سیدہ شگفتہ
لائبریرین
ہم کو جو تھوڑا جھنجھوڑا جگایا گیا، جو تھوڑا ہلایا گیا تو ہم کیا دیکھتے ہیں کہ شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار پیغامات پھر سے ہونے کو ہیں۔ اس میں 'پھر سے' یوں تو جملہ متعرضہ ہے کہ صاحب پہلے کب ہوئے تھے ساٹھ ہزار پیغامات جو آپ' پھر سے' کا سابقہ لاحق فرما رہے ہیں۔
یہ سطور زیر نظر ہی تھیں کہ ایک پرانے دوست کا فون آگیا جن سے محفل کے حوالے سے ہی دوستی کا سلسلہ بنا۔ اور ہمارے خطبے کا بیڑا غرق ہو گیا جو ہمیں اس موقعے پر دینا تھا اورخاصی مشکل سے ہم نے لکھوایاتھا۔
جلدی ہم کو کچھ یوں بھی ہے کہ ساٹھ ہزار ہونے میں شمشاد بھائی کے محض پچاس پیغامات ہی رہتے ہیں اوراتنے تو کھانستے چھینکتے ہی جا پڑنے کا امکان ہے سو یہ معاملہ صبح پر نہیں ٹالا جا سکتا۔
محفل پر ہمارے سمیت پرانے اراکین کافی کم نظر آنے لگے ہیں تاہم شمشاد بھائی کی موجودگی کا گراف ماشااللہ مسلسل ہے اور تعداد کا سلسلہ ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جلد ہی وہ وقت بھی آئے گا کہ ہم ایک لاکھ پیغامات کی مبارکباد کے بھی دیں گے۔
فی الوقت تو ہم اپنے پرانے رفیق کی کراچی کے حالات کے بارے میں اطمینان بخش رپورٹ اور دئیے گئے دلائل پر خندہ زن ہیں جنہیں قارئین کے لیے ہم انشااللہ صبح منہ اندھیرے قلمبند فرمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دیگر بہ عجز و انکسار عرض کرتے چلیں کہ ہمارے بیانات کو نعوذ باللہ قرآن و حدیث سے تعبیر نہ کیا جائے۔ استغفراللہ من ذالک۔
اس کے ساتھ ہی ہم مائک بچوں اور بچیوں کے حوالے کرتے ہیں کہ یہاں آ کر پھول کیک اور موم بتیاں روشن کریں۔
بہت دلچسپ لکھا ہے