جون ایلیا شوق کی راہ پر اگر چلیے

لاریب مرزا

محفلین
شوق کی راہ پر اگر چلیے
چار جانب سے بے خبر چلیے

کوئی تو کارنامہ دیں انجام
اُس مُحلّے میں نام کر چلیے

کوئے جاناں کی ناکہ بندی ہے!
دلِ ہنگامہ جُو! کِدهر چلیے

آرزوئے وصال کا رستہ
ہے وہ رستہ، کہ عُمر بهر چلیے

اِک عجب لہر جی میں آئی ہے
اُس کی بانہوں میں جا کے مر چلیے

بیوفائی کا کچھ تو لیں بدلہ
کوئی اِلزام اُس پہ دَهر چلیے
 

عباد اللہ

محفلین
جون اور یہ کلام!!! پر چلئے
کچھ جچا تو نہیں، مگر چلئے:p
تفنن برطرف عمدہ انتخاب ہے
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
Top