مبارکباد شمشاد کے اردو محفل میں اٹھارہ سال

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کے سینئیر ترین محفلین،
سب سے زیادہ مراسلوں کا اعزاز رکھنے والے (2،17،366)،
آؤٹ ڈور گیمز کا زمرہ ہو یا ان ڈور گیمز کا، ہر زمرے میں فعال،
کبھی آپ انھیں پنجابی ٹپے سناتے دیکھیں گے،
محبت بھرے دل کے مالک شمشاد بھائی ایک عرصہ محفل سے دور بھی رہے لیکن نہ صرف یہ کہ محفل کی محبت انھیں پھر سے کھینچ لائی بلکہ ان کے مراسلوں کی تعداد کو پھر بھی کوئی نہیں پہنچ سکا۔ مجھے یاد ہے کہ محفل میں شروع شروع میں مجھے کافی مشکل ہوتی تھی تو شمشاد بھائی بہت مدد کیا کرتے تھے۔ جب وہ محفل چھوڑ کے گئے تو ہم انھیں بہت یاد کرتے تھے۔
شمشاد بھائی! آپ کو اردو محفل پہ محبت کا یہ سفر مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب پیاروں کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ صحت و تندرستی دے۔
آمین!
ثم آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
محبت بھرے دل کے مالک شمشاد بھائی ایک عرصہ محفل سے دور بھی رہے لیکن نہ صرف یہ کہ محفل کی محبت انھیں پھر سے کھینچ لائی بلکہ ان کے مراسلوں کی تعداد کو پھر بھی کوئی نہیں پہنچ سکا۔ مجھے یاد ہے کہ محفل میں شروع شروع میں مجھے کافی مشکل ہوتی تھی تو شمشاد بھائی بہت مدد کیا کرتے تھے۔ جب وہ محفل چھوڑ کے گئے تو ہم انھیں بہت یاد کرتے تھے۔
بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھیا ! اردو محفل میں ہمارے سب پہلے گائیڈ ۔۔۔کہیں اٹکے کہیں کچھ بات سمجھ میں نہیں آئی فوراً بتایا ۔آپا ایسے نہیں ایسے کر لیجیے۔۔بہت نفیس اور ملنسار ۔۔اردو محفل کے رُوحِ رَواں ۔۔۔ہمیں یقین ہے کہ انکے مراسلوں کی تعداد پر کوئی پہنچ بھی نہیں سکتا۔۔۔دعا ہےکہ پروردگا ر صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جاسمن آپا آپ کا تہ دل سے مشکور و ممنون جو اتنے اچھے الفاظ سے یاد کیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ سب محفلین کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور گاہے بگاہے سبکو یاد کرتی رہتی ہیں کہ اردو محفل سے جُڑے رہیں۔

اردو محفل کا جب رکن بنا تھا تو ہر رکن کی طرف سے بہت آؤبگت ہوئی تھی اور اسی رویے کو اپناتے ہوئے اردو محفل کا ایسا نشہ ہوا کہ دن رات محفل میں ہی گزرتا تھا۔ کچھ حالات کی وجہ تقریباً 6 سال محفل سے دور رہنا پڑا لیکن پھر وہی ہوا کہ لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔

اردو محفل ایک ایسا محبت بھرا گھر ہے جس سے کوئی دور رہ ہی نہیں سکتا۔ میری دعا ہے کہ اردو محفل دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔
 

سیما علی

لائبریرین

شہزاد وحید

محفلین
مبارک ہو شمشاد بھائی۔ اب آپ کا شناختی کارڈ بن سکتا اور آپ بینک اکائونٹ بھی کھول سکتے ہیں کیوں کہ اٹھارہ سال ہو گئے ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی!۔۔ ہماری نظریں تو اس بات پر لگی ہیں کہ آپ کے مراسلات کا ریکارڈ کب ٹوٹتا ہے!!
ناممکن ! نا ممکن ! ناممکن!
ناممکن تو نہیں۔ آج شمشاد بھائی مراسلات کرنا چھوڑ دیں تو یہ ریکارڈ میں بھی تقریباًایک سو پچاس برس میں توڑ سکتا ہوں۔
 
Top