سارہ ، میں آئی تھی رات تین بجے مجھے سوتے سوتے آنکھ کھلی تو مجھے ڈیٹ دیکھکر یادآیا کہ آج شمشاد ص کی سالگرہ ہے ۔ مگر میں نیٹ پر آئی اٹھکر سوتے میں کہ تھریڈ کھولوں ، مگر نیند کیوجہ سے صیح یاد نا آیا کہ میں ادھر کیا کرنے آئی تھی ،
تو نہیں سمجھ پائی اور میرے سامنے میری تصاویر والا تھریڈ پر نظر پڑی تو وہاں رات فرزانہ کے کہنے پر اپنی ایک تصویر بغیر سفید چوکھٹ کے لگا کر گئی ہوئی تھی ۔ جب مجھے کچھ یاد نا آیا کہ کرنا کیا تھا وہ تصویر ڈیلیٹ کی ۔ اور جاکر سوگئی ۔
ایسا مجھے لگا یہ سب کچھ نیند میں ، کر گئی تھی ۔ اور سالگرہ یاد ہی نا رہی ۔
واقعی یقین آ گیا کہ آپ زبان کے پکے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اگلے سو سال تک بھی 25 ویں سالگرہ ہی منائیں گے۔ ہماری سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔آپ سب اراکین کی مبارکوں، دعاؤں اور محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔
میں نے پچھلے سال بھی 25ویں سالگرہ منائی تھی، اس سے پچھلے سال بھی 25ویں، اس سال بھی وہی اور اللہ نے چاہا تو اگلے سال بھی 25ویں ہی ہو گی۔ بندہ جو بات کرے اس پر قائم بھی رہے، یہ نہیں کہ ہر دفعہ بات بدل دے۔ خواتین تو پچیس سال کی عمر کو پہنچتی ہی نہیں، میں نے کم از کم 25ویں سالگرہ تو منائی ہیں۔
یہ لیں میں ابھی کھانے کے لیے حکم نامہ جاری کرتا ہوں، بتائیں کیا کھائیے گا؟