شوکت عزیز کے خلاف تحقیقات

زیک

مسافر
قیصرانی ایک وقت میں ایک پاسپورٹ والی بات امریکہ میں تو نہیں ہے۔ آپ دونوں یا تینوں پاسپورٹ رکھ سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ امریکی شہری ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ امریکہ آتے یا جاتے ہوئے آپ کو امریکی پاسپورٹ ہی استعمال کرنا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
زاہد فاروقی صاحب آپ کھیل ہی کھیل، متفرقات، گپ شپ جیسے زمروں میں پوسٹنگ کر سکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں تو "تعارف" کے زمرےمیں آئیں، اپنا تعارف دیں اور دیکھیں آپ کی پچیس پوسٹس کتنی جلدی ہوتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی ایک وقت میں ایک پاسپورٹ والی بات امریکہ میں تو نہیں ہے۔ آپ دونوں یا تینوں پاسپورٹ رکھ سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ امریکی شہری ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ امریکہ آتے یا جاتے ہوئے آپ کو امریکی پاسپورٹ ہی استعمال کرنا ہو گا۔

تصحیح کا شکریہ زیک۔ فن لینڈ‌کی حد تک یہی صورتحال ہے جو میں نے اوپر بتائی تھی

زاہد فاروقی صاحب کا ایک پی ایم موصول ہوا ہے۔ (قیصرانی بھائی، آپ ان کی شکایت کا جواب دے دیجیئے)


میں سیاست کے فورم میں اپنا جواب دینا چاہتا ہوں لیکن مجھے کہا جاتا ہے کہ میری پوسٹس کی تعداد پچیس ہونی چاہئے، جب ایک ہی پوسٹ ہو نہین رہی تو پچیس کیسے ہوں گی
میں بھی تاریخ‌کا طالب علم ہوں۔ ‌شوکت عزیز کی خبر کے حوالے سے عرض‌یہ ہے کہ ہو سکتا ہے یہ افواہ ہی ہو، لیکن کبھی کبھار پاکستانی خفیہ ایجنسیاں بھی ایسی خبریں ریلیز کرواتی رہتی ہیں، جیسا کہ خبر کے ٹیکٹس میں بھی لکھا ہوا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مشراف مخالف لابی اس کے پیچھے سرگرم عمل ہو۔
محب علوی کی یہ بات بھی دل کو لگتی ہے، کہ شعکت عزیز نے کونسا کرپشن نہیں کی اور یہ بھی پاکستان کی روایت رہی ہے کہ ہر جانے والے کی فائلیں بعد میں کھل جاتی ہیں۔
انہوں نے جہاں تک حکومت کی اخبارات کی پالیسی کے بارے میں بات کی ہے تو سب کو اس بات کی خبر ہونی چاہئے کہ پاکستان کے “مستند “ روزناموں اور اخباڑات کا کیا حال ہے، اگر نہیں معلوم تو “جیو اور جینے دو “ سلوگن والے سب سے بڑے میڈیا گرووپ کا سب کو پتا ہے۔
جہاں تک میری معلومات ہیں اور القمر آن لایئنن کا جتنا مجھے تعارف ہے، اس کے مطابق اس کے ادارتی منتظمین میں عارف وقار، ماہ پارہ صفدر، صفدر ہمدانی، آصف جیلانی، بدیع الزمان جیسے لوگ شامل ہیں۔ اور یہ لوگ خود تمام اخبارات اور جرائد سے زیادہ مستند اور ثقہ حیثیت کے حامل ہیں۔

مہوش بہن او رزاہد علی فاروقی صاحب، پچیس پوسٹس تو آپ تعارف کے زمرے سے پوری کر سکتے ہیں۔ دراصل ایکٹو ممبران کو ہی سیاست والے دھاگے میں شمولیت کرنے کی اجازت ہوتی ہے :(
 

زینب

محفلین
جب شوکت عزیز شجات اور مشرف کی زبان بولتا تھا۔۔۔۔۔۔انہی کے اشارے پے سب کچھ کرتا تھا تب کسی کو کیوں نظر نہیں ائی کرپشن۔۔۔۔۔۔۔اب تو بس سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے اپنا دامن صاف کرنے کے لیے۔۔۔سارا الزام شوکت عزیز ہے ڈال کے جب کے سب نے میل کے کھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب بات کھلے گی تو وہ بھی ان کا نام لے دے گا۔

اس کے پاس تو ویسے بھی امریکی شہریت ہے، یہ امریکہ چلا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
القمر آن لائن کی جانب سے ایک اور سرفراز احمد صاحب کی جانب سے مراسلہ آیا ہے:

--------------------------------------------------------------------------------

میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم پاکستانیوں کی ذہنی اپچ ابھی تک بہت پیچھے جا کر اٹکی ہوئی ہے۔ یہاں ہمارے دوست نبیل صاحب نے خبر کی ثقاہت کا پاکستانی قومی روزناموں کو بتایا ہے تو اس ضمن میں یہ بھی بتا دوں کہ روزنامہ جناح کی چھبیس نومبر کی اشاعت میں یہ خبر موجود ہے۔ اور ایک بھارتی نیوز ایجنسی یو این این نے بھی اس خبر کو لفٹ کیا ہے۔ پاکستان کے قومی روزنامے تو کیا، دنیا کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ بی بی سی بھی برطانوی وزارت خارجہ کی فنڈنگ سے چلتا ہے۔ باقی آپ لوگ خود سمجھدار ہیں۔ میں آپ لوگوں کو یہ بھی بتادوں کہ اس وقت جہاں پاکستان کے بڑے نیوز چینلز بین ہیں، بی بی سی نے اسلام آباد سے اپنی نشریات لائیو براڈ کاسٹ کرنا شروع کر دی ہیں۔ القمر آن لائن کے ادارتی بورڈ اور انتظامیہ کی ممبران کی میں تصدیق کرتا ہوں۔
 

خرم

محفلین
لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر شرفو تو کسی کو مُنہ دکھانے کے لائق نہیں رہے گا۔ یہ بات نہیں کہ وہ ابھی بھی مُنہ دکھانے کے لائق ہے مگر پھر تو بالکل ہی "فِٹے مُنہ"‌ہو جائےگا۔
 
ہارون جنہوں نے یہ خبر چھاپی ہے میں نے ان سے براہ راست پوچھی بھی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ انہیں یہاں لے کر آؤں تاکہ وہ بہتر طور پر بتا سکیں اس خبر کے بارے میں۔
 
القمر بے خبر۔ جن کو یہ ہی پتہ نہیں‌کہ ان کے اپنے ملک کا قانوں کیا ہے وہ خبر کیا تراشیں گے :) درج ذیل لنک امیریکن ایمبیسی اسلام آباد کا ہے، اس پر دوہری قومیت کے بارے میں‌پڑھئے۔

DUAL NATIONALITY (AMERICAN/PAKISTAN)

http://islamabad.usembassy.gov/pakistan/cs_info_faqs.html

پاکستان کا قانون شہریت مجریہ 1951ع کے تحت پاکستانی کی شہریت کسی طور ختم نہیں ہوتی۔ یعنی پاکستانی قانون سے بچ کر نہیں بھاگ سکتا :) مزید یہ کہ امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد امریکی شہریت، پاکستانی شہریت یا شہری حقوق کلیم کرنے سے متاثر نہیں ہوتی۔ مزید اس آرٹیکل میں دیکھ لیجئے۔
 
فاروق سرور خان صاحب، میں‌نے سرفراز احمد صاحب سے اس بارےا میں‌بات کی ہے۔ ان کے مطابق القمر کی خبر میں شہریت سے متعلق اس بیان کی ذمہ داری القمر آن لائن نے نہیں‌لی ہے، بلکہ اس میں‌لکھا ہوا ہے کہ "یہ کہا جاتا ہے"، مبینہ کا لفظ اسی لئے استعمال کیا گیا ہے
 
Top