شمسی توانائی بلاگ

نایاب

لائبریرین
سب دوستوں کا شکریہ۔ میں انورٹر اور چارجر کی تھیوری کے بارے میں جانتا ہوں۔ میری زیادہ دلچسپی سولر پینلز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں ہیں۔ پاکستان میں یوپی ایس میں عام طور پر کار بیٹری کا استعمال ہوتا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس بیٹری کو چارج کرنے کے لیے درکار پاور حاصل کرنے لیے سولر پینل پر کتنی لاگت آ سکتی ہے اور یہ کہاں سے دستیاب ہوگا؟
سولر سسٹم میں کار بس یا ٹرالے کی بیٹریز کے بجائے " فورک لفٹر " کی بیٹریز کامیاب رہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلد چارجنگ اور آہستگی سے ڈس چارجنگ
کا بیٹری کی بجائے ٹرالے کی بیٹری نسبتا زیادہ عرصہ چلتی ہے ۔ اور توانائی کا کم نقصان کرتی ہے ۔
12 وولٹ 100 امپیئر یعنی 1200 واٹس بیٹری چارجنگ کے لیئے اگر سورج کی موجودگی 6 گھنٹے ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
180 واٹ استعداد کی اک سولر پلیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قریب 45 سے 50 ہزار روپیہ پاکستانی " انڈیا یا چائنہ میڈ "
یا
83 واٹس کی دو سولر پلیٹس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر اک قریب 30 سے 40 ہزار روپیہ پاکستانی " انڈیا چائنہ میڈ "
دیگر سپیسیفیکیشن درج ذیل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

180W panel
Maximum power: 180Wp
180Wp Dimensions: 1581x809x50mm
Number of cells (Pcs): 72
Maximum power voltage (V): 36.31
Maximum power current (A): 4.98
Open circuit voltage (V): 44.97
Short circuit current (A): 5.23
Maximum system voltage (V) 1000
Temperature range: -40°C to +80°C
Tolerance Wattage (e.g. +/-3°C): +/-5°C
Surface Maximum Load Capacity: 60m/s(200kg/sqm)
Available Hail Load: steel ball fall down from 1m height
Weight per piece (kg): 16.3
Junction Box Type: PV-RH0301 (TUV)
Length of cables (mm): 900mm
Cell Efficiency: >15.2%
Module Efficiency: >15%
Output tolerance: +/-5%
Frame (Materials, corners, etc): Aluminium
Standard Test Conditions: AM1.5
100mW/cm² 25°C
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

83W panel
Maximum power: 83Wp
Dimensions: 1195 x 542 x
34mm
Number of cells (Pcs): 36
Maximum power voltage (V): 17.2
Maximum power current (A): 4.65
Open circuit voltage (V): 21.6
Short circuit current (A): 4.97
Maximum system voltage (V): 715
Temperature Range: -40°C to +80°C
Tolerance Wattage (e.g. +/-3%): +/-5%
Surface Maximum Load Capacity: 60m/s(200kg/sq.m)
Allowable Hail Load: steel ball fall down from 1m height
Weight per piece (kg): 8
Junction Box Type: PV-RH0301( TUV )
Length of Cables (mm) 900mm
Cell Efficiency (%): >13.5%
Module Efficiency (%): >13.3%
Output tolerance (%): +/-5%
Frame (Material, Corners, etc.): Aluminum
Standard Test Conditions: AM1.5
100mW/cm2 25’C
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
سید شیرازی

محفلین
جب ہم پاکستان میں تھے تو اسوقت انورٹر / کنورٹر نیا نیا آیا تھا۔ غالباً 90 کی دہائی میں بجلی کم کم ہی جاتی تھی یوں یو پی ایس، سولر پینلز اور جنریٹر معمول نہیں بنے تھے۔ اس زمانہ میں ہمارے ہمسایوں نے شوقیہ کنورٹر خرید لیا اور اسے گھر کے مین سوئچ کیساتھ نصب کر دیا۔ الیکٹریشن نے خاص ہدایت کی تھی کہ جب بجلی جائے تو مین سوئچ آف کر کے اسے آن کیجئے گا۔ اور بجلی آنے پر پہلے اسے آف کریں اور پھر مین سوئچ آن۔ لیکن ٹیکنیکل لوگوں کی ہمارے ہاں سنتا ہی کون ہے۔ کچھ ہی عرصے بعد ایک زور دار دھماکے سے پورے گھر کی وائرنگ ہی جل گئی :) :)
سر جی کنورٹرکا کام اور ہے اور سولر کا اور، کنورٹر نے12وولٹ کو 220وولٹ میں تبدیل کرنا ہوتا ہے جبکہ سولر نے 12وولٹ دینے ہوتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
جنریٹر اور ٹربائنز میں غالباً یہ گھومنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ جس سے حاصل ہونے والی توانائی برقی قوت میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ الغرض بجلی کا ماخذ میکینکل انرجی ہی خواہ وہ پانی کے بہنے سے آئے، پٹرول جنریٹر سے یا جوہری پلانٹ سے :)
چاہے ہوا سے ہو چاہے گیس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس شافٹ گھومنی چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
اور یہی وجہ ہے کہ واٹر کار "انجینیئر" اور دیگر خیالی پلاؤ سے بجلی بنانے والے منصوبے ہمیشہ عملی طور پر ناکام ہوتے رہیں گے :)
ابھی تک کی معلوم مساوات تو یہی کہتی ہے کہ " حاصل ہونے والی قوت خرچ ہونے والی قوت سے کچھ نہ کچھ کم ہوگی ۔ "
یہ ممکن ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں کوئی ایسا موصل سامنے آ جائے جو " مائنس زیرہ " اوہم مزاحمت کا حامل ہو ۔ اور خود میں یہ صلاحیت بھی رکھتا ہو کہ الیکٹرانز کے بہاؤ میں قوت لگا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا انجن جو کہ اک بار کسی بیرونی ذریعے سے گھمانے پر بجلی پیدا کرے اور پھر بیرونی ذریعے سے کٹ کو اپنی ہی پیدا کردہ قوت سے گھومنا شروع کر دے اوراسے کسی بیرونی ایندھن کی ضرورت نہ رہے ۔۔۔۔۔ یہ خیال تو سن ستر سے قابل عمل ہے ۔ مگر ایسا انجن کچھ ہی وقت میں اپنی رفتار کھو بیٹھتا ہے ۔ اور ناکام ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ انجن کو لگاتار اک مخصوص رفتار پر گھومنے کے لیئے اک مخصوص قوت کی ہر لمحہ ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر یہ قوت خود میں متوازن اور مستقل نہ ہو تو پاور حاصل کرنا ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
شمسی توانائی بلاگ
السلام علیکم ۔۔۔ ابھی حال ہی میں شروعات ہوئی ہے کوئی مفید اور اہم مشورہ ہو تو لازمی شیئر کریں
اس بلاگ میں کوشش کی جا رہی کہ انٹرنیٹ پر اردو میں جہاں کہیں بھی شمسی توانائی کے بارے معلومات ہے اسکو ایک جگہ اس بلاگ پر یکجاں کیا جائے تاکہ جب کوئی دوست شمسی توانائی کے زرائع کو استعمال کرنے کی غرض سے مارکیٹ جائے تواپنی معلومات کی بنا پر جعلساز دوکان داروں کے ہاتھوں لٹ کر نہ آئے

http://shamsitawanay.blogspot.com/

خواہ آپ کو خاطرخواہ مواد مل سکے یا نہ مل سکے ، میری طرف سے اس کوشش اور اس طرزِفکر پر داد قبول کیجئے۔
 
اور یہی وجہ ہے کہ واٹر کار "انجینیئر" اور دیگر خیالی پلاؤ سے بجلی بنانے والے منصوبے ہمیشہ عملی طور پر ناکام ہوتے رہیں گے
یار وہ تو فراڈ تھا مگر ہائڈروجن بطور ایندھن بہت زبردست چیز ہے۔ اس کا دعوی تھا کہ وہ پانی سے ہائڈروجن الگ کر کے بطور ایندھن استعمال کرے گا۔ اس نے بجلی بنانے کا دعوی نہیں کیا تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
طبیعات میں پریشر ایک بالکل الگ اصطلاح ہے :)
مگر آپ نے اپنے انداز میں اپنے مدعا کی وضاحت کر دی ہے جو مستحسن ہے :)
میرے محترم بھائی " زمانے کی ٹھوکروں سے ملا علم " ہے ۔۔۔ کام چلنا چاہیئے ۔ سہولت پیدا ہونی چاہیئے ۔۔۔۔
درسی کتب پڑھا نہیں سو اپنی لا علمی کا اعتراف کرتے کوئی شرم نہیں ۔۔۔
علم کی شمع روشن کر دیتے آپ بھی تو دعائیں پاتے ،
کہ "طبیعات میں پریشر ایک بالکل الگ اصطلاح کیسے ہے" ؟؟؟؟؟؟؟
بہت دعائیں
 
"طبیعات میں پریشر ایک بالکل الگ اصطلاح کیسے ہے" ؟
پریشر یعنی دباؤ: ایک قوت ہے جو کسی چیز پر فی یونٹ کے حساب سے تقسیم ہو کر اثر انداز ہوتی ہے۔
مثلاً : اگر ایک بالٹی میں پانی بالٹی کی سطحوں پر جو طاقت یا قوت لگائے گا اسے دباؤ یا پریشر کہا جائے گا ایسے ہی ایک گیسی غبارے میں موجود گیس جو طاقت غبارے کی اندرونی سطح پر لگاتی ہے ۔
ہم نے سائنس انگریزی میں پڑھی اب حسب استطاعت اس کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی قبول کیا جائے :)
 
اردو وکیپیڈیا سے باقاعدہ اصطلاحی ترجمہ مل گیا :)
دباؤ (پراکرت سے، مطلب ‘‘زور’’، ‘‘طاقت’’. انگریزی: Pressure) یا فشار (فارسی) کسی جسم کے رقبہ پر (سطح کے عموداً) قوت کا اطلاق ہے.

سلیس زبان میں، جب کسی جسم کے کسی حصّہ پر عموداً (سیدھ میں) قوت لگائی جاتی ہے تو اِس عمل کو دباؤ کہاجاتا ہے.
 
نبیل

تکنیکی معاون
سولر پینل سے بیٹری چارج کریں لیکن ایپلائنسز ڈی سی لگائیں یعنی ڈی سی پنکھے اور اور ڈی سی بلب وغیرہ۔
دوست

درست۔ انرجی ایفیشنٹ ڈیوائسز کے استعمال سے بھی گرڈ پر انحصار میں کمی واقع ہو سکتی ہے، لیکن اس کی بھی الگ قیمت ہوتی ہے۔
میرے خیال میں درست کمپوننٹس کے اختیار سے یو پی ایس اور بیٹری بینک کے استعمال میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
جی میرے محترم بھائی ۔۔۔۔ گھر میں " یو پی ایس " سسٹم کی بیٹری کو سولر سے چارج کیا جا سکتا ہے اس کے لیئے اک " اڈاپٹر " استعمال کیا جاتا ہے ۔ جو " یو پی ایس سسٹم " ہم گھر میں استعمال کرتے ہیں ۔ وہ 220 یا 110 وولٹ عام پریشر پر اپنے " کنورٹر" کے ذریعے " اے سی 220 وولٹ کو 12 وولٹ ڈی سی " پر کنورٹ کرتے بیٹری چارج کرتا ہے
سولر سسٹم کی پلیٹ سے بیٹری چارج کرنے کے لیئے یہ کنٹرولر استعمال ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
nb.png

بنیادی طور پر " یو پی ایس " اپنے سسٹم میں اے سی 220 یا 110 وولٹ کو " سٹیپ ڈاون ٹرانسفارمر " کے ذریے 12 وولٹ ڈی سی میں تبدیل کرتے بیٹری چارج کرتا ہے ۔ آپ اک " آٹو میٹک ریلے " کے ذریعے " سولر سسٹم کی پلیٹ " یو پی ایس سسٹم میں نصب کر سکتے ہیں ۔۔۔ جب تک 220 وولٹ بجلی نہیں ہو گی ۔ آپ کی بیٹری براہ راست " شمسی توانائی " پر چارج ہوتی رہے گی ۔ اور جب 220 وولٹ بجلی مہیا ہونے لگے گی تو یہ " آٹو میٹک ریلے " سولر پلیٹ " کو چارجنگ کے سسٹم سے الگ کر دے گی اور براہ راست 220 وولٹ سے بیٹری چارجنگ کا عمل جاری ہو جائے گا ۔۔۔۔
درج ذیل سرکٹ ڈائیگرام نیٹ سرچ سے تلاشا اور اس میں اضافہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ac%20solar.png

بہت دعائیں

جی میرے محترم بھائی
" برقیات " میں " پریشر سے مراد وہ دباؤ جو الیکٹرانز کو کسی موصل میں بہنے پر مجبور کردے ۔
یہ دباؤ الیکٹرو میگنیٹیک فیلڈ میں کسی موصل کو اک خاص رفتار پر گھمانے سے حاصل ہوتا ہے ۔
کرنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکٹرانز کے بہاؤ کی رفتار
رزسٹنس ۔۔ مزاحمت ۔ کسی موصل میں موجود وہ قوت جو الیکٹرانز کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالے ۔۔۔۔
واٹس ۔۔۔۔۔ پاور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریشر اور کرنٹ کی باہمی مساوات سے وجود میں آنے والی قوت ۔۔
برقیات کو بیان کرتی تکون یا مثلث ۔ دو صورتوں میں سامنے آتی ہے ۔۔
کرنٹ ضرب مزاحمت برابر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔پریشر کے ۔۔۔
پریشر کو کرنٹ سے تقسیم کرنے پر مذاحمت کی مقدار حاصل ہو جاتی ہے ۔
پریشر کو مزاحمت سے تقسیم کرنے پہ کرنٹ کی مقدار معلوم ہو جاتی ہے ۔۔۔۔
پریشر اور کرنٹ کو ضرب دینے پر پاور واٹس کی صورت سامنے آ تی ہے ۔
واٹس کو پریشر پر تقسیم کرنے سے کرنٹ کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے ۔
واٹس کو کرنٹ پر تقسیم کرنے سے پریشر کا علم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

جی درست ہے مگر اگر کسی نے غلطی سے مین سوئچ آن کر دیا تو سولر پلیٹس سمیت بیٹریز دھماکے سے پھٹ جائیں گی ۔
اس لیئے آٹو میٹک ریلے کا حفاظتی استعمال بہتر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

سولر سسٹم میں کار بس یا ٹرالے کی بیٹریز کے بجائے " فورک لفٹر " کی بیٹریز کامیاب رہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلد چارجنگ اور آہستگی سے ڈس چارجنگ
کا بیٹری کی بجائے ٹرالے کی بیٹری نسبتا زیادہ عرصہ چلتی ہے ۔ اور توانائی کا کم نقصان کرتی ہے ۔
12 وولٹ 100 امپیئر یعنی 1200 واٹس بیٹری چارجنگ کے لیئے اگر سورج کی موجودگی 6 گھنٹے ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
180 واٹ استعداد کی اک سولر پلیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قریب 45 سے 50 ہزار روپیہ پاکستانی " انڈیا یا چائنہ میڈ "
یا
83 واٹس کی دو سولر پلیٹس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر اک قریب 30 سے 40 ہزار روپیہ پاکستانی " انڈیا چائنہ میڈ "
دیگر سپیسیفیکیشن درج ذیل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

180W panel
Maximum power: 180Wp
180Wp Dimensions: 1581x809x50mm
Number of cells (Pcs): 72
Maximum power voltage (V): 36.31
Maximum power current (A): 4.98
Open circuit voltage (V): 44.97
Short circuit current (A): 5.23
Maximum system voltage (V) 1000
Temperature range: -40°C to +80°C
Tolerance Wattage (e.g. +/-3°C): +/-5°C
Surface Maximum Load Capacity: 60m/s(200kg/sqm)
Available Hail Load: steel ball fall down from 1m height
Weight per piece (kg): 16.3
Junction Box Type: PV-RH0301 (TUV)
Length of cables (mm): 900mm
Cell Efficiency: >15.2%
Module Efficiency: >15%
Output tolerance: +/-5%
Frame (Materials, corners, etc): Aluminium
Standard Test Conditions: AM1.5
100mW/cm² 25°C
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

83W panel
Maximum power: 83Wp
Dimensions: 1195 x 542 x
34mm
Number of cells (Pcs): 36
Maximum power voltage (V): 17.2
Maximum power current (A): 4.65
Open circuit voltage (V): 21.6
Short circuit current (A): 4.97
Maximum system voltage (V): 715
Temperature Range: -40°C to +80°C
Tolerance Wattage (e.g. +/-3%): +/-5%
Surface Maximum Load Capacity: 60m/s(200kg/sq.m)
Allowable Hail Load: steel ball fall down from 1m height
Weight per piece (kg): 8
Junction Box Type: PV-RH0301( TUV )
Length of Cables (mm) 900mm
Cell Efficiency (%): >13.5%
Module Efficiency (%): >13.3%
Output tolerance (%): +/-5%
Frame (Material, Corners, etc.): Aluminum
Standard Test Conditions: AM1.5
100mW/cm2 25’C
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

چاہے ہوا سے ہو چاہے گیس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس شافٹ گھومنی چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

ابھی تک کی معلوم مساوات تو یہی کہتی ہے کہ " حاصل ہونے والی قوت خرچ ہونے والی قوت سے کچھ نہ کچھ کم ہوگی ۔ "
یہ ممکن ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں کوئی ایسا موصل سامنے آ جائے جو " مائنس زیرہ " اوہم مزاحمت کا حامل ہو ۔ اور خود میں یہ صلاحیت بھی رکھتا ہو کہ الیکٹرانز کے بہاؤ میں قوت لگا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسا انجن جو کہ اک بار کسی بیرونی ذریعے سے گھمانے پر بجلی پیدا کرے اور پھر بیرونی ذریعے سے کٹ کو اپنی ہی پیدا کردہ قوت سے گھومنا شروع کر دے اوراسے کسی بیرونی ایندھن کی ضرورت نہ رہے ۔۔۔۔۔ یہ خیال تو سن ستر سے قابل عمل ہے ۔ مگر ایسا انجن کچھ ہی وقت میں اپنی رفتار کھو بیٹھتا ہے ۔ اور ناکام ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ انجن کو لگاتار اک مخصوص رفتار پر گھومنے کے لیئے اک مخصوص قوت کی ہر لمحہ ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر یہ قوت خود میں متوازن اور مستقل نہ ہو تو پاور حاصل کرنا ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

میرے محترم بھائی " زمانے کی ٹھوکروں سے ملا علم " ہے ۔۔۔ کام چلنا چاہیئے ۔ سہولت پیدا ہونی چاہیئے ۔۔۔۔
درسی کتب پڑھا نہیں سو اپنی لا علمی کا اعتراف کرتے کوئی شرم نہیں ۔۔۔
علم کی شمع روشن کر دیتے آپ بھی تو دعائیں پاتے ،
کہ "طبیعات میں پریشر ایک بالکل الگ اصطلاح کیسے ہے" ؟؟؟؟؟؟؟
بہت دعائیں

قسم سے اتنی شدید جلن کبھی نہیں ہوئی ۔حسد شروع ہوگیا ہے ۔۔۔ حسد ۔۔ کیا علاج کیا جائے،،،طبیعات میں پریشر کی اصطلاح بجلی کے قوانین میں تو یہی ہے اور غبارے بھرنے کے لیے جو بھی ہو ۔۔ برقیات میں وولٹیج الیکٹرک پریشر :)
لوگ اپنی عالمانہ باتوں سے ہمارے جگر چھلنی کر دیں گے ۔۔۔مجھے جو بھی لوگ اس طرح کے ملتے ہیں دعا مانگتی ہوں ۔۔اللہ میاں ! کچھ تو ادھر بھی دیا ہوتا ۔۔۔!!!
اتنی عاجزی ۔۔۔ کہ انگلش نہیں آتی ۔۔ اچھا ۔۔ نہیں آتی
ان کو سائنس کا علم نہیں مگر انجنئر بنے پھر رہے ہیں ۔۔
دل پر آریاں چل رہی ہیں ۔۔۔میرے ۔۔۔۔
کوئی ابنِ مریم ہی نہیں ،، دوا کہاں سے ہو ۔۔
کتابی علم بھی نہیں ۔۔سارا تجرباتی علم ہے
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
قسم سے اتنی شدید جلن کبھی نہیں ہوئی ۔حسد شروع ہوگیا ہے ۔۔۔ حسد ۔۔ کیا علاج کیا جائے
محترم بٹیا جی سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
چونکہ آپ کا تبصرہ پڑھتے ہی قہقہہ بلند ہوگیا ۔ اس لیئے پرمزاح ریٹ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے علم یونہی ملا ہے ۔۔۔۔۔ جہاں کوئی علم والا دکھا خود کو جاہل مان سوال کر دیا ۔ ۔
جو جواب ملا ۔ اس میں چند لفظ اپنی جانب سے جوڑے اور آگے کسی جگہ بیان کر دیا ۔
علم یونہی اپنا سفر جاری رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا سلامت رہیں علم کی روشنی پھیلاتے رہیں جن سے مجھے علم ملا ۔۔۔۔۔آمین

چلیں! یہ بتائیں کہ کے قہقے میں دعا بھی نکلی تھی کیا ۔۔۔۔؟؟
دعا کے بغیر آپ کا کام نہیں چلتا اب تو شاید مجھے دعا کی لت نہ لگ جائے ÷۔۔۔۔۔۔۔... اور میں کہوں بیٹا ، بٹیا ، ننھی اور ننھا .. بہت دعائیں .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.سنجیدہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔÷! سوچ لیں ..
تو کیا آپ کے گھر میں سائنس لیب ہے ؟؟ دیکھیں پتا چل جاتا ہے کہ تجربہ ہے یا ہوائی علم ہے .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. یعنی جناتی علم ...پی :)
ارے...!! ہم تو ترس گئے ہیں علم کو.... پیاس بہت ہے کوئی کنواں ہی نہیں ملتا .. جو عالم شالم ہیں وہ مغرور ہیں بڑے .. جیسا کہ آپ .. !
آپ سے کچھ کہوں تو ٹکا سا جواب آتا ہے ..
بیٹا میں تو جاہل آدمی ...!
جو علم ہے ، مانگ مانگ کر لیا ہے ... ! مانگ کر دماغ میں گھسایا نہیں جاتا !
علم دینے والے بنیں
دعا ! دعا! دعا!
میرے محترم بیٹا...

آپ کا علم ہمیں ملتا رہے
اور آپ کو ہماری دعائیں ملتی رہیں
اگر کمی کی علم دینے میں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعا میں کمی ہوتی رہے گی
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
ہم نے تین سولر پلیٹس لگوائی ہوئی ہیں۔ ان کے واٹ واغیرہ کا کوئی پتا نہیں۔ ڈی سی کی الگ سے وائرنگ، ڈی سی کے الگ سے پنکھے اور لائٹس۔ فی پنکھا پانچ ہزار خرچا آیا تھا۔ تیزاب والی بیٹری کو سولر چارجر ہی چارج کرتا ہے۔
 
جی میرے محترم بھائی ۔۔۔۔ گھر میں " یو پی ایس " سسٹم کی بیٹری کو سولر سے چارج کیا جا سکتا ہے اس کے لیئے اک " اڈاپٹر " استعمال کیا جاتا ہے ۔ جو " یو پی ایس سسٹم " ہم گھر میں استعمال کرتے ہیں ۔ وہ 220 یا 110 وولٹ عام پریشر پر اپنے " کنورٹر" کے ذریعے " اے سی 220 وولٹ کو 12 وولٹ ڈی سی " پر کنورٹ کرتے بیٹری چارج کرتا ہے
سولر سسٹم کی پلیٹ سے بیٹری چارج کرنے کے لیئے یہ کنٹرولر استعمال ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
nb.png

بنیادی طور پر " یو پی ایس " اپنے سسٹم میں اے سی 220 یا 110 وولٹ کو " سٹیپ ڈاون ٹرانسفارمر " کے ذریے 12 وولٹ ڈی سی میں تبدیل کرتے بیٹری چارج کرتا ہے ۔ آپ اک " آٹو میٹک ریلے " کے ذریعے " سولر سسٹم کی پلیٹ " یو پی ایس سسٹم میں نصب کر سکتے ہیں ۔۔۔ جب تک 220 وولٹ بجلی نہیں ہو گی ۔ آپ کی بیٹری براہ راست " شمسی توانائی " پر چارج ہوتی رہے گی ۔ اور جب 220 وولٹ بجلی مہیا ہونے لگے گی تو یہ " آٹو میٹک ریلے " سولر پلیٹ " کو چارجنگ کے سسٹم سے الگ کر دے گی اور براہ راست 220 وولٹ سے بیٹری چارجنگ کا عمل جاری ہو جائے گا ۔۔۔۔
درج ذیل سرکٹ ڈائیگرام نیٹ سرچ سے تلاشا اور اس میں اضافہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ac%20solar.png

بہت دعائیں

چارج کنٹرولرز:
چارج کنٹرولرز کیا ہوتے ہیں؟
چارج کنٹرولر کسی بھی مناسب یا بڑے سائز کے سولر سسٹم کا سب سے اہم جزو ہے۔ ایک چارج کنٹرولر یا چارج ریگولیٹر آپ کی کار میں پائے جانے والے وولٹیج ریگولیٹر جیسا ہی ہوتا ہے۔ چارج کنٹرولر کا کام سولر پینلز سے بیٹری تک آنے والے کرنٹ کو مناسب حد تک لانا ہوتا ہے یعنی ریگولیٹ کرنا ہوتا ہے۔ ایسا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ زیادہ تر پینلز ۱۶ سے ۲۰ ووٹ تک فراہم کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ بیٹریز کو محض ۱۴ سے ساڑھے چودہ وولٹ درکار ہوتے ہیں۔ چناچہ اگر اس کرنٹ کو ریگولیٹ نہ کیا جائے تو بیٹریاں اوور چارجنگ کی وجہ سے تباہ ہو جائیں۔

کیا مجھے ہمیشہ چارج کنٹرولر کی ضرورت ہو گی؟
نہیں، ہمیشہ نہیں، لیکن بیشتر اوقات۔ عموماََ اگر آپ کا پینل بہت چھوٹے سائز کا ہے یعنی محض ایک تا ۵ واٹ فراہم کر رہا ہے تو آپ کو کسی چارج کنٹرولر کی ضرورت نہیں۔ اصولی طور پر اگر ہر ۵۰ ایمپئر کی بیٹری کے لیے آپ کا سولر سسٹم ۲ واٹ یا اس سے کم کرنٹ فراہم کر رہا ہے تو آپ کو چارج کنٹرولر کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم اگر مندرجہ بالا صورت حال نہیں ہے تو پھر آپ کا چارج کنٹرولر آپ کی بیٹری کو ، اس کی ضرورت کے مطابق ۱۰ تا ساڑھے چودہ وولٹ فراہم کرتا ہے۔

کیا میں اپنے سولر سسٹم میں عام چارج کنٹرولر استعمال کر سکتا ہوں؟
جی ہاں۔ کرنے کر تو کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس طرح آپ اپنے سسٹم کی زیادہ تر پاور یعنی ۲۰ تا ۶۰ فیصد پاور کو ضائع کر دیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں کس طرح۔
ہم فرض کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ۱۷۵ واٹ کا ایک پینل ہے جس کی ریٹنگ ۲۳ وولٹ اور ۷ اعشاریہ ۶ ایمپئر ہے۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بیٹری کو چارجنگ کے لیے ۱۰ تا ساڑھے چودہ وولٹ درکار ہوتے ہیں۔چناچہ عام چارج کنٹرولر آپ کے پینل کے ۲۳ وولٹ کو ریگولیٹ کر کے ۱۲ یا ۱۳ وولٹ تک تو لے آئے گا، لیکن یہ ایمپئر نہیں بڑھا پائے گا اور وہ ۷ اعشاریہ ۶ ایمپئر ہی رہیں گے۔ چناچہ اوہمز کے قانون کے مطابق آپ کا پینل ۱۷۵ واٹ کا ہونے کے باوجود محض ۹۰ واٹ تک کی پاور فراہم کر رہا ہو گا۔ اگر بیٹری کو درکار ووٹ ۱۰ ہوں گے تب تو یہ صورت حال زیادہ خراب تر ہو جائے گی اور آپ کا ۱۷۵ واٹ کا پینل محض ۷۵ واٹ کا رہ جائے گا۔ جبکہ آپ نے ادائیگی ۱۷۵ واٹ کے پینل کی ہوئی ہے۔اسی طرح سیریز میں لگے ہوئے انہی دو پینلز کی آوٹ پُٹ ۳۵۰ واٹ کے بجائے محض ۱۰۰ واٹ تک ہو گی۔ کیوں کہ یہ چارج کنٹرولرز ایمپئرز کو جمع نہیں کر پاتے۔ چناچہ عام چارج کنٹرولر خریدنے میں تو سستا ہے ، لیکن وہ درحقیقت آپ کی سولر سسٹم کی پاور کو ضائع کرتا رہتا ہے۔ تصور کیجیے کہ آپ نے لاکھوں روپے خرچ کر کے ایک ہزار واٹ کا سولر سسٹم لگوایا ہے، لیکن محض چند ہزار کی بچت کی خاطر وہ محض ۵۰۰ واٹ کا رہ گیا ہے۔

لنک
 
Top