شمشاد بھائی کی واپسی !

ظفری

لائبریرین
ایک ، دو، تین ۔۔۔۔۔۔۔دس ۔۔۔ سو ۔۔۔۔ ہزار ۔۔۔ دس ہزار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچاس ہزار ۔۔۔۔۔۔۔ پچھتر ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔ :(
 

ماوراء

محفلین
واقعی شکر ہے۔ کچھ ہلا گلا ہو محفل پر۔ ہمارے الیکشن بھی بیچ میں ہی رکے ہوئے ہیں۔:(

8 دن باقی رہ گئے ہیں۔۔۔!!!​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی کیسا محسوس ہوا پاکستان جا کر ۔۔۔ ؟ اور واپس آتے ہوئے کیا احساس ہوتا ہے ہر بار ؟
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان جانے کی خوشی تو بہت ہوتی ہے لیکن وہاں کی نفسا نفسی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

واپس آتے ہوئے سب سے بچھڑنے کا دکھ ہوتا ہے۔
 
شکر ہے شمشاد بھائی جان! آپ واپس آگئے۔ ڈھیروں محبتیں سمیٹی ہوں گی۔۔۔۔!:cool:
اب کی بار تو کافی تبدیلیاں بھی نظر آئی ہوں گی آپ کو۔۔۔۔؟ زیادہ تبدیلیاں مثبت تھیں یا منفی؟ (شاید تھوڑا سا مشکل سوال ہے نا(
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی محبتیں تو عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں سے بہت سمیٹیں۔ اور تبدیلیاں بہت دیکھی ہیں، مثبت بھی ہیں اور منفی بھی، کون سی زیادہ ہیں اور کون سی کم، پھر کبھی فرصت سے سہی۔
 

تیشہ

محفلین
مطلب اچھا سفر رہا آپکا ۔۔ ۔بس گرمی اور لوڈ شیڈنگ ۔ ۔ تھی کہ اب کہ کچھ اور بھی اضافہ ہوا کسی نئی چیز کا ۔ :confused:

پنڈی اسلام آباد کیسا ہے ۔ ؟ بھابھی اور بچے کیسے ہیں ؟ اور وہ لوگ کب لوٹ کر آرہے ہیں ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب اچھا سفر رہا آپکا ۔۔ ۔بس گرمی اور لوڈ شیڈنگ ۔ ۔ تھی کہ اب کہ کچھ اور بھی اضافہ ہوا کسی نئی چیز کا ۔ :confused:

پنڈی اسلام آباد کیسا ہے ۔ ؟ بھابھی اور بچے کیسے ہیں ؟ اور وہ لوگ کب لوٹ کر آرہے ہیں ۔ ؟

سفر اچھا رہا۔ نئی چیز جس کا اضافہ ہوا ہے وہ ہے ٹریفک۔ گاڑیاں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ کچھ نہ پوچھیں۔

پنڈی گھومنے کا موقع نہیں ملا، اسلام آباد کی آدھی سڑکیں کھودی ہوئی ہیں، شاید مشرف صاحب کوئی دبا ہوا خزانہ تلاش کروا رہے ہیں۔ اسی بہانے کچھ فلائی اوور بن جائیں گے اور کچھ انڈر پاس۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں مل سکا، وقت ہی نہیں ملا کہ انہیں کال کرتا اور ملاقات کا کوئی وقت طے کرتے۔ بلکہ کئی ایک میرے ضروری کام تھے جو وقت کی کمی کے باعث نہ کر سکا۔
 
Top