شوہر اور اس کی جیب پر قابو

رحمن ملک

محفلین
خواتین کی ایک نشست میں ایک سوال سامنے آیا کہ شوہر اور اسکی جیب پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے ،میرا دل چاھا کہ میں اس بات کو اس فورم میں لیکر آوں ۔اور دوستوں کی رائے لوں ۔کہ دوست اس بات کو کس تناظر میں لیتے ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
جیب میں زپ لگا کر تالا لگادیں اور چابی شوہر کو تھما دیں......................( اور ایک چپکے سے اپنے پاس رکھ لیں ) :LOL:
 
خواتین کی ایک نشست میں ایک سوال سامنے آیا کہ شوہر اور اسکی جیب پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے ،میرا دل چاھا کہ میں اس بات کو اس فورم میں لیکر آوں ۔اور دوستوں کی رائے لوں ۔کہ دوست اس بات کو کس تناظر میں لیتے ہیں۔
لو جی ملک صاحب یہ موضوع جو آپ نے یہاں تعارف میں شروع کیا ہے پہلے تو انتظامیہ سے درخواست کریں کہ اس کو ٹھیک جگہ پر بھیج دیا جائے ورنہ اھو...... :p:p
دوسری بات آپ خواتین کے نشست میں گھس کیسے گئے تھے اور گھس گئے تو غنیمت ہے اتنی قیمتی راز بھی پتہ لگا لیا اور بھری محفل میں افشاں بھی کر دیا :eek:
 
جو چیز پہلے ہی قابو میں ہو، اس کو مزید قابو کرنے کا سوال کیونکر پیدا ہوا؟
تابش بھائی سچ میں یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے میرے خیال میں حکومت کو اس معاملے میں عورتوں کی ضرورتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے شوہر حضرات کی تنخواہ بیویوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرونی چاہیے :handshake: ویسے آپ کیا کہتے ہیں میں ٹھیک کہ رہی ہوں نا
 
اور اگر شوہر نے بیوی کا اکاؤنٹ ہی نہ بنایا ہو؟
وہ الگ بات ہے کہ اپنا اے ٹی ایم بھی بیگم کے پاس ہو۔
 
اے ٹم کے علاوہ بھی بہت سے طریقے ہیں بینک سے پیسے نکلوانے کے جیسے چیک بک اور کویت میں تو آپ کے پاس اے ٹی ایم یاں چیک بک نہیں ہے تو آپ کو سیول ائی ڈی دکھا کر بھی بنک سے پیسے نکال سکتے ہو

اسمبلی میں حقوقِ خواتین کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے والے اداروں کا کو درخواست پیش کرنی چاہیے کے ہر شادی شدہ خاتون کا بینک اکاؤنٹ کھلوانا بھی خاوند کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے
اور جو کنورے حضرات ہوں ان کی تنخواہ میں سے بہنوں کا حصہ 35 فیصد تک ہونا چاہیے
 
نظام الدین

محفلین
تابش بھائی سچ میں یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے میرے خیال میں حکومت کو اس معاملے میں عورتوں کی ضرورتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے شوہر حضرات کی تنخواہ بیویوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرونی چاہیے :handshake: ویسے آپ کیا کہتے ہیں میں ٹھیک کہ رہی ہوں نا
تنخواہ تو بینک میں ہی آتی ہے لیکن دستخط شدہ چیک بک بیگم صاحبہ کے قبضے میں ہے۔۔۔۔۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب تنخواہ آئی اور کب اڑن چھو ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:timeout:
 
عثمان قادر

محفلین
خواتین کی ایک نشست میں ایک سوال سامنے آیا کہ شوہر اور اسکی جیب پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے ،میرا دل چاھا کہ میں اس بات کو اس فورم میں لیکر آوں ۔اور دوستوں کی رائے لوں ۔کہ دوست اس بات کو کس تناظر میں لیتے ہیں۔
دنیا میں ایسے بہت سے عامل پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے عمل کی شروعات جنات کو قابو کرنے کی سے کی اور جب اس فن میں ماہر ہو گئے تو پھر جنات سے بھی زیادہ خطرناک مخلوق حضرت شوہر کو قابو کرنے میں جُت گئے ۔۔۔۔ شاید ان سے آپ کو کوئی اچھا مشورہ مل جائے ۔۔۔ :p:ROFLMAO:
 
تنخواہ تو بینک میں ہی آتی ہے لیکن دستخط شدہ چیک بک بیگم صاحبہ کے قبضے میں ہے۔۔۔۔۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب تنخواہ آئی اور کب اڑن چھو ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:timeout:
نظام الدین بھائی کیا سارے بنکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا بیگم کو پتا ہیں ہمیں سچ بتانا :)
 
رحمن ملک

محفلین
حمیرا بہن ؛ نظام بھائی کیا بتائیں ۔بیگم اس مخلوق کا نام ہے ۔کہ جس سے کوئی چیز چھپ ہی نہیں سکتی ۔بینک اکاوئنٹ کیا معنی رکھتے ہیں۔
 
نظام الدین

محفلین
نظام الدین بھائی کیا سارے بنکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا بیگم کو پتا ہیں ہمیں سچ بتانا :)
دو ہی بینک اکاؤنٹس ہیں جن کا بیگم کو بہت اچھی طرح علم ہے بلکہ مینج ہی وہ کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب سب بتادیں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 
Top