تعارف شوکت پرویز

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ استاد محمد وارث صاحب!
ًمیں نے زندگی کی پہلی تقطیع آپ کے بلاگ "محمد وارث بلاگ سپاٹ" سے سیکھی تھی، تقریبا ایک سال قبل-
آپ نے وہاں غالبا علامہ اقبال کے شعر "ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں" کی تقطیع دکھائی تھی۔
چونکہ وہ میری پہلی تقطیع کی "کلاس" تھی، اور آپ نے 1،2 سسٹم استعمال کیا تھا، اس لئے میں بھی 1،2 سسٹم سے مانوس ہو گیا ہوں۔
ایک بار پھر شکریہ!!
السّلام علیکم!

خوشی ہوئی یہ جان کر شوکت صاحب :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب شوکت صاحب محفل میں خوش آمدید
میرا خیال ہے ہماری محفل میں ممبئی سے آپ پہلے بندے ہیں۔
آپ ہمیں سبق سکھانے کا ارداہ رکھتے ہیں تو ہم سب بھی آپ کو سبق سکھاتے رہیں گے آپ نے تو حدیث بھی سبق والی ہی لگا رکھی ہے۔ ماشاء اللہ
 

شوکت پرویز

محفلین
السلام علیکم
جناب شوکت صاحب محفل میں خوش آمدید
میرا خیال ہے ہماری محفل میں ممبئی سے آپ پہلے بندے ہیں۔
آپ ہمیں سبق سکھانے کا ارداہ رکھتے ہیں تو ہم سب بھی آپ کو سبق سکھاتے رہیں گے آپ نے تو حدیث بھی سبق والی ہی لگا رکھی ہے۔ ماشاء اللہ
وعلیکم السّلام جناب موجو صاحب، شکریہ!

اگر میں محفل میں ممبئی سے پہلا بندہ ہوں تو یہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے، اور حیرت کی بھی۔۔

جناب! یہ جو آپ نے ہمارے سکھانے پر اپنے سکھانے کا معاملہ بتایا، یہ صحیح بات نہیں۔ آپ ہمیں یوں ہی سکھائیں، ہمارے کچھ سکھانے کا انتظار نہ کریں، کہ یہ انتظار کافی طویل بھی ہو سکتا ہے- کیونکہ ہم عام طور پر کسی کو کچھ "سکھاتے" نہیں، ہاں ضرورت پڑی تو کچھ "بتا" دیتے ہیں (وہ بھی اگر ہم مجبور ہو جائیں، اور بتائے بغیر کچھ چارہ نہ ہو)- پھر یہ اوروں کی مرضی ہے کہ وہ ہماری بات قبول کریں یا نہ کریں- ہمیں ان سے کچھ گلہ نہیں ہوتا-
یہی موقف میرا اس حدیث کے متعلق ہے جو میری دستخط میں ہے، کہ میں صرف وہ حدیث "بتا" رہا ہوں، لیکن میں کسی کو جبرا اسے ماننے (اس پر عمل کرنے) نہیں کہہ رہا-
شاید میرے اس مراسلہ میں غصّہ کا اظہار ہو رہا ہے، لیکن اسے میری کمزور اردو پر محمول کریں کہ ہماری پکڑ اردو پر بہت کمزور ہے۔ آپ حضرات کی رہنمائی درکار ہے۔ جزاک اللہ خیر۔۔۔
 
KwULv.png
 
Top