شمالی کوریا کا ایٹمی دھماکہ

دوست

محفلین
شمالی کوریا کے کمیونسٹ حکام نے اپنا پہلا زیر زمین ایٹمی تجربہ کامیابی سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ زیر زمین کیا جانے والا یہ تجربہ کامیاب رہا۔ شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی پر کیئے جانے والے اس اعلان میں جو جنوبی کوریا میں مانیٹر کیا گیا ایٹمی تجربے سو کوئی تابکاری نہیں پھلیی۔

شمالی کوریا نے اس کو ایک تاریخی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شمالی کوریا کے لوگوں کے لیئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے جوہری دھماکہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر روہ مویون نے اپنے اعلی سیکیورٹی حکام کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

چین اور جاپان نے اتوار کو بیجنگ میں ایک سربراہ ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری تجربے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شمالی کوریا نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ ایٹمی تجربہ کیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/story/2006/10/061009_north_korea_test_fz.shtml
 

جیسبادی

محفلین
شمالی کوریا کے اقوام متحدہ میں سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کو اُول فول بکنے کے بجائے، کوریا کے مایہ ناز سائینسدانوں کی داد دینی چاہیے۔ اور یہ بھی کہ اس دھماکہ سے علاقہ کی سلامتی میں اضافہ ہو گا۔

داد اصل میں بھارت کو ملنی چاہیے جس نے ۱۹۷۳ میں دنیا کا پہلا پیس فل دھماکہ کیا تھا اور گوتما بدّھا کو ہنسا دیا تھا۔ کوریا والے تو کسی کو مسکرا بھی نہ سکے!
 
Top