شمشاد: آپ کے اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی نے کافی عرصے سے ایک ہی اوتار لگایا ہوا ہے، یا شاید شروع سے ہی؟ اور دستخط بھی کافی عرصے سے یہی ہیں۔ شمشاد بھائی کے اوتار اور دستخط آپ پر کیا تاثر چھوڑتے ہیں؟ مزید بھی اگر آپ ان کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں۔

اوتار:
image.php


دستخط:
It is never late to turn to ALLAH SWT.
[ARABIC]کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ [/ARABIC]

موڈ:
Cheerful.gif
 

زین

لائبریرین
ارےےے واہ شمشاد بھائی کی باری آگئی۔ میں صبح آکر اپنے تاثرات بیان کرونگا۔
 

طالوت

محفلین
شاہین تو موجود ہے مگر کافی غصے میں لگتا ہے ، اسلیے کبھی کبھی ان کا عام روٹین میں کیا گیا تبصرہ بھی غصے میں کیا گیا تبصرہ معلوم ہوتا ہے ۔۔ تاہم خیال اغلب یہ ہے کہ عرب ملک میں رہنے کی وجہ سے شاہین کو پسند کرتے ہیں اسلیے اس سے شخصیت کے کسی پہلو کا اظہار ہونا نظر نہیں آتا ، اسے صرف پسندیدگی میں شمار کیا جا سکتا ہے ۔۔
دستخط میں غالبا کوئی روایت لکھی ہے جس میں شاید آخر میں موجود کلمات کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔۔ یعنی مذہبی رجھان کا پتہ دیتے ہیں دستخط۔۔
موڈ عموما ان کا خوشگوار ہی رہتا ہے جو کہ بہت اچھی عادت ہے ۔۔ تاہم اوتار پر نظر پڑتے ہی ان کے خوشگوار موڈ کا تاثر ڈگمگانے لگتا ہے۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
ہتھ کار ول ، دل یار ول

اسکا کیا مطلب ہے ؟؟؟


اوتار کا مطلب جو میں لیتی ہوں وہ یہ ہے کہ منتظم خاص نام کا ہی نہیں ہوں بلکہ عقاب جیسی نظر بھی رکھتا ہوں ۔ ہر رکن اور ہر سیکشن پر میری عقابی نگاہ ہر وقت ہوتی ہے سو خبردار


شمشاد جی آپ کے دستخط کا مطلب مجھے بھی جاننا ہے باقی جو انگلش میں ہے وہ ایک طرح کی نصیحت ہے دوسروں کو کہ اللہ کے دروازے اپنے بندوں کے لیے ہر وقت کھلے ہوتے ہیں بس بندہ ہی غافل ہوتا ہے ۔
یا پھر ہر انسان کی زندگی میں کوئی لمحہ ایسا آتا ہے کہ یا تو بندہ اللہ کا ہو جاتا ہے یعنی اللہ کے قریب یا پھر وہ اللہ سے دور ہو جاتا ہے اور شمشاد جی کی زندگی میں بھی ایسا لمحہ آیا اور وہ انہیں اللہ کے بہت قریب کر گیا

اف بہت فلسفہ ہو گیا اج تو اور میری سوچ کچھ زیادہ ہی گہری ہو گئی :blush: :grin:
 

زونی

محفلین
میں جب نئی نئی محفل پہ آئی تھی تو مجھے شمشاد بھائی کا اوتار بہت عجیب لگتا تھا ، سخت گیر سی شخصیت کا تاثر آتا تھا لیکن بعد میں ان سے بات چیت کے بعد یہ تاثر کافی حد تک کم ہو گیا لیکن مجھے لگتا ھے کہ شمشاد بھائی کی طبعیت میں کہیں کہیں سختی گیری ضرور موجود ہو گی چاہے یہ مانیں یا نہ مانیں ۔:grin:
اس کے علاوہ مستقل مزاجی ، ہمت اور حوصلے کو بھی ظاہر کرتا ھے اور یہ بھی کہ یہ شخصیت مشکلات سے نہیں گھبراتی اور عزائم ہمیشہ بلند رکھتی ھے :hatoff:
دستخط سے دین کی طرف رجحان کا تاثر ملتا ھے :)
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی کا دستخط ان کی بلند نظری اور درویشی شخصیت کا عکاس ہے۔
دستخط مذہب سے لگاؤ ظاہر کرتا ہے جس کا مطلب و مفہوم کچھ یوں بنتا ہے "زبان پر ہلکے، میزان پر بھاری، اور رحمن کے دربار میں محبوب کلمہ: سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم"
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی کا اوتار ان کی شخصیت کی مضبوطی ظاہر کرتا ہے اونچی اڑان بھرنا چاہتے ہیں زندگی میں ۔۔۔کچھ کچھ سخت ،، غصہ بھری طبیعت کو بھی ظاہر کرتاہے پا جی کا اوتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔دستخط۔۔۔۔اممممممممم اس سے لگتا ہے پاجی کافی مذہبی بندے ہیں مذہب سے لگاو ہے اور دل میں اللہ کا ڈر کہ اسی کی طرف لوٹ‌کے جانا ہے لہزا گناہ کرتے وقت ہتھ ہولا رکھا جائے۔۔۔۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
شمشاد بھائی نے کافی عرصے سے ایک ہی اوتار لگایا ہوا ہے، یا شاید شروع سے ہی؟ اور دستخط بھی کافی عرصے سے یہی ہیں۔ شمشاد بھائی کے اوتار اور دستخط آپ پر کیا تاثر چھوڑتے ہیں؟ مزید بھی اگر آپ ان کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں۔

اوتار:
image.php


دستخط:
It is never late to turn to ALLAH SWT.
[ARABIC]کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ [/ARABIC]

موڈ:
Cheerful.gif


اوتار: اوتار سے کوئی بہت ہی غصہ ور:twisted: اور سخت گیر :evil:قسم کی شخصیت محسوس ہوتے ہیں۔۔۔۔
اسی لئے شروع میں ہم ان سے بہتتتتتتتت ڈرتے تھے اور ان کے اکثر پیغام ہمیں 'ڈانٹ' لگتے تھے۔۔۔ :blush::grin:
شکر ہے یہ تاثر زیادہ دیر قائم نہیں رہا۔۔۔۔ :grin:

ویسے شاہین تو مجھے بھی بہت پسند ہیں مگر یہ والا جانے کیوں اتنے غصے :evil: میں لگتا ہے۔۔۔ :rolleyes::confused:


دستخط: ہر حال میں اللہ تعالٰی سے امید رکھنے اور مثبت سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔ :):hatoff:

موڈ: مزاج کی خوشگواری کا عکاس ہے۔۔ :)
(یہ اور بات کے اس 'موڈ' پر ہمیں ایک عرصہ شک رہا۔۔۔۔ :grin:)
 

زین

لائبریرین

اوتار:
image.php

بلند اور اونچی اڑان کے خواہشمند لگتے ہیں ۔
لیکن شاہین بہت غصے میں لگ رہا ہے (کہیں شمشاد بھائی کی اندرونی کیفیت تو اس طرح نہیں :confused:)
دستخط:
It is never late to turn to ALLAH SWT.
[ARABIC]کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ [/ARABIC]

’’سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم‘‘ کے علاوہ باقی جملے کی سمجھ نہیں ۔

موڈ:
Cheerful.gif
]

واقعی میں نے ہمیشہ انہیں خوشگوار موڈ میں ہی دیکھا ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی کے اوتار میں عقاب کے پر سفید ہیں۔۔ اسے دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ شمشاد بھائی کے بھی بال سفید ہوں گے۔ اور مجھے یہ ان کی بزرگی کا تاثر دیتا ہے۔:p

دستخط سے تو یہی لگتا ہے کہ جو دستخط میں انہوں نے لکھا ہے، وہ انہیں خود تو معلوم ہے۔۔ لیکن دوسروں تک یہ پیغام پہنچا رہے ہیں۔

موڈ پر میں حیران ہوں۔۔۔ کہ اتنے سالوں سے مسلسل کیسے خوشگوار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین کا شکریہ اور خاص کر ماوراء کا۔

مجھے شاھین کی یہ بات بہت پسند ہے کہ بہت اونچا اڑتا ہے اور اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اس کی تصویر اوتار میں رکھی ہوئی ہے۔

دستخط میں یہی لکھا ہے کہ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔

دوسرا یہ کہ یہ دو کلمے ادا کرنے زبان کے لیے بہت ہلکے ہیں اور میزان پر ان کا وزن بہت زیادہ ہے اور اللہ کو بہت ہی پسند ہیں " سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم" تو ان دو کا ورد کرتے رہنا چاہیے۔

اور رہی موڈ کی بات تو یہ خوشگوار ہی رہتا ہے۔ اگر کبھی بگڑ بھی جائے تو بہت ہی تھوڑی دیر کے لئے بگڑتا ہے اور پھر سے بدل کر خوشگوار ہو جاتا ہے۔
 

زین

لائبریرین
بہت خوب۔
عربی کے ساتھ اگر اس کا اردو ترجمہ بھی دستخط میں شامل کرلو تو بہت اچھا ہوگا۔

مجھے شاھین کی یہ بات بہت پسند ہے کہ بہت اونچا اڑتا ہے اور اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اس کی تصویر اوتار میں رکھی ہوئی ہے۔
یعنی ’’’’’ہر خبر پر نظر ‘‘‘‘‘
 

ملائکہ

محفلین
جس طرح عقاب کی نظر تیز ہوتی ہوتی ہے اور وہ ہر جگہ نگاہ رکھتا ہے اسی طرح چچا جی ناظم خاص ہونے کی حیثیت سے ہر جگہ نگاہ رکھتے ہیں۔ اس سے بہتر اوتار مشکل ہے:):)
 
Top