Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
یہ خبر اسلحاظ سے بھی اہم ہے کہ جب افغانستان کے صدر حامد کرزئی ، صدر بش کی ہالی برٹن کمپنی میں ملازمت کے بعد ’’صدر‘‘ جیسے عہدہ پر فائز ہو سکتے ہیں تو پاکستان کا وزیر اعظم اپنی سیاسی ملازمت مکمل کر لینے کے بعد کسی دوسری پرائیویٹ کمپنی میں ملازم کیونکر نہیںبن سکتا؟
يہ دعوی کہ افغان صدر حامد کرزئ کسی امريکی تيل کی کمپنی سے منسلک رہے ہيں محض ايک بے بنياد تھيوری ہے۔ اس تھيوری کی بنياد ايک پرانی خبر ہے جو کہ غلط ثابت ہو چکی ہے۔
دسمبر 2 2001 کو ايک فرانسيسی اخبار لی مونڈ نے ايک اداريے ميں يہ دعوی کيا تھا کہ حامد کرزئ ايک امريکی کمپنی يونوکال کے ساتھ ايک کنسلٹنٹ کی حيثيت سے منسلک رہے ہيں۔ ليکن اخبار نے اس دعوے کا کوئ ثبوت پيش نہيں کيا۔ يہی آرٹيکل بعد ميں بہت سے ويب سائٹس پر پوسٹ کيا گيا اور بہت سے ديگر اخبارات نے بھی اس فرانسيسی اخبار ميں شائع ہونے والے اداريے کا حوالہ استعمال کيا۔ ليکن بعد ميں جب اس خبر کی تحقيقق کی گئ تو يہ بے بنياد ثابت ہوئ۔ حامد کرزئ نے نہ ہی يونوکال نامی کمپنی ميں کبھی ملازمت کی اور نہ ہی کبھی کنسلٹنٹ کی حيثيت سے اس کمپنی کے ليے خدمات انجام ديں۔
جولائ 9 2002 کو يونوکال کمپنی کے ترجمان بيری لين نے اپنے ايک انٹرويو ميں فرانسيسی اخبار کے دعوے کو نہ صرف يکسر مسترد کر ديا بلکہ اخبار کو چيلنج بھی کيا کہ وہ اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے ليے ثبوت پيش کريں۔ ليکن يونوکال کے کھلے چيلنج کے بعد فرانسيسی اخبار سميت کوئ بھی نشرياتی ادارہ اس دعوے کو ثابت نہ کر سکا جس کے بعد يہ اقواہ اپنے آپ دم توڑ گئ۔
يونوکال کے ترجمان بيری لين کا مکمل انٹرويو آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔
http://emperors-clothes.com/interviews/lane.htm
مسٹر بيری لين کے انٹرويو سے يہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ يونوکال 90 کی دہاہی ميں افغانستان ميں تيل کی پائپ لائن کے حوالے سے ايک منصوبے ميں دلچسپی رکھتی تھی ليکن يہ منصوبہ 1998 ميں منسوخ کر ديا گيا تھا۔ يہ واقعہ 11 ستمبر 2001 سے تين سال پہلے کا ہے۔
اگر ماضی کے تعلقات کی بنا پر مستقبل کی سازشوں کے آپ کے کليے کو درست مان ليا جائے تو پھر يہ بھی ايک حقيقت ہے کہ حامد کرزئ 80 اور 90 کی دہاہی ميں پاکستان ميں قيام پذير رہے اور اس دوران ان کے بہت سے حکومتی اہلکاروں کے ساتھ بڑے قريبی تعلقات رہے ہيں۔ تو کيا حامد کرزئ کو افغانستان ميں پاکستان کا ايجنٹ قرار دينا چاہيے؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov