مبارکباد شمشاد مبارک۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
نہیں اب دواؤں کا وقت گزر چکا اب دعائیں کر رہا ہوں۔ اللہ بڑا کارساز ہے۔ اور اسی سے ہی امیدیں ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
آپ نے تو واقعی شمشاد بھائی کشتوں کے پشتے لگادیے :wink:
ماشاءاللہ سے اتنی رفتار
بہت بہت مبارک ہو :)
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء بہت سی مبارکباد !! :)

اور پتہ ہے میرا دل چاہ رہا ہے کہ اس موقع پر ایڈمن صاحبان سے ایک بات پوچھ لوں۔۔جو میں کافی عرصہ سے سوچ رہی تھی۔۔۔

جس طرح پوسٹس کے بڑھنے کےساتھ خود ہی رینک بھی بدل جاتے ہیں تو کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی ممبر کو اعزازی ٹائٹل بھی دیا جاسکے۔۔۔؟؟؟ جو اس کے avatar کے نیچے لکھا نظر آئے۔۔۔جیسے شمشاد چاء کے لیے شہنشاہ ِ خطوط۔۔۔
اور پھر میں یہ بھی چاہ رہی تھی کہ اردو محفل کی سالگرہ پر باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے اراکین کو ٹائٹل دیے جائیں۔۔جیسے اردو محفل کا شاعر۔۔۔۔پسندیدہ رکن۔۔۔بیسٹ ممبر فار گپ شپ۔۔۔اس طرح کے کچھ۔۔


شمشاد چاء آپ بار پھر مبارکباد۔۔۔۔۔اچھا چاء یہ بتائیں کہ آپ ماشاءاللہ سب سے زیادہ مبارکباد کے تھریڈ دوسروں کے لیے کھولتے ہیں۔۔۔۔جب کوئی آپ کے لیے کھولے تو کیسا محسوس کرتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ امن تمہاری مبارک باد کا۔

اب تمہاری بات کا جواب تو ناظمینِ اعلٰی ہی دے سکتے ہیں۔


اور ظاہر ہے جب میں کسی رکن کے لیے خوشی سے کوئی دھاگہ کھولتا ہوں، تو جب کوئی میرے لیے کھولے تو مجھے بھی خوشی ہوتی ہے اور اپنی بنیان تنگ محسوس ہونے لگتی ہے۔ :D
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو شمشاد صاحب آپ کو

تجھ کو شرفِ مہرِ جہاں تاب مبارک
غالب کو ترے عتبہء عالی کی زیارت
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے، میں نے یہ دھاگہ اب دیکھا :(

بہت بہت مبارکباد ہو شمشاد بھائی :D

باجو تو ہیں نہیں، میں‌ ہی مٹھائی مانگ لیتا ہوں :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ قیصرانی بھائی

مٹھائی اگر تو باجو کے حصے کی کہہ رہے ہیں تو آپ کو تاخیر ہو گئی۔ وہ ایک نیا دھاگہ کھول کر ادھر اپنے حصے کی مٹھائی لے چکی ہیں۔
 
ایک عرصہ کے بعد پھر سے خطوط میں ایک گہما گہمی پائی جارہی ہے ۔ کچھ خطوط ٹولیوں کی صورت میں بیٹھے مناجات میں مصروف ہیں ، کچھ خطوط سجدہ ریز ہو کر گریہ و زاری کر رہے ہیں اور کچھ خطوط پر وجد طاری ہے اور مجذوب بنے بیٹھے ہیں۔ ان سے ہٹ کر کچھ خطوط بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور آنے جانے والے خطوط سے دریافت کر رہے ہیں کہ کیا وہ دن آ گیا جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، جواب نفی میں پا کر ان کا اضطراب اور بڑھ جاتا ہے اور وہ بے چینی سے ٹہلنے لگتے ہیں کچھ دیر اور گزرتی ہے تو یہی سوال مکرر پوچھتے ہیں اور وہی جواب پا کر اور بے چین ہو جاتے ہیں۔ کچھ عمر رسیدہ خطوط نو عمر خطوط کو تسلی دیتے ہیں کہ صبر اور حوصلے سے کام لو جس دن کی بشارت دی جاتی تھی وہ بس آیا ہی چاہتا ہے۔ اتنے میں ایک خط جھومتا ناچتا ، خوشی کے گیت گاتا چلا آتا ہے۔ تمام خطوط تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں اورپوچھتے ہیں کہ کہو اے نامہ بر خط کیا خبر لائے ہو کچھ خدائے خطوط کا حال سناؤ تو جی کو قرار آئے۔ وہ کہتا ہے کہ پہلے منہ تو میٹھا کرواؤ وہ خبر لایا ہوں کہ سب کے سینے خوشی سے بھر جائیں گے اور سجدے، دعائیں ، مناجات سب قبول ٹھہریں گی۔ اس پر خطوط نامہ بر کا منہ شیرینی سے بھر دیتے ہیں اور کہتے ہیں اب بتا دو کہ ہماری جان لوگے۔ نامہ بر خط گویا ہوتا ہے

خدائے خطوط بلا رفتار نے ٢٥٠٠٠ خظوط کی تخلیق فرما کر ہم عاجز خطوط کو اشرف الخطوط کے مقام پر سرفراز کر دیا ہے ۔


یہ خبر سنتے ہی تمام خطوط سجدے میں گر جاتے ہیں اور فضا یا خدائے خطوط بلا رفتار سے گونج اٹھتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ محب، میں بھی کہوں دیر ہو گئی ابھی تک محب کا خطبہ نہیں آیا۔

جھومتا ناچتا خط واقعی دیر سے پہنچا کہ مجھے کسی نے لغت کے کام میں الجھایا ہوا تھا۔ نہیں تو کب کا پہنچ گیا ہوتا۔

ایک بار پھر شکریہ۔
 
Top