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرخود کش حملہ کیا گیاہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=151760
 
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیںاور جن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں. طالبان دہشت گرد امن کےد شمن اور انسانیت کے قاتل ہیں.کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.

………………………………………..

دہشت گردی کے خاتمہ کی طرف بڑا قدم
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top