شوگر مافیا کیلئے مصنوعی قلت اورچینی مہنگی کروانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا

جاسم محمد

محفلین
شوگر مافیا کیلئے مصنوعی قلت اورچینی مہنگی کروانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا
طالب فریدی بدھ 24 مارچ 2021

2158483-sugarmill-1616606568-813-640x480.jpg

شوگر مافیا کا رمضان المبارک میں سٹّے کے ذریعے قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ (فوٹو، فائل)


لاہور: شوگر مافیا کی پشت پناہی سے مصنوعی قلت پیدا کرکے اربوں روپوں کی جعل سازی اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگر مافیا کی پشت پناہی سے کام کرنے والے اس گروہ نے مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کر کے سٹہ کھیلا اور ایک سال کے دوران چینی کی مل قیمت کو 70 سے90 روپے تک بڑھا دیا گیا۔

مافیا نے ایک سال کےدوران سٹّے کے ذریعہ 110ارب روپے کمائے اور سٹّے کی ناجائزکمائی کو چھپانے کے لئے سینکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی اربوں روپے منتقل کیے جارہے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں تمام بڑے شوگرگروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی کرنے والوں میں ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ المعیز، تھل گروپ، حمزہ گروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے 32موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ شوگر مافیا کا رمضان المبارک میں سٹّے کے ذریعے قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

کارروائی کے بعد شوگر سٹّہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے اکائونٹس کی چھان بین اور مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے شوگر مافیا کی سرکوبی کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور کریک ڈاون اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر ، ایف آئی اے لاہور کریں گے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تحقیقات کے دوران جو معلومات ملی ان پر مزید قانونی کارروائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اسی ضروت کے پیش نظر ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو قانون کے تحت ہی کارروائی کریں گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایف آئی اے ذرائع نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں تمام بڑے شوگرگروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی کرنے والوں میں ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ المعیز، تھل گروپ، حمزہ گروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی شامل ہیں
اور یہی شوگر مافیا اسمبلیوں میں بیٹھا ہے۔ پھر کہتے ہیں عمران خان دو سال میں ریاست مدینہ کیوں نہیں بنا پا رہا۔
 

ابن آدم

محفلین
کمیشن بن کر رپورٹ تو پچھلے سال بھی آ گئی تھی.
سوال تو یہ ہے کہ قیمت تھوڑی دیر کے لئے ٨٠ تک ائی اور اب پھر ١٠٠ کے لگ بھگ ہے
اور ان میں سے اکثر حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں.
باقی پچھلے ٣ سال سے ہم یہی سن رہے ہیں کہ عمران لڑ رہا ہے مافیا سے اور مزے کی بات اس لڑائی میں عوام ہی پس رہی ہے. اور پھر چند دن بعد ایک نیا سکینڈل آ جاتا ہے. ابھی ویکسین کا چل رہا ہے. دو دفعہ دوائیوں کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے. تو بیوقوف بنائے رکھنے کا اچھا طریقہ ہے جیسے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دے کر پھر واپس لے کر پھر اپنا امیدوار بیٹھا کر اور اس کو جتوا کر بیوقوف بنایا. لیکن جو عقل استعمال کرتے ہیں وہ ایک سوراخ سے سے دو دفعہ بیوقوف نہیں بنتے

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 

جاسم محمد

محفلین
اور ان میں سے اکثر حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں.
چینی کی ذخیرہ اندوزی میں تمام بڑے شوگرگروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی کرنے والوں میں ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ المعیز، تھل گروپ، حمزہ گروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی شامل ہیں
اکثریت؟ خسرو بختیار گروپ کے علاوہ باقی سب اپوزیشن میں ہیں۔ جب سے سکینڈل آیا ہے جہانگیر ترین عمران خان سے دور ہو گئے ہیں۔ شاید ان کو بھی ادراک ہے کہ ان کی مافیا گردی پکڑی گئی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
باقی پچھلے ٣ سال سے ہم یہی سن رہے ہیں کہ عمران لڑ رہا ہے مافیا سے اور مزے کی بات اس لڑائی میں عوام ہی پس رہی ہے. اور پھر چند دن بعد ایک نیا سکینڈل آ جاتا ہے. ابھی ویکسین کا چل رہا ہے. دو دفعہ دوائیوں کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے.
یہی حال بجلی، گیس، تیل کا ہے۔ ہر وہ چیز جو باہر سے امپورٹ ہوتی ہے وہ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر مہنگی ہو جاتی ہے۔ اس کا سادہ سا حل یہ ہے کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول نہ کیا جائے جیسا کہ آپ کے لیڈر اسحاق ڈار کر کے گئے ہیں۔


 

جاسم محمد

محفلین
سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دے کر پھر واپس لے کر پھر اپنا امیدوار بیٹھا کر اور اس کو جتوا کر بیوقوف بنایا. لیکن جو عقل استعمال کرتے ہیں وہ ایک سوراخ سے سے دو دفعہ بیوقوف نہیں بنتے
جو ۱۹۷۰ سے بھٹو خاندان اور ۱۹۸۰ سے شریف خاندان کے ہاتھوں بار بار بیوقوف بن رہے ہیں۔ ان کو ایک سوراخ سے دو دفعہ بیوقوف بننے والی فلسفیانہ باتیں زیب نہیں دیتی۔


D712-F1-D7-75-B6-48-A7-BBE6-3-E335-E849-D3-B.png
 

جاسم محمد

محفلین
کمیشن بن کر رپورٹ تو پچھلے سال بھی آ گئی تھی.
شوگر مافیا کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ ایک خصوصی آڈٹ ٹیم قائم کرکے شوگر کمپنیوں کے معاملات کا جائزہ لے۔
آڈٹ ٹیم نے 81 شوگر ملوں کا آڈٹ مکمل کرکے تقریباً 470 ارب روپے کی ٹیکس ڈیمانڈ تیار کرلی ہیں جو کہ عنقریب ان شوگر ملوں کو بھیجی جائیں گی۔

ان 81 میں سے 20 شوگر ملیں ن لیگ اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والوں کی ہیں۔ان 81 شوگر ملوں کو 470 ارب کا ٹیکس ڈیمانڈ بھیجنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران ان مل مالکان نے اپنا ریونیو کم شو کیا جبکہ ان کا اصل منافع زیادہ تھا۔ جہانگیر ترین کی ملوں کو 7 ارب اور شریف خاندان کی شوگر ملز پر ٹیکس ڈیمانڈ کی مالیت 8 ارب ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت ان بڑے مافیاز پر ہاتھ ڈال رہی ہے اور اس کیلئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر اقدامات کررہی ہے۔

دوسری طرف ۹۰ فیصد کے قریب شوگر مل مالکان نے لاہور ہائیکورٹ رجوع کرلیا ہے اور عدالت نے حسب توقع انہیں سٹے آرڈرز بھی ایشو کردیئے ہیں۔

عمران خان کیلئے یہ لڑائی اتنی آسان نہیں۔ اربوں کے ٹیکس چوری کرنے والے مافیاز ایک آدھ ارب بیوروکریسی اور ججوں کو دے کر بآسانی قانون کی پناہ لے لیتے ہیں۔ پھر یہ جج اس حرام کی کمائی سے لندن میں اپنی بیوی بچوں کے نام پر فلیٹ خریدتے ہیں اور اگر ان ججوں کے خلاف کارروائی کی کوشش کی جائے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ حکومت عدلیہ پر وار کررہی ہے۔

یہ ایک اعصاب شکن، طویل مدتی جنگ ہے جو عمران خان کو اگلے کئی سال تک لڑنی ہے۔ جب تک ان مافیاز کی کمر نہیں ٹوٹ جاتی، ان کا سپورٹ سسٹم یعنی جیوڈیشری اور بیوروکریسی کے اندر سے گندے انڈے نکال کر نہیں پھینک دیئے جاتے، بہتری لانا مشکل ہوگا۔

باباکوڈا
 

جاسم محمد

محفلین
کمیشن بن کر رپورٹ تو پچھلے سال بھی آ گئی تھی.
سوال تو یہ ہے کہ قیمت تھوڑی دیر کے لئے ٨٠ تک ائی اور اب پھر ١٠٠ کے لگ بھگ ہے
اور ان میں سے اکثر حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں.
باقی پچھلے ٣ سال سے ہم یہی سن رہے ہیں کہ عمران لڑ رہا ہے مافیا سے اور مزے کی بات اس لڑائی میں عوام ہی پس رہی ہے. اور پھر چند دن بعد ایک نیا سکینڈل آ جاتا ہے. ابھی ویکسین کا چل رہا ہے. دو دفعہ دوائیوں کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے. تو بیوقوف بنائے رکھنے کا اچھا طریقہ ہے جیسے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دے کر پھر واپس لے کر پھر اپنا امیدوار بیٹھا کر اور اس کو جتوا کر بیوقوف بنایا. لیکن جو عقل استعمال کرتے ہیں وہ ایک سوراخ سے سے دو دفعہ بیوقوف نہیں بنتے

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
تو ۔۔۔۔؟؟
نیازی بھتہ لے کر چھوڑ دے گا۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔
اگر نیازی کچھ نہیں کر رہا تو یہ سب کیا ہو رہا ہے؟

شوگر سٹہ مافیا کے10بڑے گروپوں کے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج
طالب فریدی جمعرات 25 مارچ 2021
2158778-sugarmill-1616673230-350-640x480.jpg

ایف آئی اے نے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں

لاہور: ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سٹہ بازی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر شوگر مافیا کے10بڑے گروپوں کے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔

شوگر مافیا مخصوص کوڈ کے ساتھ واٹس ایپ پر پیغامات دے کر چینی کا سٹہ اور ذخیرہ اندوزی کرتی تھی ۔ ان کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے ایف آئی اے کی 20 ٹیموں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کی۔

شوگر مافیا میں ملک عباد گروپ کے ملک عباد ، اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، ملتان گروپ کے راشد ملتان، عامر آصف ، قیصر سلیم اور اویس بلال، مولوی ظہیرگروپ کے وقاص اشرف چاولہ اور مولوی ظہیر جبکہ ملک ماجدگروپ میں سفیان ملک،فرقان بابا اور ذاہد ملک ، دوائی گروپ میں خرم شفیع ، خرم دوائی اور ندیم آفتاب شامل ہیں۔

اسی طرح ایف آئی اے نے مرزا گروپ کے شیخ عامروحید، مرزا ندیم ،مصتنصر گوگی اور اسد بھائی، طفیل گوگا گروپ کے شیخ طفیل، عمران طفیل ، سہیل بٹ اور جنید عرف گوگا بٹ، بھلی گروپ کے محمود بھلی، اسلم بھلی اور حاجی ہیرا ، پراچہ گروپ کے عاطف پراچہ اور مشتاق پراچہ جبکہ شوگر بٹ گروپ کے عمر صلاح الدین اور فیصل ضیا الدین کیخلاف بھی قانونی شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔

ملزمان نے ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ، المعیز(تھل گروپ) اور حمزہ شوگر مل و دیگر کے لئے سٹہ بازی کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ان کی جانب سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور خفیہ اکاؤنٹس سے روزانہ کروڑوں روپے منتقل کیے جارہے تھے۔

شوگر مل مافیا، 37 ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک
نمائندہ ایکسپریس ہفتہ 27 مارچ 2021
2159491-sugarmillx-1616793214-740-640x480.jpg

موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلیے بھجوا دیے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایف آئی اے نے شوگر مل مافیا کے 37 ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک کرکے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ فرانزک کیلیے بھجوا دیے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کے امکان پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور شوگر مافیا کے مین بروکرز کیخلاف 10ایف آئی آرز درج کیں، ایف آئی اے نے بروکرز سے 32موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے تھے، جن کیخلاف مقدمات درج کئے گئے انکے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فرانزک آڈٹ کے بعد شوگر مل مالکان سے رابطوں کی فرانزک شواہد اکٹھے کیے جائیں گئے، ایف آئی اے نے سولہ واٹس ایپ گروپس کا سراغ لگایا گیا ہے یہ واٹس ایپ گروپس دو ہزار بیس سے بنائے گئے تھے جن کی تمام ہسٹری بھی ڈیجیٹل ایویڈینس کے طور پر شامل کی جا رہی ہے، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کرے گا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز، جہانگیر ترین، خسرو بختیار، میاں لطیف سمیت دیگر کیخلاف بھی انکوائری جاری ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 9 شوگرملز کو بلیک لسٹ کردیا
ویب ڈیسک / بزنس رپورٹر ہفتہ 27 مارچ 2021
2159665-sugarmils-1616846668-680-640x480.jpg

شوگرملزمقرر کیے گئے کوٹے کے مطابق چینی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، ٹی سی پی ۔ فوٹو:فائل


کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چینی کی فراہمی کا ٹینڈر حاصل کرنے کے باوجود مقررہ مقدار میں چینی فراہم نہ کرنے والی 9 شوگرملوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

ٹی سی پی کے مطابق ان کمپنیوں میں عبداللہ شوگر ملز دیپالپور، عبداللہ شوگرملز(ایکس یوسف)، حسیب وقاص شوگرملز، سیری شوگرملز، ٹی ایم کے شوگرملز، ٹانڈیا والا شوگر ملز، عبداللہ شاہ غازی شوگرملز، حق باہو شوگر ملز اور مکہ شوگر ملز شامل ہیں جنہوں نے ٹی سی پی سے چینی کی فراہمی کا ٹینڈر حاصل کرنے کے باوجود چینی کی مکمل مقدار ٹی سی پی کو فراہم نہ کی۔

ٹی سی پی کے مطابق عبداللہ شوگر مل دیپالپور کو 6798 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی کا ٹینڈر دیا گیا تاہم عبداللہ شوگر مل نے 3462 میٹرک ٹن چینی فراہم کی، عبداللہ شوگر ملز سابقہ یوسف شوگر مل 20 ہزار 265 میٹرک ٹن کے ٹینڈر میں سے صرف 7 ہزار ٹن چینی سپلائی کرسکی، اسی طرح حسیب وقار شوگر ملز نے 6799 میٹرک ٹن کی مقررہ مقدار میں سے 1487 میٹرک ٹن چینی سپلائی کی۔

سیری شوگر ملز نے 7500 میٹرک ٹن کی مقررہ مقدار میں سے 3100 ٹن چینی سپلائی کی، تاندلیاں والا 83 ہزار 858 میٹرک ٹن میں سے 52 ہزار 885 ٹن چینی سپلائی کرسکی۔ عبداللہ شاہ غازی شوگر مل نے 13 ہزار 530 ٹن میں سے 2315 ٹن چینی سپلائی کی، حق باہو شوگر ملز 13 ہزار 530 ٹن کے ٹینڈر مقدار میں سے صرف 1499 ٹن چینی سپلائی کرسکی جبکہ مکہ شوگر مل 4920 ٹن کا ٹینڈر حاصل کرنے کے باوجود ایک کلو گرام چینی تک سپلائی نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق جن شوگر ملوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ان میں سے بیشتر سیاسی خاندانوں کی ملکیت ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب یہ کمپنیاں ٹی سی پی کے کسی بھی ٹینڈرمیں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 40 افراد کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد
طالب فریدی ہفتہ 27 مارچ 2021
2159725-bankaccountseized-1616867054-562-640x480.jpg

سستی چینی مہنگے داموں بیچنے والے چینی کے سٹہ مافیا نے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے، ایف آئی اے (فوٹو : فائل)


لاہور: ایف آئی اے نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کرادیئے۔

ایف آئی اے کے مطابق چینی کے سٹہ مافیا نے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ یہ مافیا سستی چینی اپنے مقرر کردہ ریٹس پر مہنگی داموں فروخت کر کے غریب عوام کے ساتھ سنگین ترین مالی فراڈ کررہا تھا۔

ایف ائی اے کے مطابق سٹہ مافیا نے غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لیے، سٹہ مافیا کے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا گیا اور اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 20 ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ان سٹہ مافیا سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق جن افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ان میں ملک عابد، اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد محمود، طحہٰ بٹ، خرم شہزاد بھٹی، خرم شہزاد، محمد ندیم، شیخ محمد طفیل، شیخ محمد عمران، طفیل، سہیل صفدر بٹ، مجتبیٰ لون، جنید مولوی ظہیر، وقاص اشرف، اویس علی، شیخ قمر سلیم، عامر آصف، راشد، مرزا محمد ندیم اشرف، مستنصر ظہور، مرزا اسلم، مرزا افضل، اسد حسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد، سفیان ملک، فرقان بابا، اسلم بجلی، شیخ منظور شہزاد، محمود بھٹی، مشتاق پراچہ، آصف پراچہ، عمر صلاح الدین بٹ، فیصل ضیا بٹ شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا جا رہا ہے، ملزمان پر چینی کی سٹہ بازی سے 110 ارب روپے زائد کمانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ چھاپوں کے دوران شوگر ڈیلرز اور اہل خانہ کے موبائل فونز لے لیے گئے، لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
---
بغض عمران لا علاج ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
28 مارچ ، 2021
ویب ڈیسک

شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

شوگر سٹہ مافیا کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، کارروائی کے دوران تین بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمار گرفتار ہوئے۔

اس کے بعد ایک اور کارروائی کے نتیجے میں مزید 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان شوگر بروکر ہیں اور مل مالکان سے مل کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
 
Top