شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں آٹھ مشتبہ جنگجو ہلاک

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں آٹھ مشتبہ جنگجو ہلاک
ظاہر شاہ تاریخ اشاعت 19 جولائ, 2014

53c9a7b2845a3.jpg

53c9a7b2845a3.jpg

۔ — اے پی فائل فوٹو
پشاور: پاکستان کی قبائلی ایجنسی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم آٹھ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع نے جمعہ کی رات بتایا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے رات تین بجے کے قریب تحصیل دتہ خیل کے گاؤں ڈوگا ماداخیل میں ایک کمپاؤنڈ پر دو میزائل فائر کیے۔

حملے میں مبینہ طور پر کچھ اہم عسکریت پسند کمانڈروں سمیت آٹھ ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجابی طالبان سے ہے اور جس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا وہ پنجابی طالبان کے زیر استعمال تھا۔

خیال رہے کہ ایجنسی میں آپریشن ' ضرب عضب' شروع ہونے کے بعد یہ تیسرا ایسا حملہ ہے۔ دو دن پہلے اسی طرح کے ایک حملے میں کم از کم اٹھارہ مشتبہ شدت پسند ہلا ک ہو گئے تھے۔
http://urdu.dawn.com/news/1007263
دتہ خیل ڈرون حملہ: ہلاک افراد کا تعلق تحریک طالبان پنجاب سے تھا

19 جولائی 2014 (21:27)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک 11 میں سے 10 افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کا تعلق تحریک طالبان پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں علی معاویہ ، راشد علی بھٹی، مولانا عبداللہ، حافظ کاشف الرحمان، عمر رشید، حضرت اللہ، گل سبحان، محمد سلمان، ہدایت اللہ اور رفیق افغان شامل ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی معاویہ کا تعلق جھنگ، راشد علی بھٹی، مولانا عبداللہ اور حافظ کاشف الرحمان کا تعلق کراچی سے تھا۔

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/19-Jul-2014/124566
 
اس ڈرون حملہ میں دہشت گردوں کا مارا جانا اس چیز کا ثبوت ہے کہ ڈرون حملے صرف دہشت گردوں کے خلاف ہو رہے ہیں اور پاکستان کے مفاد میں ہیں . شمالی وزیرستان ،القاعدہ اور طالبان کا گڑھ اور دہشت گردی کا مرکز سمجھا جاتا ہے کیونکہ دنیا بھر کے دہشت گرد یہاں موجود ہیں۔ ملک میں ہونیوالے 80 فیصد خود کش حملوں کے تانے بانے وزیرستان کے قبائلی علاقے سے ملتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہیں.
ہمیں اپنی سرزمین دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے ہرگز ہرگز استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینی ہوگی۔اور ہمیں جہادی عناصر کو ہمیشہ کے لئے نکیل ڈالنی ہو گی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہو گی کیونکہ یہ ہمارے بچوں ،عورتوں،بزرگوں اور بے گناہ و معصوم شہریوں کو ایک محفوظ حال ا ور بہتر مستقبل دینےکے لئے ضروری ہے۔
 
Top