اقبال جہانگیر
محفلین
شمالی وزیرستان کا 90فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا،وزیر اعظم کو بریفنگ
October 09, 2014 - Updated 1250 PKT
میران شاہ......وزیر اعظم نواز شریف کو شمالی وزیرستان وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کا 90فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا، اسپیشل سروسز گروپ نے آپریشن میں نئی تاریخ رقم کی۔وزیر اعظم نواز شریف شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ پہنچے توآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پاک فوج نے آپر یشن کے آغاز پر ہی میرانشاہ کو دہشت گردوں سے کلیئر کر لیا تھا، میر علی، بویا،دیگان اور دتہ خیل کے علاقے کلیئر کرالیے گئے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشل سروسز گروپ نے آپریشن میں نئی تاریخ رقم کی،آپریشن کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور توپ خانے کا اہم کردار رہا۔اس موقع پروفاقی وزرا، چودھری نثار، عبدالقادر بلوچ اور گورنرخیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=162073