مبارکباد شمشاد کا تیس ہزاری منصب

خرم

محفلین
شمشاد بھائی اب کیا کریں زبان چمڑے کی ہی تو ہے نا، پھسل جاتی ہے ویسے بھی شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتی ہے (شکر ہے بیگم محفل کی رکن نہیں ہیں) ;)
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی بات تو آپ کی صحیح ہے لیکن میں نے بہت سے شیروں کو شیرنی کے سامنے گیدڑ بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اب اس کا بھی کوئی علاج اے چارہ گر ہے کہ نہیں:confused:
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سی مبارکباد : )

شمشاد چاء آپ کو تو اب یاد بھی نہیں ہوگا کہ اتنی ساری پوسٹس میں کیا کیا لکھا تھا۔۔ہیں نا۔۔۔؟؟؟

یہ میری اسمائلی پتہ نہیں کہاں چلی گئی ہیں۔۔۔آپ کو پھول دینا تھا نا۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد چاء بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سی مبارکباد : )

شمشاد چاء آپ کو تو اب یاد بھی نہیں ہوگا کہ اتنی ساری پوسٹس میں کیا کیا لکھا تھا۔۔ہیں نا۔۔۔؟؟؟

یہ میری اسمائلی پتہ نہیں کہاں چلی گئی ہیں۔۔۔آپ کو پھول دینا تھا نا۔۔:(

امن تم نے کہہ دیا، سمجھو مجھے پھول مل گئے۔ بہت شکریہ۔
 

زینب

محفلین
میں کچھ زیادہ ہی لیٹ نہیں ہو گئی:) مٹھائی ختم تو نہیں ہو گئی:confused:

بہت بہت مبارک ہو شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔آپ یونہی محفل کی شان بڑھاتے ہیں ہمیشہ
 
کہو کیا خبر لائے ہو،

کیا کہو وہاں تو تیس ہزار جانثار تیار کھڑے ہیں فقط اشارہ ابرو پر جان نچھاور کرنے کو۔

اس قدر فوج آخر جمع کیسے کی اور اتنے جانثار اکھٹے کیسے ہوئے۔

وہ شخص ہمت کا دھنی ، بلا رفتار ہے اور اب تو اس کے افکار سلطنت اردو ویب میں جابجا بکھرے پڑے ہیں جس سے اس کے حلقہ احباب میں جانثار جوق در جق شامل ہو رہے ہیں۔ اب اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہیں ، جنگ بیکار عبث ہے اس قدر عددی برتری ہے کہ لڑنے کی ہمت بھی نہیں پڑتی ۔

مگر کیا کوئی بھی ہماری مدد کو نہ آئے گا کیا کسی میں بھی دم خم نہیں۔

جو چند اور بہادران ہیں وہ بھی اس کے جاہ و جلال اور جانثاروں کے جم غفیر سے خوب واقف ہیں کوئی بھی اس کے خلاف قدم اٹھانے کی جرات نہ کرے گا۔

تو پھر کیا ہم بھی جا کر سر تسلیم خم کر دیں

ہاں اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ویسے بھی خدائے خطوط بلا رفتار نے تیس ہزاری منصب پر تمام باغی خطوط کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور میں تمہارے لیے معافی کا امان لے کر آیا ہوں۔

کیا سچ کہہ رہے ہو

ہاں بالکل سچ

یہ بات ہے تو میں آج اور ابھی سے خدائے خطوط بلا رفتار کی کام اطاعت کا اعلان کرتا ہوں

( ایک باغی خط کی روداد )
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی
بہت بہت بہت (تین کو ہی تیس ہزار سمجھیے ورنہ روزے میں اپنا تو حشر ہوجائیگا) مبارک ہو۔
 

حسن علوی

محفلین
ویسے مبارکباد تو میں پہلے ہی دے چکا تھا مگر ابھی ایسے ہی خیال آیا شمشاد بھائی یہ تیس ہزار پوسٹس:eek: کچھ بہت زیادہ ہی نہیں ہوتیں؟
 

میم نون

محفلین
حسن بھائی بہت ہی زیادہ ہیں اور وہ بھی 50 پوسٹس یومیہ کے حساب سے :eek: یعنی آپکو 2 سے 3 گھنٹے (بلکہ 4-5 گھنٹے) روزانہ محفل پر گزارنے ہوں گے اتنی پوسٹس لکھنے کیلیئیے :uncle:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ نوید بھائی۔

نہیں حسن بھائی یہ اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ اگر آپ دوسرے فورمز پر دیکھیں تو آپ کو اس سے کہیں زیادہ تعداد ملے گی، 70 سے 100 پوسٹس روزانہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام اور خیر مبارک

اور یہ بھی کہ بالکل دیر ہوئی، آپ ہیں کہاں؟

یہیں ہوں شمشاد بھائی ۔۔۔ بس دیر ہوئی ۔ شمشاد بھائی میرے لئے دعا کرتے رہنا ہے آپ نے ، بھولنا نہیں ہے بالکل بھی ۔ بھابھی کو سلام پہنچا دیں اور آپ سب کو دلی عید مبارک !
 
Top