شوہر اور بیوی کا تعلق ۔۔۔۔۔

عندلیب

محفلین
شوہر اور بیوی کا تعلق بھی کس قدر عجیب تعلق ہوتا ہے -- کہ ہزار نفرتوں اور ناچاقیوں کے باوجود شوہر اور بیوی کا رشتہ اپنی جگہ ویسے کا ویسا رہتا ہے۔ کس قدر سنگین لڑائی ہو چکی ہو ، کیسی بھی قسمیں کھائی جا چکی ہوں، ایک دوسرے کی صورت نہ دیکھنے کا عہد کر لیا ہو، تو پھر بھی اندر ہی اندر ایک انجانا سا ، غیر محسوس سا، مگر مضبوط سا تعلق اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ کہیں بھی چلے جاؤ، شمع کی مانند یہ تعلق روشن رہتا ہے۔ منہ موڑ لو تو بھی روشنی کی لکیر کہیں نہ کہیں سے در آتی ہے۔ بے نیاز بننے کی کوشش کرو تو بھی بنا نہیں جاتا۔ اس تعلق کو بوجھ سمجھ کر توڑنا چاہو ، تو ، کبھی بچے راہ میں آ جاتے ہیں تو کبھی وہ میٹھا میٹھا درد جو ایک دوسرے کے نام سے دل کے نہاں خانے میں ہوتا رہتا ہے۔!
بشریٰ رحمٰن کے افسانے سے اقتباس
 
خوب!

بشریٰ صاحبہ کی تحریریں بھی لاجواب ہوتی ہیں۔ مجھے ان کا ناول "لگن" بہت دلچسپ لگا۔ اور کئی چھوٹے چھوٹے افسانے بھی۔
 

شاہ حسین

محفلین
بہت خوب اقتباس ہے پر ان سب احساسات و جذبات کا وجود وہاں پایا جاتا ہے جہاں انسانیت ہو ورنہ اس رشتے کی داستانیں حوادث سے بھری پڑی ہیں‌۔
 

مغزل

محفلین
ہممم۔۔۔ شکریہ عندلیبِ ہند، مجھے ان منرجات سے کسی حد تک اختلاف ہے مگر ، کلی طور پر موافقت میں رائے ہے میری ۔۔۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
آپ انہیں عندلیب ہند کیوں لکھتے ہیں جبکہ یہ عندلیب محفل ہیں۔

بہت شکریہ عندلیب یہ اقتباس شریک محفل کرنے کا۔
 
Top