شمسی توانائی بلاگ

MPPTچارج کنٹرولز استعمال کیجیے اور مکمل آوٹ پُٹ حاصل کیجیے۔
اس مسئلے کے تدارک کے لیے MPPTچارج کنٹرولز سب سے بہترین ہیں۔ یہ چارج کنٹرولرز ۱۵۰ وولٹ تک کی ان پُٹ لے سکتے ہیں۔ چناچہ آپ ایک سے زائد سولر پینلز کو اس کے ساتھ سیریز میں لگا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی وائرنگ کا خرچہ اور لائن لاسز بھی کم ہو جاتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ وولٹیج کو تو ریگولیٹ کر دیتا ہے لیکن تمام پینلز کے کرنٹ یعنی ایمپئرز کو جمع کر لیتا ہے۔ اس طرح آپ کے سسٹم کی آوٹ پُٹ مکمل استعمال میں رہتی ہے۔ مثلا آپ مندرجہ بالا مثال کے مطابق دو پینلز کو سیریز میں کر کے لگایا گیا ہے تو عام چارج کنٹرولرپر اس نے ۱۲ وولٹ اور ساڑھے سات ایمپئر دینے تھے۔ لیکن MPPTچارج کنٹرولر پر یہ آپ کو ۱۲ وولٹ پر ۲۹ ایمپئر دے گا۔ یعنی ۳۴۸ واٹ۔ یعنی آْپ کے سولر سسٹم کی مکمل افادیت آپ کے پاس ہو گی۔
 
آخری تدوین:
چارج کنٹرولرز کی اقسام :
چارج کنٹرولرز عموما تین قسم کے ہوتے ہیں
۱: سادہ ایک یا دو سٹیج کنٹرولرز۔ یہ کنٹرولرز ریلیز اور شنٹ ٹرانزسٹرز پر انحصار کرتے ہوئے وولٹیج کو ایک یا دو سٹیپس میں کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کام محض اتنا ہوتا ہے کہ جب بیٹریاں مکمل طور پر چارج ہو جائیں تو یہ سولر سسٹم کو چارجنگ سے علیحدہ کر دیں۔
۲: تین سٹیج اور PWM: یہ الیکٹرونکلی سادہ کنٹرولرز سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔سادہ الفاظ میں ان کی وضاحت یوں کی جا سکتی ہے کہ یہ بیٹری کی چارجنگ کی صورت حال کے مطابق اس کے چارجنگ ریٹ کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ یعنی خالی بیٹری کو زیادہ تیزی سے چارج کرنا اور پھر چارجنگ کو آہستہ کرتے جانا۔
ٹیکنکلی یہ کنٹرولرز بیٹری کی کنڈیشن کو مانیٹر کرتے ہیں۔ پھر اس کے مطابق اپنے سگنلز یا پلزز یا چارجنگ پلزز بھیجتے ہیں۔ اگر بیٹری بہت زیادہ ڈاون ہے تو یہ طویل اور جلدی جلدی چارجنگ پلزز بھیجتے ہیں۔ ہر پلز کے بعد یہ بیٹری کو مانیٹر کرتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی پلز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ جُوں جُوں بیٹری فُل ہوتی جاتی ہے، ویسے ویسے ان کے پلزز مختصر اور دیر سے جاتے ہیں۔ اس طرح بیٹری کی لائف طویل رہتی ہے۔
۳: MPPT چارج کنٹرولر اور تین چار پانچ اسٹیج کنٹرولرز : یہ ٹیکنکلی سب سے ایڈوانس چارج کنٹرولرز ہیں۔ یہ ۹۴ سے ۹۸ فیصد تک ایفی شنٹ ہوتے ہیں۔یعنی یہ ۱۵ سے ۳۰ فیصد تک زیادہ پاور فراہم کرتے ہیں۔ اس بارے میں مختصر وضاحت اوپر کی جا چکی ہے۔ جبکہ تفصیلی وضاحت علیحدہ سے کی جائے گی۔

تین سے پانچ اسٹیج کنٹرولرز کو ٹیکنکلی ‘‘ایکولائزرز’’ کہا جاتا ہے۔ یہ بیٹری کے تمام سیلز یا بیٹری بینک کی تمام بیٹریز کی چارجنگ کو ایکولائز کرتا ہے۔ ان کا ایک اور اہم مقصد تیزابی بیٹریوں کے اندر بلبلے پیدا کرنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پلیٹس پر کیمیائے مادے کم جمع ہوتے ہیں اور بیٹری کی لائف بڑھ جاتی ہے۔

لنک
 
آخری تدوین:
Top