شمسی توانائی بلاگ

شمسی توانائی بلاگ
السلام علیکم ۔۔۔ ابھی حال ہی میں شروعات ہوئی ہے کوئی مفید اور اہم مشورہ ہو تو لازمی شیئر کریں
اس بلاگ میں کوشش کی جا رہی کہ انٹرنیٹ پر اردو میں جہاں کہیں بھی شمسی توانائی کے بارے معلومات ہے اسکو ایک جگہ اس بلاگ پر یکجاں کیا جائے تاکہ جب کوئی دوست شمسی توانائی کے زرائع کو استعمال کرنے کی غرض سے مارکیٹ جائے تواپنی معلومات کی بنا پر جعلساز دوکان داروں کے ہاتھوں لٹ کر نہ آئے

http://shamsitawanay.blogspot.com/
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیا گھروں میں استعمال ہونے والے یو پی ایس کی بیٹری کو سولر انرجی کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے؟ اس کے بارے میں معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟
 

arifkarim

معطل
میں اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیا گھروں میں استعمال ہونے والے یو پی ایس کی بیٹری کو سولر انرجی کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے؟ اس کے بارے میں معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟
اس حوالہ سے زیادہ معلومات نہیں ملیں۔ پاکستان میں ایک سولر کمپنی ہے جسکا دعویٰ ہے کہ انکا سسٹم یو پی ایس کیساتھ چارج ایبل بیٹری فراہم کر سکتا ہے۔ انسے رابطہ کر کے مزید معلومات لی جا سکتی ہیں:
https://www.facebook.com/ShAhZaDaSolarSystemPakistan
 

نایاب

لائبریرین
میں اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیا گھروں میں استعمال ہونے والے یو پی ایس کی بیٹری کو سولر انرجی کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے؟ اس کے بارے میں معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟
جی میرے محترم بھائی ۔۔۔۔ گھر میں " یو پی ایس " سسٹم کی بیٹری کو سولر سے چارج کیا جا سکتا ہے اس کے لیئے اک " اڈاپٹر " استعمال کیا جاتا ہے ۔ جو " یو پی ایس سسٹم " ہم گھر میں استعمال کرتے ہیں ۔ وہ 220 یا 110 وولٹ عام پریشر پر اپنے " کنورٹر" کے ذریعے " اے سی 220 وولٹ کو 12 وولٹ ڈی سی " پر کنورٹ کرتے بیٹری چارج کرتا ہے
سولر سسٹم کی پلیٹ سے بیٹری چارج کرنے کے لیئے یہ کنٹرولر استعمال ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
nb.png

بنیادی طور پر " یو پی ایس " اپنے سسٹم میں اے سی 220 یا 110 وولٹ کو " سٹیپ ڈاون ٹرانسفارمر " کے ذریے 12 وولٹ ڈی سی میں تبدیل کرتے بیٹری چارج کرتا ہے ۔ آپ اک " آٹو میٹک ریلے " کے ذریعے " سولر سسٹم کی پلیٹ " یو پی ایس سسٹم میں نصب کر سکتے ہیں ۔۔۔ جب تک 220 وولٹ بجلی نہیں ہو گی ۔ آپ کی بیٹری براہ راست " شمسی توانائی " پر چارج ہوتی رہے گی ۔ اور جب 220 وولٹ بجلی مہیا ہونے لگے گی تو یہ " آٹو میٹک ریلے " سولر پلیٹ " کو چارجنگ کے سسٹم سے الگ کر دے گی اور براہ راست 220 وولٹ سے بیٹری چارجنگ کا عمل جاری ہو جائے گا ۔۔۔۔
درج ذیل سرکٹ ڈائیگرام نیٹ سرچ سے تلاشا اور اس میں اضافہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ac%20solar.png

بہت دعائیں
 

arifkarim

معطل
میں بیٹری کو سولر سےچارج کر کے یوپی ایس چلا رہا ہوں
اپنا طریقہ بھی بتا دیں۔

لیکن توانائی کی کنورژن میں قریباً نصف ضائع ہو جاتی ہے۔
محمد سعد اسکی کیلکولیشن کر دیں اگر ممکن ہو تو :)

وہ 220 یا 110 وولٹ عام پریشر پر
یہاں پریشر سے کیا مراد ہے؟ برقیات میں پریشر نام کی تو کوئی چیز ہم نے آج تک نہیں پڑھی۔ ہاں اسمیں وولٹیج ہوتا جسے آپ پریشر کہہ رہے ہیں شاید :)
 

سید شیرازی

محفلین
مین سوئچ کو بند کر دیں سولر کی تاروں کو بیٹری کے ساتھ لگائیں بیٹری چارج ہونا شروع ہو جائے گی آپ کا یو پی ایس اس کو اے سی میں تبدیل کر کے سب کچھ چلا دےگا
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب دوستوں کا شکریہ۔ میں انورٹر اور چارجر کی تھیوری کے بارے میں جانتا ہوں۔ میری زیادہ دلچسپی سولر پینلز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں ہیں۔ پاکستان میں یوپی ایس میں عام طور پر کار بیٹری کا استعمال ہوتا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس بیٹری کو چارج کرنے کے لیے درکار پاور حاصل کرنے لیے سولر پینل پر کتنی لاگت آ سکتی ہے اور یہ کہاں سے دستیاب ہوگا؟
 

arifkarim

معطل
اور یہ کہاں سے دستیاب ہوگا؟
میں امسال پاکستان کا دورہ کر کے آیا ہوں۔ اسلام آباد کے گرد و نواح میں کافی سپلائیرز موجود ہیں جو کوالٹی کے حساب سے سولر پینل سپلائی کرتے ہیں۔ مغربی کوالٹی کے پینلز کافی مہنگے ہیں بنسبت چائنا والوں کے۔ باقی جہاں آپ رہتے ہیں، یہ ملک تو سولر انرجی کے حوالے سے خود کفیل ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
یہاں پریشر سے کیا مراد ہے؟
جی میرے محترم بھائی
" برقیات " میں " پریشر سے مراد وہ دباؤ جو الیکٹرانز کو کسی موصل میں بہنے پر مجبور کردے ۔
یہ دباؤ الیکٹرو میگنیٹیک فیلڈ میں کسی موصل کو اک خاص رفتار پر گھمانے سے حاصل ہوتا ہے ۔
کرنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکٹرانز کے بہاؤ کی رفتار
رزسٹنس ۔۔ مزاحمت ۔ کسی موصل میں موجود وہ قوت جو الیکٹرانز کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالے ۔۔۔۔
واٹس ۔۔۔۔۔ پاور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریشر اور کرنٹ کی باہمی مساوات سے وجود میں آنے والی قوت ۔۔
برقیات کو بیان کرتی تکون یا مثلث ۔ دو صورتوں میں سامنے آتی ہے ۔۔
کرنٹ ضرب مزاحمت برابر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔پریشر کے ۔۔۔
پریشر کو کرنٹ سے تقسیم کرنے پر مذاحمت کی مقدار حاصل ہو جاتی ہے ۔
پریشر کو مزاحمت سے تقسیم کرنے پہ کرنٹ کی مقدار معلوم ہو جاتی ہے ۔۔۔۔
پریشر اور کرنٹ کو ضرب دینے پر پاور واٹس کی صورت سامنے آ تی ہے ۔
واٹس کو پریشر پر تقسیم کرنے سے کرنٹ کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے ۔
واٹس کو کرنٹ پر تقسیم کرنے سے پریشر کا علم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
مین سوئچ کو بند کر دیں سولر کی تاروں کو بیٹری کے ساتھ لگائیں بیٹری چارج ہونا شروع ہو جائے گی آپ کا یو پی ایس اس کو اے سی میں تبدیل کر کے سب کچھ چلا دےگا
جی درست ہے مگر اگر کسی نے غلطی سے مین سوئچ آن کر دیا تو سولر پلیٹس سمیت بیٹریز دھماکے سے پھٹ جائیں گی ۔
اس لیئے آٹو میٹک ریلے کا حفاظتی استعمال بہتر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

arifkarim

معطل
یہ دباؤ الیکٹرو میگنیٹیک فیلڈ میں کسی موصل کو اک خاص رفتار پر گھمانے سے حاصل ہوتا ہے
جنریٹر اور ٹربائنز میں غالباً یہ گھومنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ جس سے حاصل ہونے والی توانائی برقی قوت میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ الغرض بجلی کا ماخذ میکینکل انرجی ہی خواہ وہ پانی کے بہنے سے آئے، پٹرول جنریٹر سے یا جوہری پلانٹ سے :)
 

سید شیرازی

محفلین
جی درست ہے مگر اگر کسی نے غلطی سے مین سوئچ آن کر دیا تو سولر پلیٹس سمیت بیٹریز دھماکے سے پھٹ جائیں گی ۔
اس لیئے آٹو میٹک ریلے کا حفاظتی استعمال بہتر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
سر جی میں نے بارہا ایسا کیا ہے کچھ بھی نہیں ہوا لیکن اگر آٹو میٹک ریلے ہو تو بہت ہی اچھا ہے
 

arifkarim

معطل
جی درست ہے مگر اگر کسی نے غلطی سے مین سوئچ آن کر دیا تو سولر پلیٹس سمیت بیٹریز دھماکے سے پھٹ جائیں گی ۔
اس لیئے آٹو میٹک ریلے کا حفاظتی استعمال بہتر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
جب ہم پاکستان میں تھے تو اسوقت انورٹر / کنورٹر نیا نیا آیا تھا۔ غالباً 90 کی دہائی میں بجلی کم کم ہی جاتی تھی یوں یو پی ایس، سولر پینلز اور جنریٹر معمول نہیں بنے تھے۔ اس زمانہ میں ہمارے ہمسایوں نے شوقیہ کنورٹر خرید لیا اور اسے گھر کے مین سوئچ کیساتھ نصب کر دیا۔ الیکٹریشن نے خاص ہدایت کی تھی کہ جب بجلی جائے تو مین سوئچ آف کر کے اسے آن کیجئے گا۔ اور بجلی آنے پر پہلے اسے آف کریں اور پھر مین سوئچ آن۔ لیکن ٹیکنیکل لوگوں کی ہمارے ہاں سنتا ہی کون ہے۔ کچھ ہی عرصے بعد ایک زور دار دھماکے سے پورے گھر کی وائرنگ ہی جل گئی :) :) :)
 
Top